نیا صوبہ سے بڑھکر اب نیا ملک

عثمان

محفلین
متفق
دونوں پنجاب کو ایک ہوجانا چاہیے۔زبان، کلچر، اور رسم و رواج سب ایک ہے۔ حال میں شہباز کا پنجاب کا دورہ شاید اسی طرف ایک قدم ہے
فی الوقت تم وہاں اپنے جنوبی کوریا کو شمالی کوریا سے ملانے کی کوشش کرو۔ پاکستانی انشااللہء اپنا کوئی نہ کوئی حل نکال لیں گے۔
 
فی الوقت تم وہاں اپنے جنوبی کوریا کو شمالی کوریا سے ملانے کی کوشش کرو۔ پاکستانی انشااللہء اپنا کوئی نہ کوئی حل نکال لیں گے۔

مضحکہ خیز بات ہے
جب جواب نہیں بن پڑے تو ائیں بائیں شائیں۔
میں تو اس حق میں نہیں کہ دونوں پنجاب کو یکجا کیا جاوے۔ یہ تو ساجد کا خیال ہے۔
میں اس حق میں ہوں کہ دونوں پنجاب اس طرح الگ رہیں جیسے کہ ہیں۔ کیونکہ پنجاب ہی پاکستان ہے
 

نیاز

محفلین
الطاف حسین نے آج حیدر آباد میں ٹیلیفونک خطاب میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں اردو بولنے والوں کے لیے نیا صوبہ بنایا جایا ورنہ بات بڑھ کر نئے ملک تک بھی جا سکتی ہے۔

لو کر لو بات، پہلے یہ مطالبہ تھا کہ ہمارا مینڈیٹ منظور نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کر دیا جائے۔

اب بات بڑھ کر نئے صوبے اور نئے ملک پر پہنچ گئی ہے۔
الله الطاف کو ہدایت دے !!!
بیان یہ دے دیتا ہے اور پھر پوری متحدہ سارا قصور میڈیا کو دیتی ہے
الطاف کو گولی مارنا بھی گولی کی توہین ہیں مہاجر تو پنجاب میں بھی ہیں اور آدھا پنجاب مہاجروں سے بھرا ہوا ہے پتا نہیں اس کو کیا مسلہ ہے
 
میں لاہور سے تعلق رکھنے والا ایک ایسی فیملی سے تعلق رکھتا ہوں ہو ہجرت کر کے پاکستان کی محبت میں یہاں آئے۔ میں پاکستان کی زمین میں ایک انچ کی کمی بھی اپنے قتل کے برابر سمجھتا ہوں۔ اردو سپیکنگ، سندھی، پنجابی بلوچ ، پٹھان سب آپس میں بھائی ہیں اور انکو لڑانے والے شیطان کے ایجنٹ۔ انشآاللہ سب آپس میں بیٹھ کر اپنے مسائل کا حل نکال لیں گے۔ الطاف ایسی باتیں صرف حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے کرتا ہے اسکا ما ضی گواہ ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
جس "ظلمت کو ضیا کہتے ہیں " اس دور ظلمت نے کچھ ایسا مدہوش کیا کہ
سرائیکی ۔ بلوچی ۔ سندھی ۔ پشتون ۔۔ مہاجر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب ہی علیحدگی و آزادی کا راگ گانے لگے ۔۔
عام عوام متحد و مستحکم پاکستان کی خواہش و آرازو میں اپنا خون بہاتا چلا گیا ۔۔۔۔
اللہ کرے میرے وطن پر اترے وہ رحمتوں بھری بہار ۔ جس سے ہر سچے پاکستانی کا دل و جاں مہک مہک جائے آمین
 
جس "ظلمت کو ضیا کہتے ہیں " اس دور ظلمت نے کچھ ایسا مدہوش کیا کہ
سرائیکی ۔ بلوچی ۔ سندھی ۔ پشتون ۔۔ مہاجر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ سب ہی علیحدگی و آزادی کا راگ گانے لگے ۔۔
عام عوام متحد و مستحکم پاکستان کی خواہش و آرازو میں اپنا خون بہاتا چلا گیا ۔۔۔ ۔
اللہ کرے میرے وطن پر اترے وہ رحمتوں بھری بہار ۔ جس سے ہر سچے پاکستانی کا دل و جاں مہک مہک جائے آمین
مشرف کے دور میں وفاق زیادہ کمزور ہوا جس کا اعتراف خود مشرف نے بھی کیا۔
اسوقت میں نواز شریف اور عمران خان کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں انکی کوششوں سے مختلف صوبوں کے عوام سیاسی اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب آئے۔
 
جہاں تک صوبوں کی بات ہے تو انتظامی بنیادوں پر پاکستان میں زیادہ صوبے ہونے چاہئیں۔ میرے خیال میں پاکستان میں بارہ صوبے ہونے چاہئیں اس کی تعداد میں کمی بیشی ہو سکتی ہے لیکن بنیاد اصلاؐ انتظامی ہونی چاہئیے لسانی ہر گز نہیں۔ اس سے عوام کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی اور زیادہ لوگوں کو اقتدار اور اختیار میں حصہ ملے گا۔
 

کاشفی

محفلین
کہیں جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ
تو کبھی پاکستان نہ کھپے کا نقّارہ
سرحد کو خیبرپختونخواہ تم بناتے ہو
مہاجر صوبے پر عصبیت کا راگ الاپتے ہو۔۔

