زیک

مسافر
ناشتے کے بعد ہم نے ہوٹل سے چیک آؤٹ کیا اور روانہ ہوئے۔ بیٹی ٹرین سٹیشن اور میں ائرپورٹ۔ یوں یہ ٹرپ اختتام کو پہنچا۔

اس سے دو ماہ پہلے کا سفرنامہ دو تین دن کے آرام کے بعد شروع کروں گا۔ یہ وہی سفرنامہ ہے جس کی چند تصاویر دیکھ کر نیرنگ خیال نے اسے جنت قرار دیا تھا۔
 

زیک

مسافر
اس مجسمے کے کان اس قدر لٹکے ہوئے کیوں ہیں ؟ عموماْ چینی لوگوں کے ایسے نہیں ہوتے۔ دوسرا یہ کہ اس کے چہرے پہ جس قدر رعنائی ہے، وہ کس طرح لائی گئی ہے؟ یہ صرف لائٹ ایفیکٹ تو نہیں ہے۔ کیا رگڑائی کرتے ہوئے کوئی خاص ہنر اپنا یا گیا ہے؟
لٹکے کان مذہبی بزرگی کی نشانی ہیں۔

اس سیرامک مجسمے کا گلیز واقعی کچھ خاص ہے۔

میٹ میوزیم کی اس مجسمے کے بارے میں معلومات:


 

زیک

مسافر
اس مجسمے کا کیا پس منظر ہے۔ یہ تو کوئی ہندوستانی لگتا ہے تلوار اور زیورات سے۔ اس کی ایک آنکھ بند ہے، کیا یہ غصے اور جبر کی علامت کے طورپر بند دکھائی گئی ہے ؟
یہ جاپانی مجسمہ ہے۔ بدھ مت میں wisdom king کی deity مشرقی ایشیا میں خوفناک اور غصیلی دکھائی جاتی ہے۔
 

زیک

مسافر
مطلب چوری کے ہیں یوں کہے دیتے ۔
مصری آرٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ انہوں نے کیسے حاصل کیا اس لئے چوری نہیں کہوں گا لیکن میٹ میوزیم کو دیگر عجائب گھروں کی طرح ان الزامات کاسامنا ہے اور کئی بار واضح طور پر ثابت بھی ہوا ہے کہ انہوں نے چوری کا آرٹ رکھا ہوا ہے۔

 

زیک

مسافر
یو ایس اوپن سے بیٹی نے یہ پوسٹر خریدا جو اب کالج میں اس کے کمرے میں لگا ہوا ہے


یہ پوسٹر 50 سال قبل بلی جین کنگ کے ڈیمانڈ پر یو ایس اوپن میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو برابر انعامی رقم کی یادگار ہے۔
 
Top