نیپال اٹلی کی بندرگاہ

جیہ

لائبریرین
میں نے اس وقت زاویہ 2 کا 25 واں پروف ریڈنگ کے بعد وکی پر پوسٹ کردیا ہے۔ اس میں ایک جملہ ہے جس کے بارے میں آپ کی مدد درکار ہے۔

لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں جب اٹلی سے لوٹا تو بحری جہاز“موتاناوے وکتوریہ“ کے ذریعے وطن آیا۔ یہ میرا آبی جہاز پر سفر کرنے کا پہلا تجربہ تھا۔ جب نیپال کی بندر گاہ پر جہاز مغرب کے وقت آہستہ آہستہ پیچھے ہٹا اور شہر کی روشنیاں دور ہونے لگیں تو وہ نہایت سست رفتاری کے ساتھ گہرے پانیوں کی طرف چل رہا تھا۔۔۔۔۔

اب ظاہر ہے کہ نیپال اٹلی کا شہر تو نہیں ہوسکتا اور نیپال بندرگاہ بھی نہیں کہ نیپال چاروں طرف سے خشکی میں گھرا ہوا ایک ملک ہے۔ تو میں نے اس کو نیپلز کردیا ہے۔ مگر اس کے بارے میں شؤر نہیں کہ آیا نیپلز صحیح ہے یا غلط؟؟
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی۔ اصل کتاب میں بھی “ نیپال“ تھا اور فریب صاحب نے بھی نیپال ٹائپ کیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کتابت کی غلطی ہو گی۔

“ علی پور کا ایلی “ میں بھی کتابت کی بہت غلطیاں ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
جی شمشاد بھائی زاویہ 2 میں بھی ڈھیر سارے غلطیاں ہیں اللہ کے فضل سے۔ چند الفاظ کم بھی ہیں جو میں خود سے اضافہ کر رہی ہوں

مثلا یہ
 

شمشاد

لائبریرین
پہلی دفعہ جب کتاب چھپی تھی اسی وقت تم سے پروف ریڈنگ کروا لیتے تو آج یہ دن تو نہ دیکھنا پڑتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جیہ نے کہا:
جی شمشاد بھائی زاویہ 2 میں بھی ڈھیر سارے غلطیاں ہیں اللہ کے فضل سے۔ چند الفاظ کم بھی ہیں جو میں خود سے اضافہ کر رہی ہوں

مثلا یہ
بہت عمدہ جیہ۔ ایک کام کریں، مندرجہ بالا لنک کے آخر سے ایڈٹ والا حصہ حذف کردیں
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو بُھگت رہی ہو، پہلے کرنا تھا ناں، خیر جتنے پیسے کم ملیں، مجھ سے لے لینا۔ میں اہلِ محفل سے چندہ جمع کر کے دے دوں گا۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ذرا پیسوں والی بات زور سے کہنا۔ مجھے صاف سنائی نہیں دیا :lol:
 

جیہ

لائبریرین
:(

کٹی کٹی کٹ۔۔۔۔ی کٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ی
 

شمشاد

لائبریرین
ن۔ہ۔ی۔ں، ن۔۔ہ۔۔ی۔۔ں، ن۔۔۔۔ہ۔۔۔۔ی۔۔۔۔ں

پھر خالی شتونگڑہ کیوں لگایا تھا؟
 
Top