ورڈ پریس میں‌پلگ اِن بارے مدد درکار ہے

عبدالرحمٰن

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
نبیل اور زکریا بھائی متوجہ ہوں۔

اپنے بلاگ پر اپنے کچھ گرافک ڈیزائن اور تصاویر کا اضافہ کرکے دیکھا مگر اس سے ٹیمپلیٹ کا حلیہ بگڑ جاتا ہے۔اسی لئے ایک ایسے کوڈ کی تلاش میں تھا جو میری پوسٹ کی ہوئی بڑی بڑی تصاویر کا thumbnail (مصغر) بنادے اور جب اس پر کلک کریں تو وہ ایک جدید ونڈو میں اپنی اصلی حالت میں نظر آئے۔ اسی تلاش میں مجھے ایک پلگ اِن ملا جسے میں نے اپنے بلاگ کی پلگ اِن ڈائریکٹری میں اپ لوڈ بھی کردیا مگر پھر بھی کام نہیں ہوا۔ اب آپ میں سے جو ساتھی میری مدد کرنا چاہیں میں انہیں اپنی پرسنل انفارمیشن زپ کردوں گا۔
پلگ اِن کی سائٹ:
http://theblemish.com/post-thumbs-plugin
اور اگر اس پلگ اِن کے علاوہ اور کوئی اچھا طریقہ ہو تو وہ بتادیں۔ شکریہ
 
دوست

محفلین
بھائی جی آپ اتنی دیر کسی فری امیج ہوسٹ سے کام چلا لیں وہاں تھمب نیل کی سہولت ہوتی ہے۔
 
رضا

معطل

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمٰن، بھائی ورڈپریس میں خود سے تو استعمال کرتا نہیں، لیکن ورڈپریس کے بلاگز پر لوگ اکثر تصاویر کا استعمال کرتے ہیں۔ کیا تم نے ذیل کے ربط پر چیک کیا ہے کہ تمہارے مطلب کا پلگ ان یہاں موجود ہے یا نہیں؟

http://codex.wordpress.org/Plugins/Images
 
عبدالرحمٰن

محفلین
شاید اب تک میری تکلیف کوئی سمجھ نہیں پایا۔۔ :cry:
میں اپنی تصاویر ایک دم ایف ٹی پی سے اپنے سرور پر انسٹال کرکے صرف اس کا لنک دینا چاہتا ہوں‌بلاگ پر ۔۔۔ جبکہ تصویر کی چوڑائی اور لمبائی بلاگ کا حلیہ بگاڑ دیتی ہے، اسی لئے عرض کیا ہے کہ کوئی ایسا پلگ اِن مل جائے جس سے میرے بلاگ پر پوسٹ کی گئی تمام تصاویر خود کار انداز میں تھمب نیل کی شکل اختیار کرلیں اور اس پر کلک کرنے سے ایک نئی ونڈو میں‌یہ تصویر اپنے اصلی حلیے میں نظر آئے۔ :wink:
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمن، مجھے تمہاری پرابلم کی صحیح سمجھ آئی تھی، اسی لیے میں نے تمہیں اوپر والے ربط پر جانے کا کہا تھا۔ جو کچھ تم کرنا چاہ رہے ہو، اسے عام طور پر لوگ پکچر گیلری کہتے ہیں۔ اس میں تصاویر ایف ٹی پی یا ویب کے ذریعے اپلوڈ کی جاتی ہیں اور ان کا تھمب نیل دکھایا جاتا ہے۔ اور اس تھمب نیل پر کلک کرنے سے یہ امیج ایک نئی ونڈو میں کھلتا ہے۔ اگر تم یہی کچھ چاہتے ہو تو اوپر دیے گئے ربط پر اس مقصد کے لیے کئی پلگ ان موجود ہیں۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
نبیل نے کہا:
عبدالرحمٰن، بھائی ورڈپریس میں خود سے تو استعمال کرتا نہیں، لیکن ورڈپریس کے بلاگز پر لوگ اکثر تصاویر کا استعمال کرتے ہیں۔ کیا تم نے ذیل کے ربط پر چیک کیا ہے کہ تمہارے مطلب کا پلگ ان یہاں موجود ہے یا نہیں؟

