تعارف نیٹ‌کی کائینات میں اردو کی دنیا

بھائی منصور قیصرانی ، شرمندہ ہوں‌کہ جواب سابق میں ، آپ کو شارق لکھ گیا ۔۔۔ امید ہے معزرت کو شرف قبولیت بخشیں‌گے۔۔ ورنہ سر تسلیم خم ہے جو ۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے یہ باقی لوگ بشمول شارق کہاں‌غائب ہیں‌۔۔؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ارے پیارے بھائی، معذرت کی کیا بات، نام سے کیا ہوتا ہے۔ جیسے میں نے نک بےبی ہاتھی رکھا ہے۔ اصل نام منصور ہے۔ :) ویسے میری زبان سائیکی نہیں سرائیکی ہے :D اس بابت غور کیجئے گا(میں نے برا نہیں‌منایا، صرف آپ کو چھیڑ رہا ہوں‌) باقی شارق بھائی آج کل بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔ اصل محفل ہماری اب سے کئی گھنٹوں‌بعد لگے گی۔ ہم لوگ شام کو اکٹھے ہوتے ہیں۔ ابھی میں تو ویک اینڈ کی وجہ سے آن لائن ہوں‌اور زاویہ لکھ رہا ہوں۔ امید ہے کہ ابھی باری باری سب دوست آرہے ہوں گے۔ ہماری محفل کیسی لگی؟
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
شاہد احمد خان نے کہا:
شارق بھائی ،، اچھا آپ بھی کمپیوٹر سے منسلک ہو،، یہ بتاو کہ کمپیوٹر کے پاکستانی ماہرین اپنی خدمات یورپ اور امریکا کو کیوں ادھار دے دیتے ہیں ، بھائی پاکستان کوآپ کی ضروت نہیں ہے کیا ۔۔ڈیرہ غازی خان ،،سائیکی بولی ،،، مینڈا سوہنا فن لینڈ‌میں‌کی پے کرینا ۔۔پاکستان ونج سانول ۔۔۔
پیارے بھائی، میں‌نے اس بابت غور کیا ہے۔ ہمارے پاس پاکستان میں‌اتنا انفرا سٹرکچر نہیں ہے کہ وہ ہم سب ماہرین کو سنبھال سکے۔ ابھی ہم لوگ اپنے ملک کی برآمدات کے زمرے میں ملک سے باہر ہیں۔ ملک کے تشخص کو اجاگر کر رہے ہیں۔ ہم لوگ دوہرا کام کر رہے ہیں۔ اپنے کردار سے ملک کی عزت اور محنت اور لگن سے ملک کے لئے زرٍ مبادلہ بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔ ویسے یہ عنوان بہت اچھا ہے۔ اگر اس سلسلے میں ایک نیا تانہ بانہ کھول دیں‌تو وہاں چل کر باتیں کر لیتے ہیں اس بارے میں۔ باقی کوئی بھی مدد چاہئے ہو، ذ پ کر دیں یا میرا ای میل ایڈریس ہے میرے ہر پیغام کے آخر میں، ای میل بھی کر سکتے ہیں۔ :)
مسکراتے رہیں۔
بےبی ہاتھی
 
بھائی منصور قیصرانی ، سرائیکی کی سائیکی بہت سادہ ہے ،، میٹھی ہے اپنی بولی کی طرح ۔۔۔۔آپ کی بات ٹھیک ہے کہ ملک پاک میں بنیادی ڈھانچہ اس قابل نہیں‌کہ بھاری بھرکم ماہرین کو برداشت کر سکے ۔۔۔آپ لوگ بے شک وطن عزیز کے حقیقی نمائندے ہیں جن کی کوششوں‌سے ملک کے بجھتے مٹتے امیج کو جلا ملتی ہے۔۔۔بھائی اس بحث کے لئے نیا فورم نہیں‌ایک ویب سائٹ‌چاہیئے ۔۔۔‌برقی ڈاک پر زاتی گفتگو کریں گے ،،ظاہر ہے یہاں‌آتے رہے تو اس کی نوبت آتے دیر نہیں لگے گی ۔۔۔۔
 
