ورڈ پریس ویب سائیٹ پر اُردو فانٹ کا مسئلہ: نوری نستعلیق استعمال کرنا چاہتا ہوں

السلام علیکم !
دوستو میں اس فورم میں بالکل نیا ہوں اور اپنے ایک بہت اہم مسئلے کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔ برائے مہربانی جلد اور ضرور مدد کریں۔ میں ایک اُردو ویب سائیٹ چلا رہا ہوں جو کہ یونی کوڈ میں ہے اور اس کو نستعلیق میں بنانے کےلئے میں نے علوی نستعلیق فونٹ ویب پر انسٹال کیا ہے جس کا سائز 9 ایم بی ہے جو کہ بہت ذیادا ہے اور ویب سائیٹ کم سے کم 2 منٹ میں جا کر ڈسپلے ہوتی ہے جس کی وجہ سے میں پریشان ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ میری ویب اسی طرح کھلے جیسے کہ اُرو وویب ڈاٹ آرگ۔ اور کی بورڈ بھی اسی طرح ظاہر ہو۔ میں ورڈ پریس استعمال کر رہا ہوں اور فونٹ کی وجہ سے کافی پریشان ہوں ۔ کی پیڈ کےلئے یہہاں سے حاصل کیا گیا کی پیڈ پلگ ان بھی انسٹال کیا مگر کی پیڈ پوسٹ کے آپشن میں ظاہر نہین ہوا۔ برائے مہربانی جلد از جلد مدد کریں ۔۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اُردو کی ترویج کےلئے کام کرنے والے احباب مجھے ضرور بتائیں گے۔
 
یہ لنک ہےیہاں کلک کریں
مزید یہ کہ اسوقت اس میں علوی نستعلیق کام کر رہا ہے جو کہ سرور پر اپ لوڈڈ ہےاور سی ایس ایس کے ذریعے کال کروایا ہوا ہے۔ مگر مشکل یہ ہے کہ علوی نستعلیق 9 ایم بی کا ہے ۔ جب سائیٹ کھلتی ہے تو کافی دیر تک کچھ ڈسپلے ہی نہیں ہتا کیونکہ پہلے فانٹ ڈائون لوڈ ہوتا ہے پھر سائیٹ چلتی ہے۔ بہت مشکل میں ہوں اسد بھائی ۔ امید کرتا ہوں آپ بھر پور مدد کریں گے۔
 
دوست

محفلین
علوی نستعلیق کو ایمبیڈ نہ کریں. صارف بدک کر بھاگ جائیں گے. اس کا ڈاؤنلوڈ ربط فراہم کریں. سی ایس ایس میں یہ فونٹ پہلے نمبر پر رکھیں. صارف کمپیوٹر میں فونٹ پہلے سے انسٹال ہو اور ہر بار ڈاؤنلوڈ نہ کرنا پڑے. ایمبیڈ ہی کرنا ہے تو کم سائز والا نفیس نستعلیق یا عماد نستعلیق استعمال کریں.
سائٹ پر پاک اردو انسٹالر کا بینر لگا لیں. اس سے اور آسانی ہو جائے گی صارفین کو.
 
محمد شاکر بھائی اسی بات کا تو رونا ہے ۔۔۔ میں نہیں چاہتا کہ صارف کو الگ سے فونٹ انسٹال کروایاجائے۔ آپ ایکسپریس نیوز کی ویب سائیٹ دیکھیں تو انہوں نے اچھا فونٹ استعمال کیا ہے اور یونی کوڈ والی سائیٹ ۔ سی ایم ایس ورڈ پریس ہی ہے اور فونٹ بھی درست کھلتے ہیں ۔ سمجھ میں نہیں آرہا وہ کیا استعمال کر رہے ہیں۔ اور اسد بھائی آپکےدئیےگئے لنک پر کافی معلومات ہیں مگر نیا بند ہوں سمجھ مشکل سے آتی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ میرے ہم نام یعنی ’’ جمیل‘‘ جتنے ٹائپ کے فانٹ ہیں وہ سارے 8 ایم بی سے زیادہ ہیں۔ یو ں سمجھیں یہ کام تو میرے لئے ’’ درد ڈِسکو‘‘ بن گیا۔
 
اسد

محفلین
... آپ ایکسپریس نیوز کی ویب سائیٹ دیکھیں تو انہوں نے اچھا فونٹ استعمال کیا ہے اور یونی کوڈ والی سائیٹ ۔ سی ایم ایس ورڈ پریس ہی ہے اور فونٹ بھی درست کھلتے ہیں ۔...
ایکسپریس نیوز کی سائٹ پر فونٹ امبیڈ نہیں کیا گیا ہے بلکہ صارف کے کمپیوٹر پر انسٹال 'جمیل نوری نستعلیق' فونٹ استعمال ہوا ہے، اگر یہ انسٹال نہ ہو تو 'نفیس ویب نسخ' استعمال ہو گا۔
کوڈ:
font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", "NafeesWebNaskhRegular";
دونوں فونٹس کی غیر موجودگی میں دوسرے انگلش فونٹ استعمال ہوں گے۔
کوڈ:
font-family: "Helvetica Neue", "Arial", "Helvetica", sans-serif;
اردو ویب پر بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ بہتر ہو گا کہ آپ بھی یہی کریں۔
 
