فارسی شاعری نہ ہر کہ چہرہ برافروخت دلبری داند --- خواجہ حافظ شیرازی

الف نظامی

لائبریرین
نہ ہر کہ چہرہ برافروخت دلبری داند
نہ ہرکہ آئنہ سازد سکندری داند

صرف چہرہ کو بھڑکانے سے ہر ایک دلبری کے انداز نہیں جان سکتا
ہر ایک شخص جو صرف آئنہ بنانا جانتا ہو سکندری نہیں کرسکتا


نہ ہر کہ طرف کلہ کج نہاد و تند نشست
کلاہ داری و آئینِ سروری داند

صرف ٹوپی ٹیڑھی رکھنے اور تن کر بیٹھنے سے ہر ایک شخص
تاجداری اور شاہی کے آداب سے واقف نہیں‌ ہو سکتا


ہزار نکتہ باریک تر ز مو اینجاست
نہ ہر کہ سر بتراشد قلندری داند

اس مقام میں ہزارہا نکتے ہیں جو بال سے بھی باریک ہیں
صرف سر منڈانے سے قلندری نہیں آتی


در آب دیدہ خود غرقہ ام چہ چارہ کنم
کہ در محیط نہ ہر کس شناوری داند

میں اپنی آنکھوں کے پانی میں غرق ہوں کیا علاج کروں
کہ سمندر میں ہر ایک شخص تیرنا نہیں جانتا



غلامِ ہمت آں رندِ عافیت سوزم
کہ در گدا صفتی کیمیا گری داند

اس رندِ عافیت سوز کی ہمت(توجہ) کا غلام ہوں
کہ فقیری کی صفت کے ساتھ کیمیا گری جانتا ہے


سواد نقطہ بینش ز خال تست مرا
کہ قدر گوہرِ یک دانہ گوہری داند

آنکھوں کی پتلی کی سیاہی تیری خال کی وجہ سے ہے
کہ یکدانہ موتی کی قدر گوہری ہی جانتا ہے


بقد و چہرہ ہر آنکس کہ شاہِ خوباں شد
جہاں بگیرد اگر داد گستری داند

اس شخص کے قد اور چہرہ کی قسم جو معشوقوں کا سردار ہے
تمام جہان پر قبضہ کرسکتا ہے اگر انصاف کی داد دینا جانتا ہے


وفائے عہد نکو باشد ار بیاموزی
وگرنہ ہر کہ تو بینی ستمگری داند

عہد کو پورا کرنا اچھا ہے اگر تو پورا کرنا سیکھے
ورنہ جس کسی کو دیکھو ستمگری تو جانتا ہے


تو بندگی چو گدایاں بشرط مزد مکن
کہ خواجہ خود روشِ بندہ پروری داند

تو خدمت مزدوری کی شرط پر فقیروں کی طرح نہ کر
کہ آقا کو بندہ پروری کا طریقہ معلوم ہے


ز شعر دلکش حافظ کسے شود آگاہ
کہ لطف طبع و سخن گفتن دری داند

حافظ کے دلکش شعر سے وہ شخص آگاہ ہو سکتا ہے
جسکی طبع لطیف اور موزوں شعر کہنا جانتا ہو


از خواجہ حافظ شیرازی
 
بہت خوب جناب، شکریہ، تصحیح کا بھی شکریہ مجہے بھی ٹھیک نہیں لگ رہا تھا لیکن سنانے والے نے ایسے سنایا تھا اور میں نے بھی دیوان میں نہیں دیکھا۔ (عذر بدتر از گناہ(
دوبارہ شکریہ
 

الف نظامی

لائبریرین
نہ ہر کہ طرف کلہ کج نہاد و تند نشست
کلاہ داری و آئینِ سروری داند

صرف ٹوپی ٹیڑھی رکھنے اور تن کر بیٹھنے سے ہر ایک شخص
تاجداری اور شاہی کے آداب سے واقف نہیں‌ ہو سکتا
 

سلفی کال

محفلین
ہزار نکتہ باریک تر ز مو اینجاست
نہ ہر کہ سر بتراشد قلندری داند

یہی ایک شعراس پورے کلام سے سن رکھا تھا
آج آپ کی عنایت سے باقی بھی پڑھنے کو ملا وہ بھی ترجمہ کے ساتھ
بہت شکریہ اتنا عمدہ کلام شیئر کرنے کے لئے
 

الف نظامی

لائبریرین
ہزار نکتہ باریک تر ز مو اینجاست
نہ ہر کہ سر بتراشد قلندری داند

اس مقام میں ہزارہا نکتے ہیں جو بال سے بھی باریک ہیں
صرف سر منڈانے سے قلندری نہیں آتی​
 
Top