واہگہ بارڈر دھماکہ

زرقا مفتی

محفلین
B1gDFJgCQAA6b7C.jpg

یہ خبر 28 اکتوبر کو شائع ہوئی
 
کچھ آندھیاں بھی توڑ گئیں ٹہنیاں، بجا
پر کتنے ہوشیار مرے باغباں رہے
اللہ کا کرم ہے عزیزو! وگرنہ ہم
اپنے ہی آشیاں کے لئے بجلیاں رہے​
 
بات بہت سیدھی سی ہے صاحبو!
اس وقت (بطورِ خاص پچھلی تین دہائیوں سے) پاکستان بین الاقوامی سازشوں کی زد پر ہے۔ ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ ایسے حالات میں اپنی ذمہ داریوں کا صحیح ادراک کرے۔ دھماکا فلاں نے کیا، فلاں ذمہ دار ہے اور بس؟ اس سے بات نہیں بنے گی۔ صدرِ پاکستان سے لے کر ایک جوتیاں گانٹھنے والے شخص تک ہر ایک کی کچھ نہ کچھ ذمہ داری ہے۔ اس کا ادراک کیجئے، اپنے اپنے دوستوں میں اس کی اہمیت اجاگر کیجئے اور اس پر عمل پیرا ہونے میں اپنی سی کوشش تو کیجئے! اللہ کریم توفیق دے، آمین!
 
ابن رضا

لائبریرین

آمین
 
منقب سید

محفلین
واہگہ دھماکے پر امریکی سفیر کی جانب سے تحقیقات میں مدد کی پیشکش کیا معنی رکھتی ہے؟ ذرا اس پر کوئی ساتھی روشنی ڈالیں۔۔۔ یا پھر امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان اپنی صفائی پیش کریں
http://jang.com.pk/jang/nov2014-daily/03-11-2014/u32503.htm
لنک حاضر ہے لیکن معذرت کہ باقاعد درست طریقے سے لنک اور تصویر پوسٹ نہیں کر پایا کیوں کہ مجھے اس معاملے میں کوئی تکنیکی مسئلہ درپیش ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
انصافین اپنے طالبان بھائیوں کا ذکر کرنے سے تو رہے اسی لئے انڈیا پر الزام لگا رہے ہیں
طالبان انصافین کے نہیں امریکیوں کے پروردہ ہیں ۔ امریکی وظیفہ خوار کرائے کے قاتل پیسے کے عوض معصوم لوگوں کی جان لیتے ہیں۔ ہم امن کے حامی ہیں جب تک جنگ ختم نہیں ہو گی ہر دو اطراف معصوم جانیں قربان ہوتی رہیں گی
بھارت نواز لوگ بھارت کا نام لینے سے چڑ رہے ہیں
 
Top