یہ دھاگہ غلط جگہ نہیں کھلا ہوا ؟

شاہد صاحب بہت خوشی ہوئی آپ کے خیالات جان کر اور آپ اسی طرح آتے رہیں گے تو یقین جانیں کہ بہت سے مفید اور دور رس کام سرانجام دے پائیں گے۔ کچھ تجاویز آپ کے ذہن رسا میں ہوں تو ضرور بتائیں۔
 
زیف سید

محفلین
بے وقت کی راگنی (یعنی آف ٹاپک) بخدمتِ جناب محب علوی صاحب:

حضور اگر برا نہ منائیں تو عرض کروں کہ آپ کے قندِمکررشعر (وہ آئے بزم میں۔۔۔) میں کئی اغلاط ہیں:

پہلی بات تو یہ کہ پہلے مصرعے میں میر کے بعد ہم حشو (redundant) ہے۔ یعنی اس کو رکھنے سے مصرعہ وزن سے گر جاتا ہے۔ دوسری (اور اتنی ہی اہم ) بات یہ کہ یہ شعر میر کا ہے ہی نہیں!! اس شعر پر محققین میں‌کافی سر پھٹول ہو چکی ہے، جس کے بعدوہ اب قریب قریب متفق ہیں کہ اس شعر کے خالق مہاراجہ برق بہادر ہیں جنہوں نے 1930 کے لگ بھگ یہ شعرکہا تھا (گویا میر کی وفات کے کوئی ایک سو بیس برس بعد)۔ پہلے مصرعے کی اصل شکل یوں‌ہے:

وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا

---

زیف
 
جناب سر آنکھوں پر آپ کی نگارشات

ایسی تنقید کے لیے ہی تو آتے ہیں اردو محفل پر کہ کوئی سخنور ، کوئی نقاد ، کوئی شعر شناس ہماری پختہ غلطیوں کو دور کردے۔ ویسے یہ شعر میر کے نام سے اتنا مشہور ہے کہ غلط العام ہے اب اور کہتے ہیں کہ غلط العام زبان کا حصہ بن جایا کرتی ہیں۔ شعر میں لکھنے کی جو غلطی ہے اس سے میں ذہنی طور پر متفق ہوں آپ سے ، بس ذرا مجھے کہیں سے دیکھ لینے دیں تو درست کر لوں گا۔

ویسے آتے رہا کریں نہ آپ محفل میں ، اچھا لگتا ہے جب کوئی دوست اتنی توجہ سے پڑھے پوسٹس کو ہی نہیں اشعار کو بھی :)
 
شمشاد

لائبریرین
بھئی شاہد صاحب اور زیف صاحب آپ محفل کے اس کونے سے آئے اور ادھر ہی کے ہو رہے۔
جناب ذرا تعارف کے زمرے میں تشریف لائیں اور اپنا اپنا تعارف دیں۔

یقین کریں آپ کو یہاں بہت اچھے اچھے دوست ملیں گے جن کے ساتھ آپ کی بہت اچھی گزرے گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ زیف بھائی۔ اور بہت خوب شاہد بھائی۔ دونوں‌آج تو چھا گئے ہیں۔ بہت عمدہ پیغامات دیکھنے کو ملے ہیں۔ کافی معلوماتی بھی۔
بےبی ہاتھی
 
زیف سید

محفلین
جناب محب صاحب:

آپ نے سند دیکھنے کی بات کی ہے توعرض ہے کہ میر کی کلیات دیکھ لیجیے۔ اگراس میں یہ شعر مل جائے تویقین جانیے، تہلکہ مچ جائے گا۔

