ورڈ پریس میں اردو بلاگ کس طرح بنتاہے

دوست

محفلین
ورڈ پریس میں اردو بلاگ کس طرح بنت

آداب!
دو تین جگہ ورڈ پریس بارے پڑھ چکا ہوں اب اس بارے میں جاننا چاہتا ہوں اس میں بلاگ بنانا اور اس کو اپلوڈ کرنا کیا طریقہ کار ہے اس کا۔ اور کونسی ویب سائٹ ہیں جو اس کو سپورٹ کرتی ہیں۔وغیرہ وغیرہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر اردو وکی پر ورڈ پریس میں اردو بلاگ بنانے کا جو طریقہ دیا ہوا ہے اس کے لیے اپنا ویب ہوسٹ ہونا ضروری ہے۔آپ چاہیں تو کوئی فری ورڈ پریس ہوسٹ منتخب کر سکتے ہیں۔ اسکے بعد آپ کو اس کی ٹمپلیٹ میں اردو کے لیے مناسب تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔ ان فری ورڈ پریس ہوسٹس میں سے ایک blogsome بھی کافی مقبول رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی بہتر کوئی فری ہوسٹ آگئے ہوں۔
 

دوست

محفلین
یہ تو مائی اس کیو ایل کا ڈیٹا بیس بھی مانگتا ہے اور ہمیں تو اس کا ککھ بھی نہیں پتا
:roll: ہن!!!!!!!!!!
 

دوست

محفلین
:roll: :roll: :roll: :roll: :roll: :roll: :roll: :roll: :roll: :roll: :pak:
حضرات کچھ ہمیں بھی بتا دیں یہ مائی ایس کیو ایل کیا بلا ہے ۔اس کو استعمال کیسے کرنا ہے اتنا تو پتا ہے کہ ڈیٹا بیس ہے آگے کا پتا نہیں اس اس کو کہاں سے حاصل کروں اور اس میں کیا کروں ۔
مہربانی فرما کر ماہرین میں سے کوئی اس طرف توجہ دے ۔آخر ہمارا بھی دل کرتا ہے کہ ایک عدد ببمباسٹک قسم کے بلاگ کے مالک ہوں ہم بھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، MySQL ایک ڈیٹابیس سرور ہے جو اس فورم کی بیک اینڈ ڈیٹابیس کا بار بھی اٹھائے ہوئے ہے۔ اسے یہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ورڈپریس انسٹال کرنا تو پانچ منٹ کا کام ہے لیکن اس کے لیے اپنا ویب ہوسٹ ہونا ضروری ہے۔ آپ نے فری ورڈ پریس ہوسٹ چیک کیے تھے؟ ان میں آپ کو خود سے ڈیٹابیس وغیرہ بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی البتہ بلاگر ڈاٹ کام کی طرح ان میں بھی ٹمپلیٹس کو اردو مناسب طور پر دکھانے کے لیے ردوبدل کرنا پڑتا ہے۔
 
Top