جاسم محمد
محفلین
وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
ویب ڈیسک بدھ 5 ستمبر 2018
گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اگلے ہفتے ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائیگی، ذرائع۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 180 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کی منظوری دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اگلے ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔
وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا، گیس کے لائن لاسز سے سالانہ 50 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے لہذا قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے گیس کی قیمت میں 46 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