ورڈپریس 1.5 کا ترجمہ پہلا ڈرافٹ

زیک

مسافر
میں ورڈپریس کے اردو ترجمے کی پو فائل منسلک کر رہا ہوں۔ اس پر آپ سب غور کریں اور اگر کسی اصطلاح میں ردوبدل چاہتے ہیں تو بتائیں۔

یہ ایک یونیکوڈ ٹیکسٹ فائل ہے اس لئے کسی بھی یونیکوڈ کو سپورٹ کرنے والے ایڈیٹر میں کھل جائے گی۔ ویسے POEdit اور KBabel خاص پو فائل کو ایڈٹ کرنے کے لئے بنے ہیں۔
 
Attachments

  • urdu_wordpress_1.5_192.zip
    36.5 KB · مناظر: 40

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، آپ نے چیک کیا ہے کہ ورڈ پریس 2.0 کی لینگویج فائلیں کتنی تبدیل ہوئی ہیں؟ میرے خیال میں بہتر ہوگا کہ ورڈپریس کے حالیہ ورژن کا اردو پیکج تیار کیا جائے۔ :idea: :arrow:
 
دوست

محفلین
Kbabel نصب کس طرح‌فرمانا ہے میری سمجھ میں‌نہیں‌آیا ٹار فائل میں‌فائلیں‌ہی فائلیں۔ میں‌نے پہلے بھی اسے حاصل کیا تھا اور یہ فائلیں‌ہی دیکھتا رہ گیا۔ سمجھ تو آتی نہیں‌کیا کرنا ہے اس کا کوئی اللہ کا بندہ اس کی تنصیب بارے بتا دے۔ لگتا ہے اس کا انسٹالر ہی موجود نہیں۔
 
زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
زکریا، آپ نے چیک کیا ہے کہ ورڈ پریس 2.0 کی لینگویج فائلیں کتنی تبدیل ہوئی ہیں؟ میرے خیال میں بہتر ہوگا کہ ورڈپریس کے حالیہ ورژن کا اردو پیکج تیار کیا جائے۔ :idea: :arrow:

یہ چیک کر رہا ہوں۔ تبدیلیاں معمولی سے کچھ زیادہ لگ رہی ہیں۔ خیر مکمل دیکھ کر بتاتا ہوں۔
 
زیک

مسافر
دوست نے کہا:
Kbabel نصب کس طرح‌فرمانا ہے میری سمجھ میں‌نہیں‌آیا ٹار فائل میں‌فائلیں‌ہی فائلیں۔ میں‌نے پہلے بھی اسے حاصل کیا تھا اور یہ فائلیں‌ہی دیکھتا رہ گیا۔ سمجھ تو آتی نہیں‌کیا کرنا ہے اس کا کوئی اللہ کا بندہ اس کی تنصیب بارے بتا دے۔ لگتا ہے اس کا انسٹالر ہی موجود نہیں۔

Kbabel لینکس کے لئے ہے۔ ونڈوز پر آپ کو poEdit استعمال کرنا پڑے گا۔
 
زیک

مسافر
نبیل نے کہا:
زکریا، آپ نے چیک کیا ہے کہ ورڈ پریس 2.0 کی لینگویج فائلیں کتنی تبدیل ہوئی ہیں؟ میرے خیال میں بہتر ہوگا کہ ورڈپریس کے حالیہ ورژن کا اردو پیکج تیار کیا جائے۔ :idea: :arrow:

اچھی خاصی تبدیلی ہے۔ پھر سونے پر سہاگہ یہ کہ ہر اصطالح کے ساتھ یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ کس فائل اور اس کی کس لائن پر ہے۔ ظاہر ہے ایسی چیزیں تو ہر ورژن میں بدل جاتی ہیں۔

لیکن بات صحیح ہے کہ سب سے نہی ورژن کا ترجمہ تیار کرنا چاہیئے۔ فی‌الحال 1.5 کا فائنل ہو جائے تو پھر 2.0 پر بھی غور کرتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
زکریا بھائی اب جبکہ ورژن دو آگیا ہے اس کی لینگوئج فائلیں بنا دیجیے میرا خیال ہے اس سے آسانی ہوگی۔ روزیٹا پر مسلسل آن لائن رہ کر کام کرنا شاید سود مند نہ رہے کم از کم ورڈ پریس کے لیے۔
کیا ایسا بھی ہوگا جو اصطلاحات پرانی ہیں ان کا ترجمہ نئے ورژن میں‌ڈیفالٹ موجود ہو نئی سے نبٹنا اس طرح‌آسان ہو جائے گا۔
ویسے لگتا نہیں‌ایسا ہو۔ الف سے سارا کام شروع کرنا پڑے گا۔ چلو کوئی بات نہیں‌ایسے ہے تو ایسے ہی سہی
ایک بات اور یہ فائل ڈاؤنلوڈ نہیں‌ہورہی. ہر بار ایک فائل" ڈونلوڈ ڈاٹ پی ایچ پی" آجاتی ہے جسے کھولنے پر لکھا آتا ہے معذرت آپ کو یہ سہولت میسر نہیں. اس کا کوئی حل نکال دیں.۔
 
زیک

مسافر
دوست: میں ایک دفعہ موجودہ ترجمے کا جائزہ لے لوں۔ پھر کاپی پیسٹ کر کے 2.0 کی فائل میں سب ڈال دوں گا۔ اس طرح ہمیں 2.0 پر کچھ کم کام کرنا پڑے گا۔
 
Top