ورڈ میں‌یوزر ڈیفائن کی بورڈ

بلال

محفلین
جیہ جی آپ کا بہت بہت شکریہ

لیکن آپ نے جو لنک دیا ہے وہاں‌تو یہ پیغام آرہا ہے : The file link that you requested is not valid.

اور مجھے ورڈ پر اپنا کی بورڈ بنانا ہے وہ چاہیے یعنی میں‌اپنا یوزر ڈیفائن کی بورڈ بنانا چاہتا ہوں

اس لنک پر کچھ معلومات ہے کی بورڈ بنانے کے متعلق۔
اس کے علاوہ آپ کو اردو حروف کی یونیکوڈ ویلیوز یہاں سے مل سکتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فواد، ورڈ میں الگ سے کوئی کی بورڈ نہیں ڈیفائن ہوتا۔ آپ کو ونڈوز کا اردو کی بورڈ ہی استعمال کرنا ہوگا۔ کی بورڈ بنانے کے متعلق آپ کو باقی دوستوں نے کافی معلومات فراہم کر دی ہیں۔ اپنی مرضی کا کی بورڈ بنا کر اسے انسٹال کریں اور اسے فعال کرکے ورڈ میں استعمال کر لیں۔
 

سویدا

محفلین
اگر میں‌اپنے اردو کی بورڈ کی لے آوٹ بھیج دوں‌تو کوئی ویسا بنا کر دے دیں‌

میں‌اتنا سمجھ دار نہیں‌ہوں‌کو میں‌یہ کام خود سے کر سکوں‌

کی بورڈ لے آوٹ کریئٹر تو میں‌نے ڈاون لوڈ کر لیا ہے لیکن اس میں‌میں‌خود کیسے بناوں‌سے یہ میری سمجھ نہیں‌آرہا

اب یہی سمجھ میں‌آرہا ہے کہ میں‌اپنا کی بورڈ آپ حضرات کو ارسال کردوں‌اور کوئی اللہ کا نیک بندہ میرے ساتھ تعاون کرے اور مجھے ونڈوز کے لیے اردو یوزر ڈیفائن کی بورڈ

بناکر دے دے
 

جیہ

لائبریرین
کیوں نہیں جناب۔ آپ میرے ای میل ایڈریس پر اپنا کی بورڈ لے آؤٹ بھیج دیں۔ ای میل ایڈرس ابھی آپ کو ذپ میں دے رہی ہوں
 

سویدا

محفلین
سیاق اور سباق سے تو میں‌بھی سمجھ گیا کہ انہوں‌نے میل کردی ہے

لیکن میل کے لیے ذپ کا لفظ کہاں‌سے اور کس طرح‌منتخب کیا گیا میں‌یہ جاننا چاہ رہا ہوں‌

’’ذپ‘‘
 

سویدا

محفلین
اوہ ! میں‌سمجھ گیا ذپ میرے خیال سے ذاتی پیغام کا مخفف بنایا گیا ہے

کیا واقعی ایسا ہی ہے ؟
 

الف عین

لائبریرین
کیا اب بھی آپ کو پسندیدہ کی بورڈ نہیں‌ملا۔ میرا خیال تھا کہ میرا مقتدرہ کام آئے گا کہ اس میں سارے اعراب بھی مل جائیں گے۔ خیر جوجو (جیہ( کو بنانے دو
 

سویدا

محفلین
مجھے پسندیدہ کی بورڈ نہیں‌بلکہ وہ کی بورڈ درکار تھا جو ان پیج پر میں‌یوزر ڈیفائن کی بورڈ استعمال کرتا ہوں اور میں‌وہ ورڈ پر یوز کرنا چاہتا ہوں

اب دیکھیں کیا نتیجہ نکلتا ہے ۔
 
Top