تعارف نیٹ‌کی کائینات میں اردو کی دنیا

غالب نے کہا تھا ،،،،جی خوش ہوا ہے راہ کو پرخار دیکھ کر ۔۔۔۔ان آبلوں‌کے پاوں‌سے گھبرا گیا تھا میں‌۔۔۔ تو ہمارا دل خوش ہوا ہے ویب پر یہ اردو سائٹ‌دیکھ کر ۔۔۔۔واقعی کافی دن سے دل میں‌خواہش تھی کہ انٹڑ نیٹ‌پر اردو لکھی اور پڑھی جا سکے ۔۔ قابل مبارک باد ہیں‌وہ لوگ جنہوں‌نے اس سلسلے میں‌ کاوش کی اور اردو والوں‌کو نیٹ‌کی دنیا میں‌ایک گوشہ آفیت میسر کرایا ۔۔ امید ہے کہ دنیا بھر میں اردو کے چاہنےوالے اس ویب سائٹ‌کو استعمال کریں‌گے، اس سے فائدہ اٹھائیں‌گے اور اپنے تجربات سے لوگوں‌کو فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کریں‌گے ،، ،، ،، اس امید کے ساتھ کہ اردو ویب پر آپ لوگوں‌ سے ملاقات ہوتی رہے گی ۔۔۔ دعاوں‌ کا طالب ، ، ، شاہد احد خان
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم شاہد اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ فورم پسند کرنے کا شکریہ۔ امید کرتا ہوں کہ آپ ہماری کاوشوں میں فعال حصہ لیں گے۔ اگر آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تفصیلی یا مختصر تعارف پوسٹ کر دیں تو ہمیں آپ سے بہتر طور پر واقفیت ہو جائے گی۔ یہ سائٹ واقعی اردو سے محبت رکھنے والوں کے لیے گوشہ عافیت ثابت ہو سکتی ہے۔ :p
 
سلام نبیل ،، اپنا مختصر تعارف تو میں‌نے پروفائل میں‌لکھ دیا ہے ۔۔ باقی کیا لکھوں‌، من آنم کہ من دانم ،،، لکھنا پڑھنا کام ہے ، ایک بڑے پرائویٹ‌نیوز چینل سے وابستہ ہوں‌،،، اب اس فورم سے میں کس طرح‌سے اردو کی مدد کر سکتا ہوں‌یہ آپ مجھے بتائیں‌گے۔۔ میرا شعبہ خبر ہے یہ میں‌آپ کو بتا چکا ہوں‌۔۔ دعاوں‌کا طالب ۔۔ شاہد احمد خان
 

دوست

محفلین
خوش آمدید
یہ گوشہ عافیت ہے جناب۔ اب تو ماشاءاللہ اس کو ایک سال ہوچلا ہے۔بس آپ جیسے کرم فرما ساتھ رہے تو یہ ویب سائٹ بہت آگے جائے گی۔ آپ کے تعارف کا انتظار رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاہد، یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ شعبہ خبر سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ اس فورم پر اور ہمارے مجوزہ اردو جریدہ پر نیوز پبلش کرنے کے سلسلے میں ہماری رہنمائی کر سکتے ہیں۔

ہم کافی عرصے سے ایک اردو جریدہ نکالنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ اس کے لیے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم (جملہ) کا انتخاب بھی ہم کر چکے ہیں لیکن وقت اور ریسورسز کی کمی اس کام کے شروع کرنے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
 
خوش آمدید شاہد اور بس آتے رہیں تو آپ خود دیکھ لیں گے کہ آپ کتنے کام کے ثابت ہوسکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید شاہد۔ ابھی تو آپ آئے ہیں یہاں، ذرا پابندی سے آتے رہیں تو خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ آپ کہاں کہاں مددگار چابت ہو سکتے ہیں۔ بقول اردو سینٹر کے فیصل عظیم کے یہاں ہر رکن ہمارا سرمایہ ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
شاہد،
اگر آپ کسی اخبار (اصلی) میں ایک تکنیکی مضمون چھپوا سکو، جس میں کمپوٹر پر اردو لکھنے پڑھنے کا طریقہ کار بتا دیا جائے۔ یقین جانو کہ کئی ماہرین کو بھی یہ علم نہیں کہ کمپوٹر پر اردو لکھنا اتنا آسان ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید کسی خاص سافٹوئیر کی ضرورت پڑتی ہے۔ مضمون لکھنے کے لیے اس چوپال پر کئی ماہرین موجود ہیں، جن کو رضاکار کے طور پر منتخب کیا جا سکتا ہے۔
--------
نوٹ: یہ واحد کے لیے واحد کا صیغہ استعمال کرنا نیٹ اردو کی روایت ہے۔ برا مت منانا۔
 
