ورڈ پریس میں اردو لینگویج نہیں ہے۔

ابو مصعب

محفلین
ورڈ پریس کی Site Language میں پشتو، ہزارگی وغیرہ زبانیں بھی موجود ہیں لیکن اردو نہیں ہے۔ تعجب کی بات ہے۔
اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا اردو پیکج تیار نہیں ہوا؟ کیا اس پر کام جاری ہے؟
 

اسد

محفلین
... لیکن اردو نہیں ہے۔ ... اس کی کیا وجہ ہے؟
ورڈپریس (کا حالیہ ورژن) فی الحال کسی پاکستانی زبان میں دستیاب نہیں ہے۔ پشتو بھی اس لیے مکمل ہو گیا تھا کیونکہ اس کے دونوں ایڈیٹر اور بہت سے مترجم افغانی تھے۔ وجہ پچھلے جملے میں تلاش کریں۔
کیا اردو پیکج تیار نہیں ہوا؟ کیا اس پر کام جاری ہے؟
کسی زمانے میں ورژن 3.6 دستیاب تھا، اب ورژن 4.6 چل رہا ہے اور 4.7 اس دسمبر میں ریلیز ہو گا۔ اس پر کام جاری ہے، اگر آپ اس میں حصّہ لینا چاہیں تو ورڈپریس سائٹ پر رجسٹر ہو جائیں اور لاگ‌اِن ہونے کے بعد اردو ترجمہ کے صفحے پر جا کر ترجمہ کریں۔ بہتر ہو گا کہ آپ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں کام کریں، یہی بطور ورژن 4.7 ریلیز ہو گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈ پریس کے اردو ترجمہ پر اس فورم میں کافی کیا گیا تھا اور ایک اردو ورڈ پریس پیکج اردو پریس کے نام سے جاری بھی کیا گیا تھا لیکن اسے مینٹین نہیں کیا گیا۔ میری ذاتی بھی یہی ہے کہ اردو ترجمے کی خاص ضرورت نہیں ہے۔ ایڈمن سیکشن انگریزی میں ہی ٹھیک لگتا ہے اور فرنٹ اینڈ سائڈ پر تھیم کی اردو کسٹمائزیشن سے کام چل جاتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ورڈ پریس کی ڈویلپمنٹ جس تیز رفتاری سے ہوتی ہے اس کے ترجمہ کے لیے رضا کاروں کی پوری ٹیم چاہیئے۔ یہاں روزی روٹی سے کسے فرصت ہے اتنی۔ اس لیے تھیم ترجمہ کر کے کام چلا لیتے ہیں بس۔
 

ابو مصعب

محفلین
تمام دوستوں کا شکریہ
اس کا مطلب ہے مینول کام کرنا ہوگا۔ چلو ٹھیک ہے میں بھی تھیم کو اردوا لیتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
فیس بک پر خبر ملی ہے کہ ورڈ پریس 4.7 کا اردو ترجمہ مکمل ہو گیا ہے۔ چنانچہ آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ استعمال کریں گے تو ہی ترجمہ کی اغلاط کا بھی پتہ چلے گا۔ اس لیے استعمال کریں اور مسائل کی اطلاع بھی دیں تاکہ اسے بہتر ہونے میں مدد ملے۔
 

اسد

محفلین
ورڈپریس 4.7 (Development) کا ترجمہ تو مکمل ہو گیا ہے لیکن ابھی اس کا تیّار پیکج ڈاؤنلوڈنگ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ ترجمے میں بہت سی اغلاط ہیں، جن میں سے بعض کو دیکھتے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ مترجم نے خود ورڈپریس استعمال نہیں کیا۔ پچھلی دفعہ جب میں نے دیکھا تھا تو لگا کہ کسی پشتو بولنے والے نے بہت سی سٹرنگز کے ترجمے میں تذکیر و تانیث الٹ دی ہے۔ اردو زبان اور املا کا معیار بھی اچھا نہیں تھا۔ ابھی نیا ترجمہ دیکھنے کا موقعہ نہیں مل سکا۔ پہلے اغلاط درست کرنی ہوں گی اور اس کے بعد ترجمہ میں مجموعی بہتری لانی ہو گی۔

کیونکہ تیّار پیکج دستیاب نہیں ہے اس لیے فی الحال اردو ترجمے کی چاروں mo فائلیں languages فولڈر میں کاپی کرنی ہوں گی۔ مجھے وقت ملا تو میں اس کا پیکج بنا دوں گا، لیکن شاید اس سے پہلے ہی ورڈپریس کی سائٹ پر تیار پیکج دستیاب ہو جائے گا۔
 

دوست

محفلین
میرا خیال ہے کہ ان اغلاط کی نشاندہی کی جانی چاہیئے۔ تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ میں تو وہاں رجسٹر نہیں ہوں۔ میرا خیال ہے وہیں سب کچھ کیا جائے بجائے کہ انفرادی کوشش ہو۔
 

فیصل منظور

محفلین
اسلام و علیکم معزز ممبران
میں ورڈ پریس میں ایک اردو ویب سائٹ بنانا چاہتا ہوں میں زیادہ تو نہیں لیکن بنیادی چیزوں کو سمجھتا ہوں برائے مہربانی مجھے ایک اچھے ورڈ پریس اردوتھیمز کی ضرورت ہے ۔ مثلاً http://urdunews.blogvo.com وغیرہ وغیرہ
میں بہت مشکور ہوں گا اگرکوئی بھائی ویب سائٹ بنانے میں میری رہنمائی فرما دے ۔
 
ورڈ پریس کا اردو ترجمہ اب افادۂ عام کے لیے جاری ہوگیا ہے۔ لیکن پریشانی یہ ہے کہ اردو سلیکٹ کرنے پر ایڈمن پینل جو اردو میں آتا ہے وہ پرانے یوزرز کے لیے کسی اذیت سے کم نہیں ہے۔
تاہم اب نئی تھیمز آرہی ہیں جن میں اردو کی سہولت اس طرح موجود ہے کہ تھیم میں فرنٹ اینڈ ٹرانسلیشن کی سہولت ہے۔ آپ درجن بھر فقروں یا الفاظ کو اپنی پسند کا اردو ترجمہ دیجیے اور تحریر کی ڈائیریکشن کو دائیں سے بائیں محض ایک بٹن سے کردیں۔ اردو تھیم تیار۔ کچھ بھی نہیں کرنا پڑتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس بارے میں یہاں کئی مرتبہ بات کی جا چکی ہے کہ پورے سوفٹویر کے اردو ترجمے کی خاص افادیت نہیں ہے۔ ایڈمن پینل پر اردو انٹرفیس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ صرف فرنٹ اینڈ پر تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اگر ضرورت محسوس ہو تو اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کیا جا سکتا ہے۔
 
Top