ورلڈ کپ کرکٹ ۔ویسٹ انڈیز۔ 2007

نہیں میرے بھائی! اصل بات تو عالمی کپ کا دباؤ ہوتا ہے۔۔۔
گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں۔۔۔ اس وقت تنقید کے بجائے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا ہو گیا ہے بھائی لوگو؟ مانا کہ اس دفعہ ہماری ٹیم کمزور ہے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ اسے لتاڑا جائے اور ابھی تو ورلڈ کپ کا ایک ہی میچ کھیلا گیا ہے۔ اور ٹیموں کا بھی ایک ایک میچ ہونے دیں، کچھ تو نظر آئے۔
 

عمر سیف

محفلین
آسٹریلیا نے اچھا سکور کر دیا 334 ۔ اور دوسرے میچ میں کینیڈا نے 200 کا ٹارگٹ دیا ہے کینیا کو۔
 

عمر سیف

محفلین
ساؤتھ افریقہ اور ہالینڈ کے درمیان ساؤتھ افریقہ نے 40 اوورز میں 353 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پہ باری ختم کی ہے۔
خاص بات اس میچ میں ہرشل گبز نے ورلڈ کپ میچ میں ایک اوور میں مسلسل 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا۔ انھوں نے 40 گیندوں پہ 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسری خاص بات مارک باؤچر نے ورلڈ کپ ہسٹری کی تیز ترین ففٹی صرف 21 گیندوں پہ بنائی۔ ان کا سکور 32 گیندوں پہ 75 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔
جاک کیلس نے 109 گیندوں پہ 128 رنز بنائے۔
اس میچ مین کسی بھی ون ڈے میچ مین سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی بنا۔ اس میچ میں 18 چھکے لگے۔

بیچاری ہالینڈ۔

لنک
 

دیرہ وال

محفلین
سفارشی انڈوں کو مبارک باد

پاک کرکٹ ٹیم کوقوم کا سر شرم سے جھکانے میں کامیابی پر مبارک باد،
دل کا حال جاننا ہے تو ان لوگوں سے پوچھیں جنہوں نے ٹکٹ لے رکھے ہیں بقیہ میچز دیکھنے کے لئے۔
عامر سہیل اور سعید انور
وقار اور وسیم جب تک یہ لوگ تھے کرکٹ دیکھتے تھے ابھی تو دل ہی نہیں کرتا، کیا میچ اور کیا کرکٹ۔
عامر سہیل نے انڈیا کے ساتھ میچ میں جو کچھ کیا تھا اس کے بعد یہ کنفرم ہو گیا کہ پاک کھلاڑی صرف اپنے لئے یا اپنی انا کے لئے کھیلتے ہیں نا کہ ملک کے لئے۔

سیاست ہو یا کھیل لوٹو کی شہنشاہی ہے ہر طرف
اگر کسی کا دل دکھا ہو تو معذرت نہیں کرونگا، دل جلا ہوا ہے یار۔ نیوز چینلز پر پاک کی کوئی اچھی نیوز سننے کو ترس گئے ہیں۔ اس لئے نو نیوز نو سپورٹس :D
 

شمشاد

لائبریرین
انضمام نے کہا تھا کہ اس ورلڈ کپ کو یادگار بنائے گا اور اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے ایسا یادگار بنایا ہے کہ ورلڈ کپ 1992 کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
:oops: :oops: :oops:
:? :? :?
:evil: :evil: :evil:

آآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآآ

___________________________
 

عمر سیف

محفلین
بریکنگ نیوز​

باب ولمر انتقال کر گئے۔
ابھی ابھی آج ٹی وی پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔
وہ اپنے ہوٹل کے روم میں بےہوش پائے گئے تھے۔
 

عمر سیف

محفلین
چئیرمین پی۔سی۔بی ڈاکٹر نسیم اشرف بھی مستعٰفی ہوگئے۔

ان کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے کچھ ممبران نے بھی استعفٰی دے دیا۔

لنک
 
Top