آپ سب کے گرم جوش استقبال کا تہہ دل سے شکریہ،،، میں‌ آپ کے میگزین میں‌خبروں‌اور رپورٹس کے زریعے تعاون کر سکتا ہوں‌،، یا آپ حضرات کے تجویز کردہ کسی موضوع پر مضمون لکھنے کی زمہ داری لے سکتا ہوں ۔۔ ویسے میں‌حیران ہوں‌کہ اردو کے بیشتر اخبارات نیٹ‌پر خبریں‌ تصاویر کے فارمیٹ‌میں‌کیوں جاری کرتےہیں‌۔۔۔اللہ نے چاہا تو میں کراچی جا کر کسی اچھے (اصلی تے وڈے) اردو اخبار میں ،، کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے لئے آپ کا تجویز کردہ طریقہ شائع کرا دوں‌گا ۔۔۔ آپ حضرات کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے امید ہے کہ علم کے اس سفر میں آپ کے ہمرکاب رہ کر منزل نہیں‌ تو نشان منزل ضرور ملے گا ۔۔۔۔۔دعاوں‌کا طالب ۔۔۔۔شاہد احمد خان
 

آصف

محفلین
شاہد بہت خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر۔ صحافتی دنیا سے آپکے تعلق کی بناء پر انشاءاللہ آپ کی آمد سے اردو ویب کی کاوشوں کو تشہیر کے سلسلے میں بہت مہمیز ملے گی۔
 
شاہد اس فورم پر نت نئے منصوبے پر اچھی خاصی بحث ہوچکی ہے اور کچھ منصوبے سست رفتاری سے جاری بھی ہیں۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ لوگوں تک یہ معلومات پہنچ سکے کہ اردو ترقی کا ایک اور زینہ طے کر چکی ہے اور باقی زینہ طے کرنے کے لیے اسے محبانِ اردو کی ضرورت ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
شاہد، بہت شکریہ۔
اب جلد ایسا مضمون تیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں قارئین کو بتایا جائے کہ عام کمپوٹر کو اردو لکھنے پرھنے کے کیسے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں ان باتوں کو موضوع بنایا جائے:
۱) ونڈوز XP پر اردو تنصیب، تصاویر کے ساتھ۔ تنصیب میں انٹرنیٹ کی سہولت لازمی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ بہت سے لوگوں کے پاس یہ سہولت نہیں۔ ونڈوز CD کا بتایا جائے۔
۲) بتایا جائے کہ ہر پروگرام میں اردو لکھی جا سکتی ہے
۳) یوبنتو لینکس کا مختصر ذکر۔ مفت CD کا قصہ
۴) باقی آپریٹنگ نظام کے لیے ویب پر مدد کے صفحوں کا ربط
۵) نیٹ پر اردو سائٹ

شارق، آپ اس طرح کے قاعدے پہلے لکھ چکے ہو۔ کیا ہی اچھا ہو کہ آپ یہ مضمون تیار کرنے کا بیڑا اٹھا لو۔

کئی برس پہلے میں TeX سے اسی طرح، ایک رسالے میں مضمون پڑھ کر، روشناش ہؤا۔ ان ابتدائی مرحلوں پر لوگوں کو عملی ہدایات کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔
 
جیسبادی (حیران ہوں‌کہ اس نام کا درست تلفظ کیسے ادا کروں ۔۔) میری کمپیوٹر کی تکنیکی معلومات صفر سے چار درجے نیچے ہیں‌۔۔آپ نے جو کچھ لکھا ہے اس کی عام فہم زبان میں تشریح‌کر دیں یا مہربانی کر کے ان تکنیکی نوعیت کے مضامین کو خود مکمل کر کے مجھے برقی ڈاک سے بھیج دیں،، میں‌نوک پلک سنوار کر اخبار کے سائنسی صفحے پر چھپوا دوں‌ گا (‌افسوس پاکستان کے اکثر سے زیادہ اخبارات اس صفحے سے محروم ہیں‌)۔باقی دوستوں‌سے درخواست ہے کہ اردو کی ترویج خاص‌طور پر نیٹ‌پر اس کا درست مقام دلانے کے لئے قابل عمل منصوبہ تجویز کریں ،، کیا حکومت پاکستان کو اس سلسلے میں تجاویز ارسال کی جا سکتی ہیں‌۔۔۔۔ دعاوں‌کا طالب ۔۔۔۔۔شاہد احمد خان
 