اور اگر مہاراجہ برق کا حوالہ چاہیے تو تابش دہلوی کی کتاب باز دید ملاحظہ کیجیے۔ اس میں انہوں نے تفصیل سےاس مشاعرے کا ذکر کیا ہے جس میں مہاراجہ نے یہ شعر پڑھا تھا۔

---
زیف
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ زیف بھائی۔ لیکن مقابلہ سیاستدان سے پڑا ہے۔ بات منوا کر دکھائیں۔ :lol:
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ زیف صاحب بھی باذوق لگتے ہیں۔

جناب اپنا تعارف تو دیں اور عرض کروں کہ کیوں نہ یہ گفتگو کسی ادبی زمرے میں کی جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
بہت عمدہ زیف بھائی۔ لیکن مقابلہ سیاستدان سے پڑا ہے۔ بات منوا کر دکھائیں۔ :lol:
بےبی ہاتھی

کوئی مقابلہ نہیں ہے، کوئی سیاستدان نہیں ہے، سب بھائی ہیں۔
اور بات زبردستی نہ تو ماننی ہے نہ ہی منوانی ہے، جس کی دلیل وزنی اور صحیح ہو گی ظاہر ہے اسی کی بات مانی جائے گی تاکہ برادرانہ ماحول قائم و دائم رہے۔
 
بھائی زیف ،،ماشا اللہ آپ سخن فہمی کے ستارے ہیں‌، نیٹ کی کائنات میں اردو کی دنیا آپ کو خوش آمدید کہتی ہے۔۔یار ویسے اتنی گہرائی میں‌کیوں‌جاتے ہیں‌، محب صاحب نے تو بس یہ کہنے کی کوشش کی تھی کہ ان کے آنے سے چراغوں‌کی روشنی ماند پڑ‌جاتی ہے ،،ہے نا محب بھائی۔۔منصور قیصرانی بھائی آپ بھی کوئی شعر سنائیں تاکہ آپ کے ذوق ادبی کی گہرائی و گیرائی کا اندازہ ہو سکے ۔۔شمشاد بھائی کیا حال ہیں ، نسیم میں ہیں‌کیا ،،یار یہ ریاض‌ پورا کا پورا اتنا ہی خشک ہے یا نسیم شرقی و غربی میں صحرا کی ہوا زیادہ شدو مد کے ساتھ چلتی ہے ۔۔۔محب بھائی آپ کوئی اور شعر کیوں‌نہیں لکھ لیتے اپنے دستخط میں ،کوئی اور ایسا شعر جس پر زیف کی معلومات کی برسات کا مزہ لیا جا سکے ۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
شاہد بھائی بھئی ماشاء اللہ کیا خوب لکھتے ہیں آپ بھی، ذرا اس گوشے سے نکلیں اور باقی زمرے بھی دیکھیں۔ تاکہ آپ سے مختلف موضوعات پر گپ شپ ہو سکے۔

اور یہ ریاض شہر پورے کا پورا ہی خشک و گرم ہے، آج کل کچھ زیادہ ہی ہے۔
 
بھائی شمشاد ،،،بات ہی کرنی ہے یہاں‌کی جائے یا وہاں‌کیا فرق پڑتا ہے ،، فرق پڑتا ہے تو بس اس بات سے کہ بات کس سے کی جا رہی ہے۔۔کچھ لوگوں‌سے گھنٹوں‌بات کر کے بھی دل نہیں بھرتا اور کچھ لوگوں‌سے ذرا سی دیر بات کرنے کے بعد منہ اور کانوں میں بہت دیر تک کڑواہٹ گھلی رہتی ہے ۔۔۔ کیا خیال ہے آپ کا ۔۔۔ویسے ریاض میں نسیم و نظیم کے علاوہ جنادریہ جدید بھی ہے وہاں کافی استراحے ہیں ،، وہاں‌جا کر موسم کا مزہ کیوں نہیں لیتے ۔۔۔۔۔
 