http://codex.wordpress.org/Plugins/Images
ان میں سے یہ دیکھیں‌۔ کونا بہتر رہے گا۔
اس صفحہ پر میں نے thumb سے نام سے تلا کیا تو اتنے سارے پلگ اِنز ملے۔ آپ کوئی تو بتائیں۔
http://theblemish.com/post-thumbs-plugin
http://www.curioso.org/2005/12/09/pictpress-10
http://www.yellowswordfish.com/index.php?pagename=my-wordpress-plugin-library
http://guff.szub.net/2006/02/09/post-image
http://granades.com/simple-popup-images
http://www.animalbeach.net/aniga/
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمٰن، بتا تو وہی سکے گا جس نے مختلف پلگ انز کو آزما کر دیکھا ہوگا۔ میرا مشورہ ہوگا کہ تم اپنے لوکل سسٹم پر ورڈپریس انسٹال کر لو تاکہ اس پر تجربات کر سکو۔ مختلف تھیم یا پلگ ان آزمانے کے لیے یہ ٹھیک رہتا ہے۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
نبیل نے کہا:
عبدالرحمٰن، بتا تو وہی سکے گا جس نے مختلف پلگ انز کو آزما کر دیکھا ہوگا۔ میرا مشورہ ہوگا کہ تم اپنے لوکل سسٹم پر ورڈپریس انسٹال کر لو تاکہ اس پر تجربات کر سکو۔ مختلف تھیم یا پلگ ان آزمانے کے لیے یہ ٹھیک رہتا ہے۔
نہیں لوکل نہیں ، یہ تو اللہ کو پیار ہوگیا۔ :cry:
میں اسے اپنے دوسری فری ہاسٹ والے بلاگ پر آزماتا ہوں اگر مجھے آپ کی ضرورت پڑی تو کال کرسکتا ہوں‌کیا؟
 
بدتمیز

محفلین
سلام
عبدالرحمٰن میں اس کے لیے پلگ ان استعمال نہیں کرتا۔ میں ونڈوز لائیو رائٹر کے ذریعے بلاگ پوسٹ کرتا ہوں اس میں یہ سہولت ہے کہ آپ تصویر کا سائز چھوٹا رکھیں اور اس پر کلک کرنے سے الگ صفحہ پر بڑی تصویر کھلتی ہے۔

http://ideas.live.com/programpage.aspx?versionid=4372c8c2-b76f-4d44-aea1-9835b61d8dc1
 
دوست

محفلین
یہ سافٹویر جس کے پاس ہو وہی یہ کام کرسکے گا بھیا۔
میرے جیسے تو گئے نہ کام سے۔
لیکن پریشانی کی بات نہیں ورڈپریس 2.1 میں یہ سہولت ڈال دی گئی ہے۔ پوسٹ پیج کے نیچے فائل چڑھانے کا خانہ موجود ہے اگر تصویر چڑھائی جائے تو یہ استفسار کرتا ہے کہ اس کو دکھانا کس طرح ہے آیا تھمب نیل کی شکل میں؟
بس اس کو منتخب کرلیں (بلکہ طےشدہ ہوتا ہے) اور تصویر کو مدون میں ڈال دیں (وہیں کلک کرکے) اب تصویر پوسٹ میں ایک تھمب نیل کی شکل میں نظر آئے گی۔ میرے آزمائشی بلاگ پر
نمونہ
دیکھا جاسکتا ہے۔
خوش ہوجائیں عبدالرحمٰن بھائی سب کچھ بغیر کسی دقت کے ہوگیا لیکن آپ کو اپنا ورڈپریس جدید کرنا ہوگا۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
دوست نے کہا:

شکریہ دوست لیکن اس کے لیے ابھی تھوڑی دیر ہے۔
باقی میں نے ابھی ایک پلگ اِن اپلوڈ کیا ہے جس کے آپشن کی سیٹنگ باقی ہے۔ تصویر دیکھ کر بتائیں۔
http://www.up4world.com/images/store10/44a0adc999.jpg
 
عبدالرحمٰن

محفلین
دوست نے کہا:
یہ سافٹویر جس کے پاس ہو وہی یہ کام کرسکے گا بھیا۔
میرے جیسے تو گئے نہ کام سے۔
لیکن پریشانی کی بات نہیں ورڈپریس 2.1 میں یہ سہولت ڈال دی گئی ہے۔ پوسٹ پیج کے نیچے فائل چڑھانے کا خانہ موجود ہے اگر تصویر چڑھائی جائے تو یہ استفسار کرتا ہے کہ اس کو دکھانا کس طرح ہے آیا تھمب نیل کی شکل میں؟
بس اس کو منتخب کرلیں (بلکہ طےشدہ ہوتا ہے) اور تصویر کو مدون میں ڈال دیں (وہیں کلک کرکے) اب تصویر پوسٹ میں ایک تھمب نیل کی شکل میں نظر آئے گی۔ میرے آزمائشی بلاگ پر
نمونہ
دیکھا جاسکتا ہے۔
خوش ہوجائیں عبدالرحمٰن بھائی سب کچھ بغیر کسی دقت کے ہوگیا لیکن آپ کو اپنا ورڈپریس جدید کرنا ہوگا۔
شاکر بھائی آپ کے دیئے ہوئے ربط میں جب تصویر پر کلک کیا تو اسی صفحہ میں لوڈ ہوتی ہے، اگر اس میں تصویر پر کلک کرنے سے‌ایک نئی ونڈو میں‌ کھلے تو میں‌اپگریڈ کرنے کیلئے تیاری کرلیتا ہوں
 
دوست

محفلین
بھائی جی یہ مسئلہ میں بھی دیکھ چکا ہوں۔ لگتا ہے یہ اگلی اشاعت پر ہی حل ہوسکے گا۔
:roll:
یا پھر ورڈپریس کے فورم پر پوچھ کر دیکھتا ہوں اگر کوئی حل مل گیا تو۔
وسلام
 
Top