جیسبادی

محفلین
شاہد احمد خان نے کہا:
جیسبادی (حیران ہوں‌کہ اس نام کا درست تلفظ کیسے ادا کروں ۔۔) میری کمپیوٹر کی تکنیکی معلومات صفر سے چار درجے نیچے ہیں‌۔۔آپ نے جو کچھ لکھا ہے اس کی عام فہم زبان میں تشریح‌کر دیں یا مہربانی کر کے ان تکنیکی نوعیت کے مضامین کو خود مکمل کر کے مجھے برقی ڈاک سے بھیج دیں،، میں‌نوک پلک سنوار کر اخبار کے سائنسی صفحے پر چھپوا دوں‌ گا (‌افسوس پاکستان کے اکثر سے زیادہ اخبارات اس صفحے سے محروم ہیں‌)۔باقی دوستوں‌سے درخواست ہے کہ اردو کی ترویج خاص‌طور پر نیٹ‌پر اس کا درست مقام دلانے کے لئے قابل عمل منصوبہ تجویز کریں ،، کیا حکومت پاکستان کو اس سلسلے میں تجاویز ارسال کی جا سکتی ہیں‌۔۔۔۔ دعاوں‌کا طالب ۔۔۔۔۔شاہد احمد خان

شاہد، فکر کی کوئی بات نہیں۔ مضمون انشالللہ مکمل ہو کے آپ کو مل جائے گا۔ بس تھوڑا وقت لگے گا۔ ابھی میں نے شارق سے درخواست کی ہے، کیونکہ پہلے بھی اس طرح کے برقی مضامین لکھے ہیں، اور زبان پر اچھا عبور ہے۔
 
جناب اعجاز اختر صاحب ، راہ دکھانے کا شکریہ ،، آپ کی ویب سائٹ‌کھل نہیں رہی ، دوبارہ کوشش کروں‌گا ۔۔ جیسبادی (کیا عجب نام ہے ) کی ویب سائٹ دیکھی چھ انتہائی میعاری مضامین موجود ہیں‌،، مگر وائے افسوس تمام بزبان انگریزی و تکنیکی ہیں‌( زبان یار من تکنیکی و من تکنیکی نمی دانم ۔۔۔) میں‌کمپیوٹر میں‌اپنی کوتاہ دامنی کا حال بیان کر چکا ہوں ۔۔یہ مضامین کوئی صاحب ترجمعہ کردیں‌تو اردو زبان پر بڑا کرم ہوگا ۔۔۔۔
 
جیسبادی( نام ہے یا عرفیت ) امید ہے خیریت سے ہوں‌گے ،، اس بات کی بھی امید اور دعا ہے کہ شارق بھائی جلد ان مضامین کو ترجمعہ کر کے چھاپے جانے کے قابل بنا دیں‌گے ۔۔۔بھائی قیصرانی آپ کیا کرتے ہیں یہاں‌ کچھ اس کا بھی بیاں کیجئے ۔۔۔ ویسے میں بھی یہاں‌موجود رہنے کی کوشش کروں گا ،، موجود رہا تو ملاقات بھی ہوتی رہے گی ،، ملاقات سے یاد آیا کہ ۔۔۔کبھی کسی سے مل کر خود سے ملنے کا گماں‌ہوتا ہے ۔۔۔۔ویسے میں اتنا خوش گمان نہیں‌ہوں ۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شاہد احمد خان نے کہا:
جیسبادی( نام ہے یا عرفیت ) امید ہے خیریت سے ہوں‌گے ،، اس بات کی بھی امید اور دعا ہے کہ شارق بھائی جلد ان مضامین کو ترجمعہ کر کے چھاپے جانے کے قابل بنا دیں‌گے ۔۔۔بھائی قیصرانی آپ کیا کرتے ہیں یہاں‌ کچھ اس کا بھی بیاں کیجئے ۔۔۔ ویسے میں بھی یہاں‌موجود رہنے کی کوشش کروں گا ،، موجود رہا تو ملاقات بھی ہوتی رہے گی ،، ملاقات سے یاد آیا کہ ۔۔۔کبھی کسی سے مل کر خود سے ملنے کا گماں‌ہوتا ہے ۔۔۔۔ویسے میں اتنا خوش گمان نہیں‌ہوں ۔۔۔
بہت شکریہ شاہد بھائی۔ نام منصور ہے، فیلڈ کمپیوٹر سائنس ہے، آج کل فن لینڈ نامی ملک میں‌رہائش ہے۔ ویسے پاکستان میں‌ڈیرہ غازی خان سے تعلق ہے۔ مزید پوچھیں تو حاضر۔ :)عمر 28 سال۔
بےبی ہاتھی
 
شارق بھائی ،، اچھا آپ بھی کمپیوٹر سے منسلک ہو،، یہ بتاو کہ کمپیوٹر کے پاکستانی ماہرین اپنی خدمات یورپ اور امریکا کو کیوں ادھار دے دیتے ہیں ، بھائی پاکستان کوآپ کی ضروت نہیں ہے کیا ۔۔ڈیرہ غازی خان ،،سائیکی بولی ،،، مینڈا سوہنا فن لینڈ‌میں‌کی پے کرینا ۔۔پاکستان ونج سانول ۔۔۔
 
Top