ورڈ پریس پر اردو اور انگریزی پوسٹس کے لیے علیحدہ صفحات

نبیل نے 'اردو پریس ڈیویلپمنٹ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 14, 2009

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,759
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    کچھ روز قبل زیک نے ورڈپریس میں انگریزی اور اردو مراسلات کے لیے علیحدہ پیج رکھنے کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ میں نے کسی زمانے میں اس کا ایک سادہ سا حل یہ نکالا تھا کہ انگریزی پوسٹس کے لیے ایک خاص کٹیگری مختص کر دی گئی تھی اور اس کے لیے علیحدہ پیج ٹیمپلیٹ استعمال کی جاتی تھی۔ اسی حل کو ترمیم کے ساتھ انگریزی بلاگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے جس میں اردو پوسٹس کے لیے علیحدہ زمرہ یا زمرہ جات مخصوص کیے گئے ہوں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ورڈ پریس کی ٹیمپلیٹ میں single.php فائل کو دو علیحدہ فائلوں single-urdu.php اور single-english.php میں کاپی کر لیا جائے۔ اس کے بعد single.php فائل کے مندرجات کو ذیل کے کوڈ‌ سے رپلیس کر دیا جائے:

    [SYNTAX="php"]<?php
    $post = $wp_query->post;
    if ( in_category(3) ) {
    include(TEMPLATEPATH . '/single-english.php');

    } else {
    include(TEMPLATEPATH . '/single-urdu.php');
    }
    ?>[/SYNTAX]

    بالا کے کوڈ میں‌ 3 انگریزی پوسٹس کے زمرہ کی آئی ڈی ہے۔ اسے اپنے بلاگ میں متعلقہ کٹیگری آئی ڈی سے بدل دیں۔ اس طرح کٹیگری آئی ڈی کی بنیاد پر پیج ٹیمپلیٹ کا انتخاب ہوگا۔ میں آپ دوستوں کی سہولت کے لیے یہاں ایک زپ فائل اٹیچ کر رہا ہوں جس میں single.php, single-urdu.php اور single-english.php موجود ہیں۔ نوٹ کریں کہ یہ فائلیں ورڈپریس کی ڈیفالٹ ٹیمپلیٹ کے لیے ہیں۔ دوسری ٹیمپلیٹس میں بھی اسی کے مطابق ترامیم کی جا سکتی ہیں۔
     

    منسلک فائلیں:

    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
  2. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    یہ پلگ ان دیکھیے گا
    یہ پوسٹ کے اعتبار سے خود زبان چنتا ہے
     
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,759
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    انفارمیشن فراہم کرنے کا شکریہ باسم، لیکن یہ پلگ ان بالا میں فراہم کردہ ہیک کا کام نہیں دیتا ہے۔ اس پلگ ان میں پوسٹ کی لینگویج کے اعتبار سے تھیم کی mo فائلیں منتخب ہوتی ہیں۔ عام طور پر ورڈپریس کی ڈیفالٹ اور کسٹم تھیمز localizable نہیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ پلگ ان کارآمد ثابت نہیں ہو سکے گا۔ دوسرے اردو ایڈیٹر کو صرف منتخب پیج ٹیمپلیٹس میں شامل کرنے کا کام بھی اس پلگ ان کے ذریعے نہیں لیا جا سکتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,882
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    شکریہ نبیل۔ میرے ذہن میں بھی یہی آئیڈیا تھا۔ اصل میں میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ اردوپیڈ پلگ‌ان کا استعمال صرف اردو پوسٹس کے لئے کیسے ممکن ہے؟
     
  5. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,759
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    زیک، اس کے لیے بھی اردو ایڈیٹر پلگ ان میں اسی طرح کی ترمیم کارآمد ثابت ہوگی۔ اردو ایڈیٹر پلگ ان کی UrduEditor.php فائل میں wp_webpad_comment_form فنکشن میں ذیل کے مطابق کٹیگری کا چیک ڈال دیں:

    [SYNTAX="php"]function wp_webpad_comment_form()
    {
    if(!in_category(3)){
    $webpad_virtual_keyboard = get_option('webpad_virtual_keyboard');
    $comment_box_active = get_option("webpad_comment_box_active"); //Get option title
    $commenter_active = get_option("webpad_commenter_active"); //Get option text
    $webpad_comments_onscreen_keyboard = get_option("webpad_comments_onscreen_keyboard");

    print('<script type="text/javascript">');
    if($comment_box_active)
    {
    print('jQuery("#comment").UrduEditor("16px");'."\n");
    print('jQuery(document).UrduEditor.writeToggleControl("comment");'."\n");


    //document.writeln('<span class="smallfonteng10">English<input type="radio" value="English" name="'+strName+'"onclick=\'setEnglish("'+idx+'")\'>اردو<input type="radio" value="Urdu" checked name="'+strName+'" onclick=\'setUrdu("'+idx+'")\'></span>');
    if($webpad_virtual_keyboard) print('jQuery("#comment").addClass("keyboardInput");'."\n");
    }

    if($commenter_active)
    {
    print('jQuery("#author").UrduEditor("14px");'."\n");
    print('jQuery(document).UrduEditor.writeToggleControl("author");'."\n");
    //print('jQuery("#author").after(\'<br /><span class="smallfonteng10">English<input type="radio" value="English" name="author_toggle" onclick=\'setEnglish(\'author\')\' />اردو<input type="radio" value="Urdu" checked name="author_toggle" onclick=\'setUrdu(\'author_toggle\')\' /></span>\');'."\n");
    //اردو<input type="radio" value="Urdu" checked name="author_toggle" onclick=\'setUrdu("author_toggle")\'></span>);'."\n"
    if($webpad_virtual_keyboard) print('jQuery("#author").addClass("keyboardInput");'."\n");
    }
    print('</script>');

    if($webpad_comments_onscreen_keyboard)
    {
    print('<br /><br /><script type="text/javascript">jQuery(document).UrduEditor.writeKeyboard();</script>'."\n");
    }
    }
    }[/SYNTAX]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. انڈر ورلڈ

    انڈر ورلڈ محفلین

    مراسلے:
    6
    نبیل بھائی آپ نے جو ادھر کوڈ لکھا ہے شاید اردو ایڈیٹر کی وجہ سے صیح طر ح سے ظاہر نہیں ہو ا کیا آپ ایک نوٹ پیڈ کی فائل میں یہ دال سکتے ہیں جس سے ہم چیک ڈال سکیں اردو ایڈ یٹر کی فائل میں کہ آیا انگلش پیج پہ انگلش ایڈیٹر ہی آئے۔ مہربانی ہو گی آپ کی۔
     

اس صفحے کی تشہیر