ورڈپریس کے لیے اردو اوپن پیڈ پلگ ان!

عین لام میم

محفلین
اردو پیڈ باقی ہر جگہ تو ٹھیک کام کرتا ہے لیکن نئے پوسٹ لکھنے میں ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے۔ وہ یہ کہ وہاں ٹائب کرتے وقت کرسر بہت سست روی سے آگے بڑھتا ہے۔ جس وجہ لکھنے میں کچھ کُوفت محسوس ہوتی ہے۔
کیا یہ شکائت اور لوگوں کو بھی ہے؟ اور کیا اس کا علاج سامنے آیا ہے؟

میرے پاس یہ مسئلہ تو نہیں آ رہا لیکن اس سے زیادہ گمبھیر مسئلہ ہے۔۔۔ اردو پیڈ کے ساتھ جو کی بورڈ ہے اس کے بٹن بہت بڑے ہیں اور پورا کی بورڈ نظر نہیں آ رہا۔۔۔ آدھے بٹن چھپ گئے ہیں۔۔۔ اس کا کوئی حل۔ میں نے سٹائل شیٹ میں فونٹ چھوٹا کیا لیکن بٹن کا سائز تو نہیں چھوٹا ہوا۔۔۔۔
حل؟؟
 
جاوا اسکرپٹ والے کی بورڈ کا طریقہ کار ایسا ہوتا ہے کہ ہر کی ہٹ پر خانے میں موجود متن کو حرفاً حرفاً پروسیس کرنا پڑتا ہے تاکہ مناسب کرسر پوزیشننگ اور ٹائپ شدہ کیریکٹر کی پلیسمینٹ ہو سکے۔ جب متن طویل ہو جاتا ہے تو یہ کام وقت طلب ہو جاتا ہے اور تاخیر کا احساس ہونے لگتا ہے۔ عموماً پیغامات تبصروں سے زیادہ طویل ہوتے ہیں اس لئے آپ کو اسی خانے میں اس کا احساس ہوا ہوگا۔ یا ممکن ہے کہ رچ ٹیکست ایڈیٹر کا اضافی اوور ہیڈ بھی موجود ہو۔ خیر اس بارے میں نبیل بھائی زیادہ بہتر بتا سکیں گے کیوں کہ ان کو اس کے داخلی امور کا علم ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈ پریس کے لیے اردو اوپن پیڈ والا پلگ obsolete ہو گیا ہے۔ اب جے کویری والا پلگ ان استعمال کیا جانا چاہیے۔ اردو ایڈیٹر پلگ ان استعمال کرنے کے لیے رچ ایڈیٹر کو ڈس ایبل کرنا پڑتا ہے، اس لیے رچ ایڈیٹر کا اوور ہیڈ شامل نہیں ہو سکتا۔ آن سکرین کی بورڈ کا مارک اپ کچھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ وقت ملنے پر ہی اس جانب کچھ کام کر سکوں گا۔
 
Top