1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ورچوئل پی سی سافٹ وئیر ۔۔ سافٹ وئیر لیول پر ورچولائزیشن ٹولز

فخرنوید نے 'مضامین' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 7, 2011

  1. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    سافٹ وئیر لیول پر ورچولائزیشن کے لئے ایک سافٹ وئیر ایمولیٹر سسٹم کی کمپیوٹنگ فنکشنز کو ڈپلیکیٹ کر دیتا ہے اور یوں ہم ایک سسٹم کے اندر اسی سسٹم کے کمپیوٹنگ فنکشنز کو استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرا سسٹم بن جاتا ہے جس پر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کر لیا جاتا ہے۔ اس سسٹم کے اندر سافٹ وئیر لیول پر کی جانے والی ورچولائیزیشن کی مدد سے نئی مشین یعنی سسٹم ایک الگ تھلگ سسٹم ہوتا ہے جس کو ایڈمن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اس کو ری اسٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔ ری اسٹارٹ کرنے کے لئے پہلے سسٹم کو ری اسٹارٹ کرنے ضرورت پیش نہیں آتی ہے۔

    ورچوئل پی سی سافٹ وئیر کی مدد سے کیسے کی جاتی ہے۔ اس کے لئے ہم سب سے پہلے مائیکروسافٹ کی ویب سائیٹ سے ورچوئل پی سی سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کریں گے۔

    تو جناب آپ سب سے پہلے اس ربط پر مائیکرسافٹ ورچوئل پی سی ڈاون لوڈ کر لیں۔

    اس کے بعد مائیکروسافٹ ورچوئل پی سی کو اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں۔

    انسٹال کرنے کے بعد جب آپ اس سافٹ وئیر کو رن کریں گے تو اس کی شکل و صورت کچھ اس طرح سے ہو گی۔
    [​IMG]
    اس تصویر کو بڑے سائز میں دیکھنے کے لئے اس تصویر پر کلک کریں۔

    اس کے بعد آپ نیکسٹ پر کلک کریں۔
    [​IMG]
    اس میں آپ سرخ نشان ذدہ

    Create a Virtual Machine

    کو منتخب کر کے نیکسٹ کا بٹن دبا دیں۔

    اس کے بعد جو درج ذیل دکھائی گئی نئی ونڈو اوپن ہو گی ۔
    [​IMG]
    آپ براوز پر کلک کریں اور اپنے متخب جگہ پر جو نئی مشین انسٹال کرنی ہے اس کا مواد محفوظ کرنے کے لئے اس کا نام رکھ لیں۔
    [​IMG]
    جب آپ نیکسٹ پر کلک کریں گے تو نئی ونڈو میں سے آپ اپنی مرضی کا ورچوئل مشین جو انسٹال کرنی ہے وہ آپریٹنگ سسٹم منتخب کر لیں۔ اگر لسٹ میں موجود نہیں تو

    Other Operating System

    کو منتخب کر لیں۔اور نیکسٹ کلک کر دیں۔
    [​IMG]
    اس ونڈو میں آپ اپنے مین سسٹم کو مد نظر رکھتے ہوئے ورچوئل مشین کے لئے ریم کی سیٹنگز کر لیں۔

    اس کے بعد نیکسٹ پر کلک کریں اور نئی ونڈو میں آپ سے ہارڈ ڈسک کے بارے میں سیٹنگز کا پوچھا جائے گا۔ تو یہاں آپ اس میں نئی ورچوئل ہارڈ ڈسک بنا لیں۔
    [​IMG]
    اس کو منتخب کرنے کے بعد نیکسٹ کلک کر نے پر سافٹ وئیر آپ سے ہارڈ ڈسک کے سائز اور جگہ کا انتخاب کرنے کو کہے گا۔

    جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
    [​IMG]
    اس کے بعد نیکسٹ کلک کرنے سے ہماری سیٹنگز مکمل ہو جائیں گی۔ اور آخر میں ہم

    Finish

    پر کلک کر دیں گے۔

    اس کے بعد سافٹ وئیر اس طرح نظر آئے گا۔ آپ اس کے بعد سیٹنگز پر کلک کریں گے۔ اور کچھ ضروری سیٹنگز یہاں سے کر یں گے۔
    [​IMG]
    ان سیٹنگز سےآپ نے سی ڈی یا ڈی وی ڈی روم کو اٹیچ کر لینا ہے اور اس کے ساتھ کوئی ایک نیٹ ورک کارڈ بھی سلیکٹ کر لینا ہے۔
    [​IMG]
    ان سیٹنگز کو مکمل کرنے کے بعد اوکے کے بٹن کو کلک کر دیں۔
    [​IMG]
    مشین کو منتخب کرتے ہوئے سٹارٹ کے بتں پر کلک کریں۔

    اس کے علاوہ اگر آپ ڈی وی ڈی روم سے آپریٹنگ سسٹم انسٹال نہیں کرنا چاہتے تو درج ذیل تصویر میں دکھائی ہدایات کے مطابق پہلے سی ڈی پر جائیں اور وہاں سے

    Capture ISO image

    پر کلک کریں اور اپنا مطلوبہ آپریٹنگ سسٹم کا امیج منتخب کر لیں۔
    [​IMG]
    اور اب آپنے سافٹ وئیر کے

    Action

    پر جا کر مشین کو ایک دفعہ ری سیٹ کر لیں آپ دیکھیں گے کہ انسٹالیشن شروع ہو جائے گی۔
    [​IMG]

    مزید مضامین برائے ورچولائزیشن اور ورچوئل مشین کے لئے اس ربط پر کلک کریں۔

    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  2. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    ورچؤلائزیشن کے سلسلے کے تحت ایک اور خوبصورت مضمون۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت شکریہ
    آخر کام مائیکروسافٹ نے بھی کچھ دے ہی دیا ہے
    پر مایوسی بھی ہوئی ہے کے اس پہ لینکس انسٹال کرنے کی آپشن نظر نہیں آرہی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پسند کرنے کا شکریہ
     
  5. اوشو

    اوشو محفلین

    مراسلے:
    2,325
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    فخرنوید بھائی آپ کی اکثر لڑیوں میں تصاویر دکھائی نہیں دے رہیں۔ برائے مہربانی ان کو درست کر دیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  6. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    بہت شکریہ، مجھے میک پہ ونڈوز کرنی تھی بڑی مشکل ہوئی، تصاویر دکھائی نہیں دی رہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
  8. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,171
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت خوب جناب! تصاویر نظر نہیں آ رہیں۔
    درویش بھائی! میں نے تو یو بنٹو بڑے آرام سے انسٹال کر لیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اچھا
    پھر میں بھی کوشش کرکے دیکھتا ہوں
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر