نوسالہ ڈکٹیٹرشپ اور معیشت

ساجداقبال

محفلین
13 ارب ڈالر کے زرمبادلہ زخائر۔
اکانومی کو ٹریکل ڈاؤن کر دیا۔
پاکستانی معیشت ایشیا میں سب سے بلند شرح نمو کی حامل ہے۔
وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
ایسے قسم کے کئی بیانات ہم نے پچھلے نو سالوں میں سنے اور اتنے تواتر سے سنے کہ ہمیں آدھا یقین آگیا۔ لیکن مضبوط معیشت کی قلعی پچھلے دو ماہ میں اچھی طرح کھل چکی ہے۔ ستم ظریفی یہ کہ ترقی کا راگ الاپتے وقت یہ نہیں سوچا گیا کہ ترقی کرنے والے ممالک کیلیے توانائی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اُدھر ترقی یہاں لوڈشیڈنگ۔۔۔مجھ جیسا بندہ تو کنفیوز ہی ہو سکتا ہے ایسے بیانات سے۔
آتے ہیں اس دھاگے کے مقصد کیطرف۔ چونکہ بحیثیت قوم ہماری یاداشت انتہائی کمزور ہے، سو اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ جو تاریخ ان نوسالوں میں ہمارے سامنے رقم ہوئی وہ ہم اکٹھا کریں۔ مجھے اُمید ہے کہ سب دوست تعاون فرمائینگے۔
 

arifkarim

معطل
ساجد:کیا آپ بھی باقی عوام الناس کی طرح حکومت کی سنی سنائی باتوں کے جھانسے میں آگئے تھے؟ ہمیں تو پتہ ہی ہے کہ ہمارے حکمران کتنا سچ بولتے ہیں۔ :grin:
یہ رپورٹس تو خود سے بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ اصل رپورٹ تو خدا تعالیٰ ہی بناتا ہے۔
 

دوست

محفلین
آٹا۔۔۔۔ میں تو جب بھی روٹی کھاتا ہوں مجھے ترقی یاد آتی ہے۔ ایک تو آٹا ملتا نہیں‌ جو ملتا ہے اس سے روٹی ایسی پکتی ہے کہ جیلوں میں بھی نہ پکتی ہوگی۔
 

arifkarim

معطل
آٹا۔۔۔۔ میں تو جب بھی روٹی کھاتا ہوں مجھے ترقی یاد آتی ہے۔ ایک تو آٹا ملتا نہیں‌ جو ملتا ہے اس سے روٹی ایسی پکتی ہے کہ جیلوں میں بھی نہ پکتی ہوگی۔

آٹے کے بعد اب بجلی کا بحران۔ پچھلی حکومت نے ایسے ایسے گل کھلائیں ہیں کہ انہیں جوتے نہیں پڑیں گے تو اور کیا ہوگا!
 

مہوش علی

لائبریرین
بھائی جی،

معیشیت پر اس سے قبل کئی مرتبہ گفتگو ہو چکی ہے۔ اور ہر بار میں نے آپ سے کہا ہے کہ صدر مشرف کے پہلے تین سال بہت اچھے تھے مگر جب جمہوریت کے نام پر قاف لیگ کو ان پر لاد دیا گیا تو پھر حالات اتنے اچھے نہیں رہے۔
دوسرا یہ کہ مشرف دور میں کئی خامیاں ہو سکتی ہیں مگر جب آپ کسی چیز پر بحث کیا کریں تو کمپیریٹیو بحث کیا کریں۔
تیسرا یہ کہ پاکستان کے مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم۔

۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ صدر مشرف کے دور سے قبل پچھلی دو سول پارٹیوں کے چار جمہوری ادوار میں بجلی کے حصول کے لیے کتنے ڈیم بنے؟

۔ بینظیر کے دور میں جن غیر ملکیوں نے بجلی گھر پاکستان میں لگائے، اُن کی قیمت کیا تھی؟

۔ اور اگر ان غیر ملکیوں کی قیمت پر بجلی کی پیداوار پاکستان کو منظور تھی تو پھر یہی پاکستانی قوم نواز شریف کے دور میں بینظیر کو ان معاہدوں کے لیے برا بھلا کیوں کہتی رہی۔ اور مزید یہ کہ نواز شریف کو پھر کس پاگل کتے نے کاٹا تھا کہ وہ ایک امریکن کمپنی کے خلاف اس مسئلے پر قانونی جنگ عدالت میں لڑنے لگ گئے؟

