وادیٔ نیلم کی سیر

یاز

محفلین
سفرنامے آگے بڑھاتے ہیں۔ امید ہے کہ انشاءاللہ اسی سیشن میں سفرنامہ اختتام پذیر ہو جائے گا۔

تاؤبٹ سے واپسی پہ پھر وہی جیپ پہ جھٹکوں بھرا سفر شروع ہوا۔ کیل واپسی تک چند ہی مقامات پہ رک کر چند تصاویر بنانے کی ہمت ہوئی۔
a352.jpg

a355.jpg
 

یاز

محفلین
کیل میں زیادہ وقت ضائع کئے بغیر اپنی گاڑی پکڑی اور واپسی کی راہ لی کہ ابھی مزید چھ گھنٹے کا سفر باقی تھا۔ اور حتی الامکان کوشش تھی کہ جتنا سفر روشنی میں ہو سکے، اتنا ہی بہتر ہے۔
شاردہ میں رک کر چند تصاویر بنائیں۔
a364.jpg

a365.jpg
 

یاز

محفلین
ایک طویل تھکا دینے والے سفر کے بعد رات نو بجے کے بعد مظفرآباد پہنچے اور کچھ کھا پی کے خوابِ خرگوش میں گم صم ہوئے۔
اگلے روز پہر دن چڑھے اٹھے اور واپسی کا راستہ پکڑا۔
مظفرآباد میں ہی یہ عجوبہ نما گاڑی دکھائی دی، جو کہ اوریل بھی تھی، وٹز بھی تھی، یاریس بھی اور vvti بھی۔
a369.jpg

a370.jpg


یہی گاڑی ہمیں کیل جاتے ہوئے بھی دکھائی دی تھی۔ شاید ٹیکسی کے طور پہ چلتی ہو۔
a371.jpg
 

یاز

محفلین
مظفرآباد سے کوہالہ تک نہایت عمدہ سڑک نے گزشتہ روز کے مصائب کو کافی حد تک بھلا دیا۔
a372.jpg
 

یاز

محفلین
مظفرآباد سے کچھ آگے کشمیر آبشار نامی جگہ پہ مختصر بریک کی۔ کشمیر آبشار دریا کے دوسری جانب ہے، جس تک جانے کے لئے ڈولی نما چیئرلفٹ نصب ہے۔
a373.jpg

a374.jpg
 

یاز

محفلین
اسی مقام کی گزشتہ ٹرپ کی چند تصاویر، جن میں سبزے کا فرق بہت واضح محسوس کیا جا سکتا ہے۔
a376.jpg

a377.jpg
 
Top