نیا صوبہ سے بڑھکر اب نیا ملک

شمشاد

لائبریرین
الطاف حسین نے آج حیدر آباد میں ٹیلیفونک خطاب میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں اردو بولنے والوں کے لیے نیا صوبہ بنایا جایا ورنہ بات بڑھ کر نئے ملک تک بھی جا سکتی ہے۔

لو کر لو بات، پہلے یہ مطالبہ تھا کہ ہمارا مینڈیٹ منظور نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کر دیا جائے۔

اب بات بڑھ کر نئے صوبے اور نئے ملک پر پہنچ گئی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مطالبہ تو بلوچستان والے بھی کرتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ اس پر عمل کرنے میں حکمران کتنے سنجیدہ ہوتے ہیں؟
 
آصف اثر

معطل
الطاف حسین نے آج حیدر آباد میں ٹیلیفونک خطاب میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں اردو بولنے والوں کے لیے نیا صوبہ بنایا جایا ورنہ بات بڑھ کر نئے ملک تک بھی جا سکتی ہے۔

لو کر لو بات، پہلے یہ مطالبہ تھا کہ ہمارا مینڈیٹ منظور نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کر دیا جائے۔

اب بات بڑھ کر نئے صوبے اور نئے ملک پر پہنچ گئی ہے۔
اپنی قوم کو دیوار سے لگانے کا پاگل پن ہے۔ اردو بولنے والے کبھی بھی یہ احمقانہ کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
 
یہ مطالبات حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہے تاکہ مشرف کے ٹرائل کے حوالے سے حکومت گھبرا جائے۔ یہ نوٹ کرنے کی بات ہے جیسے جیسے مشرف کا ٹرائل آگے بڑھ رہا ہے ایم کیو ایم کے لہجے میں تلخی آرہی ہے اور مشرف کو بچانے کی کوششوں میں تیزی آرہی ہے۔
 
کراچی، حیدراباد اور سکھر کے علاقے پر مشتمل ایک نیم خودمختار ریاست جس کا الحاق پاکستان سے ہو کئی ضرورتوں کو پورا کرسکتا ہے۔ یہ پاکستانی ریاست بین الاقوامی سیاست سے ہم اہنگ ہوسکتی ہے۔ اس لیے اس کے وجود میں انا کچھ بعید از قیاس نہیں ہے۔ البتہ اس طرح کے عمل سے خون بہت بہے گا۔ اسی وجہ سے مجھے یہ راستہ پسند نہیں ہے ورنہ حالات کا منطقی نتیجہ یہی ہے۔
ایک درمیانی صورت یہ ہے جو الطاف نے بیان کی ہے۔ قطع نظر الطاف سے مخالفت ہے۔ اس معاملے میں میں الطاف کی حمایت کرتا ہوں
 
ساجد

محفلین
جس جس کو اپنا اپنا ملک چاہئیے ، دے دلا کر فارغ کرو اور پاکستانی پنجاب کو بھارتی پنجاب کے ساتھ ملا کر ایک الگ ملک بنا دو ۔ کیا رپھڑا ڈالا ہوتا ہے آئے دن ۔
 
متفق
دونوں پنجاب کو ایک ہوجانا چاہیے۔زبان، کلچر، اور رسم و رواج سب ایک ہے۔ حال میں شہباز کا پنجاب کا دورہ شاید اسی طرف ایک قدم ہے
 
شمشاد

لائبریرین
کراچی، حیدراباد اور سکھر کے علاقے پر مشتمل ایک نیم خودمختار ریاست جس کا الحاق پاکستان سے ہو کئی ضرورتوں کو پورا کرسکتا ہے۔ یہ پاکستانی ریاست بین الاقوامی سیاست سے ہم اہنگ ہوسکتی ہے۔ اس لیے اس کے وجود میں انا کچھ بعید از قیاس نہیں ہے۔ البتہ اس طرح کے عمل سے خون بہت بہے گا۔ اسی وجہ سے مجھے یہ راستہ پسند نہیں ہے ورنہ حالات کا منطقی نتیجہ یہی ہے۔
ایک درمیانی صورت یہ ہے جو الطاف نے بیان کی ہے۔ قطع نظر الطاف سے مخالفت ہے۔ اس معاملے میں میں الطاف کی حمایت کرتا ہوں
پاکستان سے باہر بیٹھ کر ایسی باتیں کرنا آسان ہے۔
پاکستان کو توڑنے کی باتیں کرنے والے اگر اتنے ہی غیرت مند ہیں تو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ surrender کر کے جہاں سینگ سمائیں چلے جائیں۔
 