۔ اور یہ بھی بتائیں کہ اگر پاکستان میں بجلی کے بحران کا واحد حل نئے ڈیموں کی تعمیر تھا تو اس ضمن میں کس حکومت نے سب سے زیادہ کام کیا اور کونسی حکومت اور کونسی پارٹیاں اس سے مسلسل نظریں چرائے رہیں۔ انہوں نے نہ خود کوئی قدم اٹھایا اور نہ ہی صدر مشرف کی ایک آنہ مدد کی جبکہ وہ پاگلوں کی طرح قوم کو واسطے دے رہے تھے کہ ڈیم بناو ورنہ پاکستان برباد ہو جائے گا؟


جی ہاں، صدر مشرف کے دور میں بھی ڈیم نہیں بن سکے جو کہ پاکستان کے لیے واحد راستہ ہے سستی بجلی کا۔
مگر اس کا قصوروار کون؟
تو اسکا قصور وار آج آپ صرف مشرف صاحب کو ٹہرا رہے ہیں، جبکہ اسکا زیادہ بڑا قصوروار ہیں پیپلز پارٹی، پھر اے این پی، قاضی حسین احمد، ایم کیو ایم جنہوں نے سندھیوں سے محبت استوار کرنے کے لیے متحدہ پاکستان کے مفادات کو قربان کر دیا اور آج اہل کراچی خود اس لوڈ شیڈنگ کو بھگت رہے ہیں، پھر نواز لیگ جس نے رتہ بھر ڈیم بنانے کی مہم میں صدر مشرف کا ساتھ نہ دیا۔

میں چاہتی ہوں کہ جب آپ ڈیمز اور بجلی کی بات پر صدر مشرف کو برا بھلا کہہ رہے ہوں تو یہ حقیقت بھی آپ کے ذہنوں میں رہے کہ ڈیمز کے معاملے میں صدر مشرف کی حکومت اور پارٹی وہ واحد لوگ تھے جو صرف پاکستان کے مفادات کے لیے بڑھ چڑھ کر یہ کام کرنا چاہ رہے تھے۔

//////////////////////////////////////////

اور جب آپ روٹی کی بات کریں تو یہ بھی یاد رکھئیے گا کہ صدر مشرف کی حکومت میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں بہت کم کمی ہوئی ہے بہ نسبت پچھلے چار جمہوری ادوار کے۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان میں روٹی مہنگی ہوئی ہے کیونکہ تیل کی قیمتوں میں کئی سو گنا فیصد کا اضافہ پچھلے ڈیڑھ سال میں ہوا ہے اور اس سے پہلے روٹی دو روپے ہی کی تھی۔ یاد رہے اگر تیل کی قیمتوں میں ایسا اضافہ پچھلی چار جمہوری حکومت کے کسی دور میں ہو جاتا تو شاید پاکستان دو چار مہینے میں ہی ڈیفالٹ کر جاتا۔ مگر صدر مشرف کی حکومت پرفیکٹ نہ ہوتے ہوئے بھی اس چاروں ادوار سے کہیں بہتر تھی اس لیے اس جھٹکے کو برداشت کر گئی۔

مزید یہ بھی یاد رہے کہ خوردنی اشیاء تیل و دیگر تمام چیزوں کی عالمی قیمتوں میں چالیس فیصد اضافہ پچھلے سال دیکھنے میں آیا ہے جس سے پوری دنیا انتہائی متاثر ہے خصوصا ترقی پذیر ممالک۔

//////////////////////////////////////////////////

میرا خیال ہے کہ آپ لوگ پچھلی حکومت کا پیچھا چھوڑ کر اب بہتر ہے کہ نئی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھیں اور دیکھیں کہ وہ کیسے ان چیلنجز سے نپٹتی ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ امریکہ بہادر نے آٹھ بلین ڈالر کی پاکستانی امداد کرنے کا عندیہ دیا ہے جس میں ایک بلین ڈالر فئیر الیکشن کروانے پر پاکستانی قوم کو ملیں گے۔
اسی طرح صدر مشرف کے چائینہ کے دورے میں بہت کامیابی ملی ہے اور بہت سے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے سائن ہوئے ہیں اور ابتدائی طور پر چین نے پچاس کڑوڑ کی امداد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
 

زیک

مسافر
یہ خبر پڑھیں:

Nearly half of Pakistan's 160 million people are at risk of going short of food due to a surge in prices, the World Food Programme said on Friday.

The WFP survey covering the year to March showed the number of people deemed "food insecure" had risen 28 percent to 77 million from 60 million in the previous year.

The WFP estimates that anyone consuming less than 2,350 calories per day is below the food security line.

Sahib Haq, an official with the WFP's Vulnerability Analysis & Mapping Unit in Pakistan, said food prices rose at least 35 percent in the past year compared with an 18 percent rise in minimum wages.

"There is a very big gap between the increase in prices and increase in wages ... the purchasing power of the poor has gone down by almost 50 percent," Haq said.

The latest findings comes a week after the World Bank urged Pakistan to make rapid adjustments and reforms to avert an economic crisis as it reels from the impact of high global prices for petroleum and food.

The price of wheat flour in January was between 24-25 rupees (38 U.S. cents) per kg in three of Pakistan's four provinces, compared with 15 rupees per kg in January 2007, the WFP said.

Prices have since moderated to around 17 rupees but are expected to shoot up 40 percent or more in the coming months, according to grain industry officials.​
 

ساجداقبال

محفلین
مسئلہ یہ مہوش بہن کہ میں نے اسی دور میں ہوش سنبھالا ہے، اگر پچھلے ادوار کی بات کی جائے تو اچھا ہوگا۔ اس زمانے کی مجھے کوئی بات معلوم نہیں کہ میں بچہ تھا اسوقت۔ اگر سب کا موازنہ ہو جائے یہاں تو بہت اچھی بات ہوگی۔ شکریہ
 

دوست

محفلین
امیر المومنین مشرف کے زمانے میں ہم پر اللہ کی بڑی ًبرکتیں"‌ نازل ہوئی ہیں اس میں‌ کونسا شک والی بات ہے۔ اور جن میگا پروجیکٹس کو لے کر یہ اپنی دم کے بل پر ناچتے ہیں ان میں سے کتنے نوازشریف اور بے نظیر دور کے پلان کردہ تھے ذرا یہ بھی بتا دیں؟؟؟
 

مہوش علی

لائبریرین
امیر المومنین مشرف کے زمانے میں ہم پر اللہ کی بڑی ًبرکتیں"‌ نازل ہوئی ہیں اس میں‌ کونسا شک والی بات ہے۔ اور جن میگا پروجیکٹس کو لے کر یہ اپنی دم کے بل پر ناچتے ہیں ان میں سے کتنے نوازشریف اور بے نظیر دور کے پلان کردہ تھے ذرا یہ بھی بتا دیں؟؟؟



شاکر برادر،
مجھے نہیں علم کہ ان میگا پراجیکٹز میں سے کتنے بینظیر یا نواز کے پلان کردہ تھے۔
مگر یہ بتائیے کہ بینظیر اور نواز دس سال تک حکومت کرتے رہے اور انکے اس عرصہ میں کتنے میگا پراجیکٹ شروع ہوئے اور کتنے مکمل ہوئے اور کتنے تکمیل کے مراحل میں تھے جب صدر مشرف نے حکومت سنبھالی۔
صرف پراجیکٹ پلان کر دینا کافی نہیں ہے۔ پچھلی سول حکومتیں ایک قوت میں آنے کے بعد ضد میں ایک دوسرے کے پلان کردہ میگا پراجیکٹ ختم کرتی رہیں، اور اگر صدر مشرف نے پہلے سے پلان کردہ میگا پراجیکت مکمل کیے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

نواز شریف سے جب عنان حکومت صدر مشرف کو متنقل ہوئی تو اُس وقت پیپلز پارٹی، عمران خان، قاضی حسین احمد ان سب کے بیانات کے مطابق نواز شریف ملک کو کھا چکے ہیں اور انہیں فورا مستعفی ہو کر عام انتخابات کروا دینے چاہیے ہیں اور ان تمام بیانات کو میں اپنی پچھلی کسی پوسٹ میں تفصیل سے نقل کر چکی ہوں۔ ملکی زر مبادلہ ڈیڑھ سو ملین کے لگ بھگ رہ گئے تھے اور ملک ڈیفالٹر ہونے کے بہت قریب تھا۔
 

زیک

مسافر
یہ رہا جی‌ڈی‌پی پی‌پی‌پی فی کس کا سالانہ گروتھ ریٹ جسے میں نے کچھ رف سا مختلف حکومتوں‌میں تقسیم کر دیا ہے۔ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نواز شریف کا دوسرا دور بہت خراب تھا جب ایٹمی دھماکے اور کارگل پیش آئے۔ مشرف کا سی‌ای‌او والا دور بھی کچھ خاص اچھا نہ تھا۔

