ورڈ‌پریس میں‌اردو لکھنے کا مسئلہ

عمیر شکور

محفلین
ورڈ‌پریس میں‌اردو لکھنا بتا دیں۔
‌ ٹائٹل پر تو لکھی جاتی ہے لیکن پیڈ پر نہیں‌لکھی جا رہی ۔
برائے مہربانی مدد کریں۔ :star::star::star::star:
 
کیا آپ نے ورڈ پریس اردو ایڈیٹر پلگ ان انسٹال کر لیا ہے؟

جس بلاگ پر استعمال کرنا چاہتے ہیں اس کا ربط تو فراہم کیجئے محترم۔
 

عمیر شکور

محفلین
ورڈ پریس پر اردو لکھنے کا مسئلہ

جی میں‌نے ورڈ پریس پر بلاگ بنایا ہے۔ میں‌نے اردو پلگ ان بھی انسٹال کیا ہے اس سے مسئلہ یہ ہے کہ صرف ٹائٹل پر ہی اردو لکھی جاتی ہے ۔ جب اس کے پیڈ پر پوسٹ لکھنے لگو تو وہ نظر تو اردو ہی آتی ہے لیکن بعد میں‌جب سائٹ‌وزٹ‌کروں تو پھر اس کی اردو پڑھے جانے کے قابل نہیں‌ہوتی ڈبے ڈبے سے بن جاتے ہیں‌۔ کوئی بھائی مدد کرے۔ شکریہ۔:star::star::star::star:
 

مغزل

محفلین
ضرور جناب تھوڑی ہی دیر میں مدد کی کمک پہنچنے والی ہے تھوڑا سا انتظار کیجے ، نبیل بھائی اور سعود بھائی آتے ہی ہونگے
 

راجہ صاحب

محفلین
ورڈ‌پریس میں‌اردو لکھنا بتا دیں۔
‌ ٹائٹل پر تو لکھی جاتی ہے لیکن پیڈ پر نہیں‌لکھی جا رہی ۔
برائے مہربانی مدد کریں۔ :star::star::star::star:

پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بلاگ کی انکوڈنگ uft-8 پر سیٹ ہے
اس کے بعد
settings میں جاکر Urdu Editor Plugin Setup کو کلک کریں اور جہاں جہاں اردو ایڈیٹر کو نسب کرنا چاہتے ہیں وہاں چیک کا نشان لگا دیں
انشااللہ افاقہ ہو گا

اگر پھر بھی مسئلہ حل نا ہو تو محفل کا دروازہ کھلا ہے :)
 

عمیر شکور

محفلین
بہت شکریہ بھائی لیکن مجھے بدقسمتی سے معلوم ہی نہیں‌ ہے کہ انکوڈنگ کیا ہوتی ہے اور اس کو uft-8 پر کیسے سیٹ‌ کر سکتے ہیں ویسے میں‌ نے تمام کیٹگریز سلیکٹ کی ہوئی ہیں۔
 
Top