اللہ رب العزت الطاف حسین کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔آمین۔
ان کو استقامت عطا فرمائے۔۔۔اور دین و دنیا دونوں میں کامیاب و کامران کرے۔۔آمین
 

x boy

محفلین
http://www.thenewstribe.com/urdu/?p=369412
Shujaat Ali
| January 4, 2014 | 0
tkillingg-story-412014.gif


45.jpg
 

فلک شیر

محفلین
اپنی اپنی frustrationsکو کس کس طرح سے مات دینے کی کوشش کرتے ہیں ہم................لمحہ موجود کے پجاری اور اسی کے خدا ...............کون کہتا ہے کہ بت پرستی ختم ہو چکی................صنم آج بھی پجتے ہیں..........آج بھی
 

کاشفی

محفلین
اردوبولنےوالے پسند نہيں توان کا الگ صوبہ بناديا جائے۔ الطاف حسين
اسٹاف رپورٹ

حیدرآباد : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسين نے کہا ہے کہ اردو بولنے والے پسند نہيں ۔۔ تو ان کا الگ صوبہ بناديا جائے ۔۔ صوبے سے بات آگے نکلي تو ملک تک بھی جا سکتي ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ کی شہری آبادی کے حقوق پرڈاکہ ڈالنا بند کر دیا جائے، فساد ہوگا تو بھائی بھائی کے ہاتھوں کٹے گا اوردھرتی کانقصان ہوگا۔

حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ نے سیاسی میدان سجایا تو الطاف حسین بھی خوب گرجے اورخوب برسے ۔۔انہوں نےحقوق نہ ملنے کی صورت میں اردو بولنے والے سندھیوں کے لئے علیحدہ صوبے کا مطالبہ بھی کرڈالا۔

متحدہ کے قائد نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ آج نہیں توکل یہ مطالبہ تو ماننا ہوگا۔

الطاف حسین نے صوبے کے مطالبے سے دستبردار ہونے کے لئے ففٹی ففٹی کا فارمولا بھی پیش کیا۔

ایم کیو ایم کے قائد نے خبردار کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو ۔۔اردو بولنے والے دیہی علاقوں میں نہ جا سکیں ۔۔اگر ایسا ہوا تو پھر شہری علاقوں میں بھی ردعمل ہوگا اور پھر شکایت مت کرنا ۔۔ انہوں نے اشعار کے ساتھ اپنی تقریرختم کی۔ سماء
 

x boy

محفلین
اپنی اپنی frustrationsکو کس کس طرح سے مات دینے کی کوشش کرتے ہیں ہم................لمحہ موجود کے پجاری اور اسی کے خدا ...............کون کہتا ہے کہ بت پرستی ختم ہو چکی................صنم آج بھی پجتے ہیں..........آج بھی
بالکل صحیح،
کچھ لوگ اپنے سیاسی لیڈر اور اپنے بڑوں سے سیکھے ہوئے باتوں کو اسی طرح ترجیح دیتے ہیں
 

کاشفی

محفلین
قوم پرست الطاف حسین کی تقریرکوتعصب کی عینک اتارکردیکھیں،خالدمقبول
201414101950.jpg

اسٹاف رپورٹ
کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں قوم پرست الطاف حسین کی تقریر کو تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے قائد نے حق بات کہی جسے غلط انداز میں لیا جارہا ہے۔ سماء
 

کاشفی

محفلین
ایک نظر ان پر بھی ڈالیں۔۔۔
بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد ۔ ہم پاکستان توڑنا دینا چاہتے تھے۔ذوالفقار مرزا پی پی پی
پاکستان کو نہ پہلے تسلیم کیا نہ آج تسلیم کرتے ہیں۔۔حاجی عدیل اے این پی
وفاق ہمارے حقوق دے ورنہ سقوط ڈھاکہ جیسے سانحہ کے لیئے تیار ہوجائے۔۔پرویز خٹک پی ٹی آئی
پختونوں کے حقوق نہیں ملے تو پاکستان نہیں رہے گا۔۔ محمود خان اچکزئی
سندھو دیش کی آزادی تک جنگ جاری رہی گی، پاکستان کو نہیں مانتے۔ جسقم ، عوامی تحریک
گریٹر بلوچستان کے قیام تک پاکستان سے جنگ جاری رہے گی۔ بلوچ قوم پرست
جاگ پنجابی جاگ، پنجاب سے
پنجاب سے کچھ تحقیر آمیز اور غلط جملے۔۔جو کہ اس لڑی میں دستیاب ہیں۔۔۔۔

اگر اردو بولنے والوں کے حقوق نہیں دے سکتے تو الگ صوبہ بنا دو: الطاف حسین

جی تو۔۔۔
صرف الطاف حسین ہی حدفِ تنقید کیوں؟

پھر کہتے ہیں ہم تعصب نہیں کرتے، پاکستان توڑنے کی بات کرنے والوں کو سر پر بیٹھاتے ہیں اور صوبہ مانگ لیا تو "غداری" کا نعرہ لگانا شروع کردیا۔۔۔
واٹ از دز۔۔۔اس طرح ملکی معاملات کبھی بھی درست سمت نہیں جاسکتے۔۔۔یکجہتی کو دور دور تک کوئی بھی نہیں ڈھونڈ سکتا۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
غیرمتفق ہونے سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس کے بدلے میں کہیں اور غیرمتفق کلک دوں گا۔۔:)
لیکن جو لوگ نازیبا اور تحقیر آمیز جملوں پر خوش ہوئے ہیں اور یا اس کو پسند کیا ہے۔۔اس سے ان کا تعصب پسندانہ چہرا مزید سامنے آگیا ہے۔۔۔۔:)
 
Top