1988-1990 | 1990-1993 | 1993-1996 | 1996-1999 | 1999-2002 | 2002-2008
5.82% | 4.93% | 4.03% | 1.45% | 3.31% | 6.71% |
 

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم​

مہوش بہن آپ کی تحریر بہت اچھی ہے اور یہ ٹھیک بات ہے کہ جب مشرف صاحب پر الزام لگائے جائیں تو ساتھ یہ بھی دیکھا جائے کہ پچھلی حکومتوں نے کیا کیا؟ میں آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔۔۔ بلکہ میں بھی اکثر دوستوں سے یہی کہتا ہوں کہ صرف مشرف صاحب کو ہی الزام نہ دو بلکہ پچھلی حکومتوں کو اور خود کو بھی دیکھو کہ ہم نے کیا کیا ہے؟ محترم بہن لیکن آپ کی باتوں سے کم از کم مشرف صاحب کی طرف داری کی بو ضرور آتی ہے تو اُس کے لئے کچھ عرض کر رہا ہوں معذرت کے ساتھ۔۔۔

سب سے پہلی بات تو یہ کہ مشرف صاحب چور رستے سے حکومت میں آئے۔۔۔ کیا یہ سب ٹھیک تھا؟ اگر نواز شریف مجرم تھا تو اسے باہر کیوں جانے دیا؟ یہاں رکھا جاتا کیس چلایا جاتا لیکن مشرف صاحب اس کام میں کیوں پڑتے؟۔۔۔ بس اپنی کرسی سیدھی کی۔۔۔۔ مشرف صاحب نے ایک ریفرینڈم بھی کروایا تھا اُس کا جو حال ہوا وہ ساری عوام جانتی ہے۔۔۔
ہم پچھلی حکومتوں کے ساتھ مشرف دور کا موازنہ کریں تو مشرف صاحب بہتر رہے ہیں(آپ کے مطابق)۔۔۔ لیکن کیا ہم ہمیشہ موازنہ ہی کرتے رہے گے۔ نواز شریف نے یہ کیا، بینظیر نے وہ کیا اور اب مشرف صاحب نے یہ کر دکھایا۔ ہم رہے موازنے کرنے پر۔۔۔ مشرف صاحب اچھے تھے، اچھے ہیں اور اللہ تعالٰی انہیں اور اچھا کرے لیکن کیا مشرف دور میں جو ترقی ہوئی وہ کافی ہے ملک کے لئے۔۔۔ اب آپ کہیں گی کہ یکدم سے ترقی تو نہیں ہوتی تو چلیں پچھلے کچھ سالوں میں جو ترقی ہوئی کیا اس کی رفتار کسی ملک کو ترقی کے طرف لے جانے کے لئے کافی ہے؟ اگر مشرف صاحب کا دور اچھا تھا تو ہم نے کتنی ترقی کی؟ ایک بحران سے نکلے تو دوسرے بحران میں پھنس گئے۔۔۔
رہی بات زرمبادلہ کے ذخائر کی جو مشرف دور میں زیادہ ہوئے ہیں۔۔۔ اگر آپ ذخائر کو مشرف صاحب کا کارنامہ کہتی ہیں تو پھر عوام یہ کہنے پر مجبور ہو جائے گی کہ مشرف صاحب کو شکر کرنا چاہئے کہ اُن کے دور میں 11/9 اور زلزلہ آگیا جس کی وجہ سے کافی امداد ہوئی اور ہم نے کہہ دیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہت بڑ گئے ہیں۔۔۔ انتہا ہو گئی بے وقوف بنانے کی۔۔۔ زرمبادلہ کے ذخائر چاہے 13 ارب ڈالر ہوں یا 1300 ارب ڈالر، جب غریب عوام کے پیٹ میں روٹی نہیں ہو گی، بیماری کا علاج نہیں ہو گا، تعلیم نہیں ہو گی اور انصاف نہیں ملے گا وغیرہ وغیرہ تو بھاڑ میں جائیں زرمبادلہ کے ذخائر۔۔۔۔۔۔
///////////////////////////

اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کی بات آپ نے کسی تھریڈ میں کی تھی۔ اختیارات کی منتقلی سے کیا ہوا؟ پہلے تھوڑے چور تھے پھر زیادہ ہو گئے۔ انہیں چوروں نے مل کر اپنے بڑوں کے لئے ووٹ مانگے بلکہ زبردستی دلوائے۔۔۔ میں نے آج تک نہیں دیکھا کہ ہمارے علاقے میں کسی ناظم یا کونسلر نے کوئی کام کیا ہو۔ جیسا پہلے تھا ویسا ہی ہے۔ جب پتہ بھی تھا کہ یہاں سیاست میں لوگ اچھے نہیں تو پھر ایسا نظام بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ پہلے کمزور غریب عوام کے لئے ایک ایم این اے یا ایم پی اے سے ڈرو اور اب ہر گلی میں ایک گنڈہ بیٹھا ہے اس سے بھی ڈرو۔۔۔ جائیں تو کہاں جائیں؟ آپ ہی بتا دو؟ حد ہو گئی ظلم کی۔۔۔۔
////////////////////////////

"صدر مشرف کے پہلے تین سال بہت اچھے تھے(مان لیا کہ مشرف صاحب کے پہلے تین سال اچھے تھے) مگر جب جمہوریت کے نام پر قاف لیگ کو ان پر لاد دیا گیا تو پھر حالات اتنے اچھے نہیں رہے۔"
قاف لیگ کو کس نے لادا؟ کیا ہم نے؟ یہ وہی جماعت ہے جو نواز شریف سے علیحدہ ہوئی اور اقتدار میں آ گئی۔ جو جو نواز شریف کے ساتھ رہا وہ جیل یا جلا وطن رہا لیکن کیا قاف لیگ بہت اچھی تھی اس نے کوئی جرم نہیں کیا تھا؟ اگر نواز شریف غلط تھا تو یہ لوگ بھی تو غلط تھے کیونکہ انہوں نے ہی اسے وزیراعظم بنایا تھا۔۔۔ اگر یہ اچھے تھے تو اُس کے ساتھ نہ ہوتے یا اس کے دور حکومت میں ہی اُس کی مخالفت کرتے لیکن یہ قاف لیگ والے وہ تھے جنہوں نے نواز لیگ کے دور حکومت میں نواز شریف کی گاڑی جی روڈ پر واقع جناب کے پل سے اُٹھا لی اور گجرات تک لائے۔۔۔ رہی بات لادنے کی تو جی مشرف صاحب نے خود لادی تھی بلکہ اپنی منتخب جماعت کو جمہوریت کا نام دے کر پورے ملک پر لاد دیا۔۔۔ اب آپ کہیں گی کے عوام نے ووٹ دیئے تھے تو میری بہن عوام نے ہی ووٹ دیئے۔۔۔ لیکن وزیراعظم اور باقی کابینہ کیسے بنی اس کا تو آپ کو پتہ ہی ہو گا۔۔۔ جن لوگوں پر کیس تھے وہ اسمبلی میں پہنچے اُن کو نیب کے ذریعے ڈرا کر قاف کے ساتھ لگایا گیا اور صرف ایک ووٹ سے وزیراعظم بنا۔۔۔ اگر مشرف صاحب اتنے اچھے تھے تو اُن لوگوں پر کیس کیوں نہ چلوائے؟ جو حکومت میں تھے۔۔۔ اگر قاف لیگ مشرف صاحب پر لادی گئی تھی تو مشرف صاحب عوامی جلسوں میں قاف کے لئے کیوں ووٹ مانگتے پھرتے تھے؟ اور آئین کو تو یوں سمجھتے تھے جیسے اُن کی ایک پرسنل کتاب ہے۔۔۔ ساری بات سب کے سامنے ہے کہ مشرف صاحب اور قاف لیگ میں کیا کچھ تھا اس لئے میرے خیال میں یہ نہ کہا جائے کہ مشرف صاحب پر قاف لیگ لادی گئی بلکہ یہ کہا جائے کہ مشرف صاحب نے قاف لیگ کو عوام پر لاد دیا تھا۔۔۔
////////////////////////////