آپ کی بات بجا کہ بات کس سے کی جا رہی ہے، ہی مزہ دیتی ہے۔ میرا صرف یہ مطلب تھا کہ بہت سارے اراکین ادھر نہیں آتے۔ خیر آپ کی مرضی کوئی زور زبردستی تو ہے نہیں۔
بس آتے رہیں، چاہے ادھر ہی ، اور کیا عرض کروں کہ استراحے تو بہت ہیں لیکن گرمی تو ہر طرف ہی ہے۔ جون، جولائی اور اگست تو ایسے ہی گزرے گا۔
 
شاہد احمد خان نے کہا:
بھائی شمشاد ،،،بات ہی کرنی ہے یہاں‌کی جائے یا وہاں‌کیا فرق پڑتا ہے ،، فرق پڑتا ہے تو بس اس بات سے کہ بات کس سے کی جا رہی ہے۔۔کچھ لوگوں‌سے گھنٹوں‌بات کر کے بھی دل نہیں بھرتا اور کچھ لوگوں‌سے ذرا سی دیر بات کرنے کے بعد منہ اور کانوں میں بہت دیر تک کڑواہٹ گھلی رہتی ہے ۔۔۔ کیا خیال ہے آپ کا ۔۔۔ویسے ریاض میں نسیم و نظیم کے علاوہ جنادریہ جدید بھی ہے وہاں کافی استراحے ہیں ،، وہاں‌جا کر موسم کا مزہ کیوں نہیں لیتے ۔۔۔۔۔

شاہد وہ شکایات کا فورم ہے وہاں بات کرنے سے یوں لگتا ہے جیسے بات نہیں شکایت ہورہی ہے اور پڑھنے والا یہ سمجھ کر پڑھنا شروع کرے گا کہ وہ کوئی شکایت یا گلہ ہی پڑھنے لگا ہے :)

عدل کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ چیز کو اس کے اصلی مقام پر رکھا جائے تو اب تعارف کے زمرے میں آگئی ہے جہاں اسے ہونا چاہیے تھا۔ آپ کی باغ و بہار طبیعت دیکھ جی بہت خوش ہوا اور حالی یاد آگئے

بہت جی خوش ہوا شاہد سے مل کر
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں

حالی سے تو معذرت کی بھی ضرورت نہیں کہ ان کے دور میں بھی ان کی شاعری جس نے چاہی چھاپ لی
 
شاہد احمد خان نے کہا:
بھائی زیف ،،ماشا اللہ آپ سخن فہمی کے ستارے ہیں‌، نیٹ کی کائنات میں اردو کی دنیا آپ کو خوش آمدید کہتی ہے۔۔یار ویسے اتنی گہرائی میں‌کیوں‌جاتے ہیں‌، محب صاحب نے تو بس یہ کہنے کی کوشش کی تھی کہ ان کے آنے سے چراغوں‌کی روشنی ماند پڑ‌جاتی ہے ،،ہے نا محب بھائی۔۔منصور قیصرانی بھائی آپ بھی کوئی شعر سنائیں تاکہ آپ کے ذوق ادبی کی گہرائی و گیرائی کا اندازہ ہو سکے ۔۔شمشاد بھائی کیا حال ہیں ، نسیم میں ہیں‌کیا ،،یار یہ ریاض‌ پورا کا پورا اتنا ہی خشک ہے یا نسیم شرقی و غربی میں صحرا کی ہوا زیادہ شدو مد کے ساتھ چلتی ہے ۔۔۔محب بھائی آپ کوئی اور شعر کیوں‌نہیں لکھ لیتے اپنے دستخط میں ،کوئی اور ایسا شعر جس پر زیف کی معلومات کی برسات کا مزہ لیا جا سکے ۔۔۔۔۔

زیف کے کہنے کے مطابق ایک غلطی کی اصلاح تو میں نے کر لی ہے مگر برق کے نام سے یہ شعر لکھنے پر طبیعت مائل نہیں ہورہی، زیف برق تخلص وزن میں ہے کیا اس شعر میں
 
Top