پاکستان کو توڑنے کی بات نہیں کی ہے۔ البتہ ایک نیا عمرانی معائدہ کی ضرورت ضرور ہے۔
کیا برا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کو حقوق ملیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
نئی خود مختار ریاست جس کا الحاق پاکستان سے ہو اور یہ کہ الطاف حسین کا نیا ملک بنانے کی حمایت کرنا، یہ ملک کو ٹوڑنے کی نہیں تو کیا جوڑنے کی بات کر رہے ہیں۔
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ کو ہدایت دے اور آپ پاکستانی ہونے کے ناطے ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔
 
الحاق پاکستان سے ہو پاکستان کو توڑنے کی بات ہے؟
الطاف 50/50 فی صد حقوق کی بات کررہا ہے۔ یہ پاکستان توڑنے کی بات ہے؟
مجھے اپ سے پاکستانی ہونے کا سرٹیفیکٹ نہیں چاہیے۔
البتہ سوال یہ ہے کہ کیا آپ پاکستانی ہیں؟
 
ساجد

محفلین
متفق
دونوں پنجاب کو ایک ہوجانا چاہیے۔زبان، کلچر، اور رسم و رواج سب ایک ہے۔ حال میں شہباز کا پنجاب کا دورہ شاید اسی طرف ایک قدم ہے
پنجاب ، پنجاب کے ساتھ ، سندھ راجستھان کے ساتھ ، کشمیر ، کشمیر کے ساتھ ، بلوچستان آزاد ۔ خیبر پختونخواہ افغانیہ میں شامل ۔۔۔۔۔ اور تیرا کیا بنے گا کالیا ؟؟؟ :) ۔۔۔ واپس بہار ؟؟؟
دونوں پنجاب ایک ہو گئے تو بہتوں کا ہاضمہ درست ہو جائے گا اور جس کا پھر بھی نہ ہو اسے اٹھا کر بنگلہ دیش بھیج دیا جائے تا کہ بنگالی اس کی قبض ختم کر دیں جس طرح انہوں نے شیخ مجیب کی کی تھی ۔
بے شرم ، باتیں کریں گے اسلام اور پاکستان کی اور جب ان کے پالتو لیڈر پاکستان کے خلاف بھونکنا شروع کریں تو اس آواز میں آواز ملانا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔
میری بات پر زیادہ سیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اس وطن کی قدر نہیں کر سکتے ہو تو خدا کے لئے اپنی چونچ ہی بند رکھ لو ۔
 
شمشاد

لائبریرین
الحاق پاکستان سے ہو پاکستان کو توڑنے کی بات ہے؟
الطاف 50/50 فی صد حقوق کی بات کررہا ہے۔ یہ پاکستان توڑنے کی بات ہے؟
مجھے اپ سے پاکستانی ہونے کا سرٹیفیکٹ نہیں چاہیے۔
البتہ سوال یہ ہے کہ کیا آپ پاکستانی ہیں؟
الحمد للہ میں ایک سچا اور کھرا پاکستانی ہوں اور پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور پاکستان کی مخالفت کی بات کرنے والوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔
 
پنجاب ، پنجاب کے ساتھ ، سندھ راجستھان کے ساتھ ، کشمیر ، کشمیر کے ساتھ ، بلوچستان آزاد ۔ خیبر پختونخواہ افغانیہ میں شامل ۔۔۔ ۔۔ اور تیرا کیا بنے گا کالیا ؟؟؟ :) ۔۔۔ واپس بہار ؟؟؟
دونوں پنجاب ایک ہو گئے تو بہتوں کا ہاضمہ درست ہو جائے گا اور جس کا پھر بھی نہ ہو اسے اٹھا کر بنگلہ دیش بھیج دیا جائے تا کہ بنگالی اس کی قبض ختم کر دیں جس طرح انہوں نے شیخ مجیب کی کی تھی ۔
بے شرم ، باتیں کریں گے اسلام اور پاکستان کی اور جب ان کے پالتو لیڈر پاکستان کے خلاف بھونکنا شروع کریں تو اس آواز میں آواز ملانا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔
میری بات پر زیادہ سیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اس وطن کی قدر نہیں کر سکتے ہو تو خدا کے لئے اپنی چونچ ہی بند رکھ لو ۔

محترم میں تو اپ کی بات سے متفق ہوا ہوں کہ پنجاب کو ایک کردیا جائے
اگر اپ نہیں چاہتے تو بھی متفق ہوں
اتنا بیمار ہونے کی کیا ضرورت ہے؟
 
الحمد للہ میں ایک سچا اور کھرا پاکستانی ہوں اور پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور پاکستانی کی مخالفت کے بات کرنے والوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔

چلیں مان لیتے ہیں
پاکستان سے محبت یہ ہے کہ ہر پاکستانی کو اس کے حقوق ملیں۔
 
Top