گلزار نٹ کھٹ - گلزار

فرخ منظور

لائبریرین
نٹ کھٹ


گیلی گیلی سی دھوپ کے گچھّے
ٹھنڈی ٹھنڈی سی آگ کی لپٹیں
سرخ چمکیلا گُل مہر کا پیڑ


نیم تاریک بند کمرے سے
جب بھی دروازہ کھول کر نکلوں
سرخ چمکیلی دھوپ کا چھینٹا
ایسے لگتا ہے آنکھ پر آ کر
جیسے چنچل شریر اِک بچّہ
چوری چوری کواڑ سے کودے
"ہاہ" کہہ کر ڈرائے اور ہنس دے
 

فرخ منظور

لائبریرین
قبلہ فرخ صاحب! ہماری نا پسندیدگی بھی ریکارڈ کر لی جائے محترمہ ملائکہ کے ساتھ ساتھ


یوں 1 اور 1 گیارہ ارکان نے اس نظم کو پسند نہیں کیا۔ ہاہاہاہاہاہا

حضور بہت شکریہ ناپسند کرنے کے لئے۔ شکر ہے یہاں کچھ لوگ ناپسندیدگی کا کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں۔ بجائے منفی پوائینٹس دینے کے۔ :biggrin:
 
Top