محمد تابش صدیقی
منتظم
ورلڈ باکسنگ کونسل میں پاکستانی باکسر کی کامیابی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے باکسر محمد وسیم نے جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں ہونے والے ورلڈ باکسنگ کونسل میں سلور فلائی ویٹ ٹایئٹل جیتا ہے۔ جس کے بعد محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
28 سالہ باکسر محمد وسیم کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ پہلے پاکستانی پروفیشنل باکسر ہیں جنھوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
سیئول میں جاری ورلڈ باکسنگ کونسل میں محمد وسیم کا مقابلہ فلپائن کے کھلاڑی جھیترا اولیوا سے تھا۔ یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوا۔
12 راؤنڈز پر مشتمل اس دلچسپ مقابلے میں محمد وسیم نے فلپائنی کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا۔
کوئٹہ میں محمد وسیم کے اہلخانہ اور دوستوں نے یہ مقابلہ بلوچی سٹریٹ پر واقع ان کے گھر میں ٹیلی ویژن سکرین پر دیکھا۔
محمد وسیم کی کامیابی پر ان کے اہلخانہ اور دوستوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
بلوچستان کے وزیر کھیل مجیب الرحمان محمد حسنی نے محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ان کے والد محمد ابراہیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محمد وسیم نے ان کو میچ سے پہلے فون کیا تھا اور کامیابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔
محمد کاظم بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