ن لیگی دور کی سبسڈی ختم: وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

فرقان احمد

محفلین
اوگرا نے قومی خزانے میں بڑھتے ہوئے خسارے کی وجہ سے 180 فیصد قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم نے 46 فیصدکی منظوری دی۔ اور اس کی سمری آئندہ ای سی سی کے اجلاس میں بھیج دی ہے۔
موت دکھا کر بخار پر راضی کر لینے کی حکمت عملی عام طور پر کارگر ثابت ہوا کرتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
موت دکھا کر بخار پر راضی کر لینے کی حکمت عملی عام طور پر کارگر ثابت ہوا کرتی ہے۔
حکومت نے قومی خزانے اور عوام دونوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ اگر اوگرا کی تجویز پر عمل کرکے 180 فیصد قیمتیں بڑھا دیتے تو ناقدین نے کہنا تھا دیکھو عوام کی فلاح کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے آتے ساتھ عوام کو ٹیکہ لگا دیا۔
اگر اوگرا کی تجویز کو یکسر نظر انداز کر دیتے تو ناقدین نے کہنا تھا دیکھو حکومت جو قومی خزانے کا خسارہ کم کرنے کا دعویٰ کرتی تھی نے آکر خسارہ مزید بڑھا دیا۔
اب درمیانی راہ متعین کی ہے تو ناقدین کہہ رہے ہیں دیکھونئی حکومت نے موت دکھا کر بخار پر راضی کر لیا۔
ناقدین کوکسی صورت مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ لگے رہیں۔
 
دراصل ہمیں پی ٹی آئی سے غیر مقبول فیصلوں کی توقع کم کم رہتی ہے۔ فیصلہ اصولی طور پر درست ہے۔ تاہم، ماضی قریب میں پی ٹی آئی اسی طرح کے غیر مقبول فیصلوں کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرتی رہی ہے۔ انقلابی حقیقت پسند ہوتے جا رہے ہیں؛ یہ اُن کے لیے اپنے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
تاہم، ماضی قریب میں پی ٹی آئی اسی طرح کے غیر مقبول فیصلوں کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرتی رہی ہے۔
ماضی میں قیمتیں بڑھنے پر بھٹو نے ایوب کی حکومت گرا دی تھی۔ موجودہ اپوزیشن میں دم ہے تو یہ شوق بھی پورا کر لیں۔ ویسے اعتزاز احسن کچھ دن قبل فرما چکے ہیں کہ حکومت گرانا اپوزیشن کا استحقاق نہیں فرض ہے۔
 
اپوزیشن میں فی الوقت اتنا دم خم نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
فیصلہ اصولی طور پر درست ہے۔
سابقہ حکومت کو کس نے روکا تھا ایسے اصولی فیصلوں سے؟

'Gas companies would have collapsed without hike'
Senior business analyst Khaleeq Kiani, however, is of the opinion that the hike is justified. "One day, the gas companies will have to collapse if the government does not increase the tariff."
"The prices had not been increased for several years due to decreasing petroleum prices," Kiani said, adding that "successive governments had ducked the issue".
He said that the government took the decision on the back of several triggers, including the growing deficit and back-to-back setbacks on arbitration forums
What the experts have to say about PTI's 46% gas tariff hike
 
ربیع م

محفلین
ویسے اچھا فیصلہ ہے ہم منتظر ہیں کہ بقول اسد عمر جو فیول کی قیمتوں پر زائد ٹیکس ہیں وہ بھی ختم کر کے کوئی 50 سے 55 روپے لٹر میں مہیا کیا جائے.
 
فرحت کیانی

لائبریرین
گیس چوری، گیس کا زیاں، بلوں کی عدم ادائیگی وغیرہ
کون کرتا ہے ایسا؟ عوام سے زیادہ خواص یہ کام کرتے ہیں۔ عوام بے چاروں سے تو بل اور ٹیکس زبردستی وصول کیا جاتا ہے۔ سو اگر وجہ یہی ہے جو آپ نے بتائی ہے تو ان لوگوں کو کیوں نہ رگڑا جائے جو ٹیکس چور ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک بار پھر کون پس رہا ہے؟ عوام یا وہ خواص جن کی کرپشن کی کہانیاں سنا سنا کر حکومت حاصل کی گئی تھی
سرکاری خزانے کو چونا لگا کر عوام کو فائدہ پہنچانا کرپشن کے زمرہ میں آتا۔ تحریک انصاف حکومت ہر اس منصوبے کے خلاف ایکشن لے گی جہاں سابقہ حکومتوں نے گھپلے کئے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یوٹرن کے بعد ایک اور یوٹرن
10-20pc increase in gas prices for majority, 143pc increase for 'upper class'

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
1339297-image-1537173333-115-640x480.jpg

گیس کے غریب صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا گیا ہے، وزیر خزانہ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نظرثانی شدہ سمری پر غور کیا گیا۔ سمری میں گیس قیمتوں کے سلیب میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا، جس سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگی۔ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جانا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ گیس کے غریب صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا گیا ہے جب کہ امیر ترین طبقے کے لئے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کی منظوری دے دی تھی بعدازاں 10 ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مؤخر کردیا گیا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ گیس کے غریب صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا گیا ہے جب کہ امیر ترین طبقے کے لئے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔
کاش ملک میں ٹیکس پالیسی بھی اسی طرز پر بنا دی جائے۔ امیروں سے ٹیکس لے کر غریب طبقے کو کھڑا کریں۔ جو تحریک انصاف کا منشورہے۔
 
Top