اسد بھائی میں آپکا شکر گزار ہوں، در اصل میرے پاس یہ فانٹ انسٹال تھا، اس لئے مجھے لگا کہ یہ فونٹ وہاں درست کام کر رہا ہے ، جبکہ ایسا نہیں تھا۔ چلیں بہر حال کیا ایسا ممکن ہے کہ نوری نستعلیق ، جمیل علوی، جمیل نوری نستعلیق سے ملتے جلتے فونٹس جن کا سائز کچھ کے بی ہو مل سکتے ہیں یعنی کہیں دستیاب ہیں؟
 
arifkarim

معطل
محمد شاکر بھائی اسی بات کا تو رونا ہے ۔۔۔ میں نہیں چاہتا کہ صارف کو الگ سے فونٹ انسٹال کروایاجائے۔ آپ ایکسپریس نیوز کی ویب سائیٹ دیکھیں تو انہوں نے اچھا فونٹ استعمال کیا ہے اور یونی کوڈ والی سائیٹ ۔ سی ایم ایس ورڈ پریس ہی ہے اور فونٹ بھی درست کھلتے ہیں ۔ سمجھ میں نہیں آرہا وہ کیا استعمال کر رہے ہیں۔ اور اسد بھائی آپکےدئیےگئے لنک پر کافی معلومات ہیں مگر نیا بند ہوں سمجھ مشکل سے آتی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ میرے ہم نام یعنی ’’ جمیل‘‘ جتنے ٹائپ کے فانٹ ہیں وہ سارے 8 ایم بی سے زیادہ ہیں۔ یو ں سمجھیں یہ کام تو میرے لئے ’’ درد ڈِسکو‘‘ بن گیا۔

ایکسپریس اور نوائے وقت پر بھی تو جمیل نوری نستعلیق ہی ایمبڈ کیا گیا ہے۔ نیز یہ فانٹ صارفین کو ایک دفعہ اپنے کمپیوٹر پر استعمال کرنا ہی پڑے گا۔ اتنی سستی تو نہیں ہونی چاہئے۔
 
arifkarim

معطل
اسد بھائی میں آپکا شکر گزار ہوں، در اصل میرے پاس یہ فانٹ انسٹال تھا، اس لئے مجھے لگا کہ یہ فونٹ وہاں درست کام کر رہا ہے ، جبکہ ایسا نہیں تھا۔ چلیں بہر حال کیا ایسا ممکن ہے کہ نوری نستعلیق ، جمیل علوی، جمیل نوری نستعلیق سے ملتے جلتے فونٹس جن کا سائز کچھ کے بی ہو مل سکتے ہیں یعنی کہیں دستیاب ہیں؟

جی یہاں اردو کے تمام فانٹس دستیاب ہیں:
http://font.urdulog.com/
 
توبا الاخر احباب کا فیصلہ یہی ہے کہ اس فونٹ کی انسٹالیشن صارف سے ہی کروائی جائے۔۔۔ شاید اللہ کو یہی منطور تھا۔۔ چلیں ٹھیک ہے جی !!! (n)
 
گل خان

محفلین
میرے پاس تو آپ کی سائٹ ایک لمحہ میں ہی کھل گئی۔۔۔میں نے اپنے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق انسٹال کیا ہوا ہے۔۔۔
 
دوست

محفلین
پاء جی ہوتا ہی یہ ہے۔ ایمبیڈنگ ہمیشہ نفیس نستعلیق، عماد نستعلیق یا بی بی سی کی طرح کسی نسخ فونٹ کی کروائی جاتی ہے۔ ایمبیڈنگ آخری حل ہوتا ہے۔ صارفین کو انسٹالیشن کی ترغیب دیں۔ ایک بینر لکھ کر لگائیں اگر یہ تحریر نستعلیق میں نظر نہیں آ رہی تو یہاں سے فونٹ انسٹال کریں وغیرہ۔ ایسا کچھ لکھ کر۔ ورنہ آپ کو فونٹ سرور کا ربط بھی مل گیا اور نام بھی بتا دئیے عماد نستعلیق اور نفیس نستعلیق۔ یہ دونوں ایمبیڈ ہو سکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
اردو ٹائپ سیٹنگ فانٹ کو یا تو امبیڈ کریں یا سی ایس ایس میں دے دیں۔ ونڈوز 8 والوں کو تو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی کہ یہ ان کے پاس ہوتا ہی ہے۔
 
میں عماد نستعلیق کو ایمبیڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، الف عین صاحب میں سی ایس ایس میں دے چکا ہوں مگر میرے پاس علوی نستعلیق انسٹال ہونے کے بعد بھی درست ویو نہیں آتا شاید کوئی تکنیکی خرابی در پیش ہے۔ بہر حال مزید بھی کچھ گائیڈ کر سکیں تو بہتر ہو گا دراصل میری حتی ٰ الامکان کوشش ہے کہ ڈاؤن لوڈ ن نہ کروانا پڑے صرف ایمبیڈ سے کام چل جائے۔
 
نوری نستعلیق ضروری نہیں مگر اگر ممکن ہو تو نوری نستعلیق، علوی نوری نستعلیق جیسا کوئی اور فونٹ بتا دیں جو ان سے مشابہہ ہوا ور ایسا ہی دکھائی دیتا ہو مگر وزن میں ایک ایم بی سے کم ہو
 
arifkarim

معطل
نوری نستعلیق ضروری نہیں مگر اگر ممکن ہو تو نوری نستعلیق، علوی نوری نستعلیق جیسا کوئی اور فونٹ بتا دیں جو ان سے مشابہہ ہوا ور ایسا ہی دکھائی دیتا ہو مگر وزن میں ایک ایم بی سے کم ہو

ایسا کوئی نستعلیق فانٹ موجود نہیں ہے۔
 
دوست

محفلین
نستعلیق ہو تو چلتا ہے۔ کوئی مسئلہ نہیں۔ نفیس نستعلیق بہت سی سائٹوں نے کیا ہوا ہے ایمبیڈ۔ یا عماد نستعلیق کر لیں۔ ونڈوز 8 کا فونٹ اردو ٹائپ سیٹنگ بھی اچھا اور کم سائز والا ہے۔
 
Top