"پاکستان کے مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم۔"
اب مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم تو پھر ایسا کرتے ہیں کہ اس کا رونا روتے رہتے ہیں اور زندگی کٹ ہی جائے گی۔۔۔ نئی نسل آئے گی تو دیکھے گی۔۔۔
ق۔دم ق۔دم پر بچھا ک۔۔ر بہار ک۔۔ی کرن۔۔یں
شب خزاں کے یہ لمحے لپیٹنے ہوں گے
ہمارے بعد بھی گزریں گے کارواں اکثر
ہمیں یہ راہ کے پتھر سمیٹنے ہوں گے
وسائل کم ہیں تو کیا کریں اب یہ وسائل کوئی آسمان سے من و سلویٰ کی طرح تو نہیں آئیں گے۔ ہمیں کچھ تو کرنا ہوگا۔ یا ساری عمر غیروں کی بھیک پر ہی گزارا کریں گے۔۔۔
//////////////////////////////

بجلی کا بحران
اگر پچھلی حکومتوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کیا یعنی بینظیر نے کچھ کیا تو نواز شریف نے نہ ہونے دیا۔۔۔ اب بات ہے موجودہ دور کی تو محترم مشرف صاحب نے کیا کیا؟ اگر پچھلے اس معاملے میں غلط تھے تو یہ محترم اُن سے کسی کام میں پیچھے نہیں۔۔۔

" نواز لیگ جس نے رتہ بھر ڈیم بنانے کی مہم میں صدر مشرف کا ساتھ نہ دیا۔ "
نواز لیگ نے تو آج تک مشرف کا کسی معاملے میں ساتھ نہیں دیا۔۔۔ وہ تو مشرف کی صدارت کے بھی خلاف ہیں، وہ تو جامعہ حفصہ کو بھی لئے بیٹھے ہیں، ججوں کا معاملہ بھی سب سے زیادہ انہوں نے ہی اُٹھایا ہے۔۔۔ لیکن مشرف سب ان معاملوں میں اپنی یا اپنی کابینہ کی مرضی سے چلتے رہے تو پھر ڈیم بنانے والے معاملے میں کیا تکلیف ہو گئی تھی۔۔۔ رہی بات عوام کی مخالفت کی تو عوام بھی ان معاملوں میں مشرف صاحب کی مخالف ہے لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہیں کی اور اپنی مرضی کرتے رہے لیکن ڈیم کی باری آئی تو جی وہ ہمیں نواز لیگ یا عوام نے نہیں بنانے دیا۔۔۔ مشرف صاحب شروع کے دور میں اگر تاجر برادری سے کسی ٹیکس کے معاملے پر ضد کر کے مہینے بھر کے لئے مارکیٹ بند ہونے پر بھی ضد برقرار رکھتے ہیں اور آخر اپنی بات منوا ہی لیتے ہیں تو پھر بہتری یعنی ڈیمز کی بات پر ایسا رویہ کیوں؟ اگر مشرف صاحب وانا، سوات، درہ آدم خیل اور جنوبی وزیرستان جیسے آپریشن عوام اور باقی تمام جماعتوں کی مخالفت لے کر چلا سکتے ہیں تو یہ پھر ڈیمز کی بات پر بہانے کیوں بناتے ہیں۔۔۔ ان سب باتوں میں خون خرابہ ہوا اور عوام کو کیا ملا صرف لاشیں اگر ڈیمز بنانے کے لئے کچھ سختی کرتے تو کسی نے کچھ نہیں کرنا تھا زیادہ سے زیادہ دو چار جلوس نکال کر بیٹھ جانا تھا۔۔۔ کم از کم ملک کو بجلی جیسے بحران سے تو بچا لیتے۔۔۔ ہم یہاں 10 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ میں جل رہے ہیں، صبح طالب علم کا امتحان ہوتا ہے تو بجلی نہیں ہوتی، انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے۔ پھر کہوں گا کہ پچھلی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا تو مشرف صاحب نے کونسا تیر مارا ہے؟؟؟؟؟؟؟
//////////////////////////

آٹے کا بحران
ڈالر میں کمی ہو یا زیادہ ہو مجھ جیسے ان پڑھ لوگوں کو اس سے کوئی مطلب نہیں جب روٹی نہیں ہو گی تو اس بارے میں کون سوچے گا۔۔۔ ڈالر میں کمی یا زیادتی کس کام کی جب عوام کو سہولیات نہیں ملیں گی کیا ہم نے یہ سب چاٹنا ہے۔۔۔ پوری دنیا میں تیل کی قیمت بڑی ہے تو کیا پوری دنیا میں روٹی مہنگی ہوئی ہے؟ یہ جب بھی دنیا میں کسی چیز کی قیمت بڑھتی ہے تو بیچاری غریب پاکستانی عوام ہی کیوں متاثر ہوتی ہے؟
تیل کی قیمتیں تو کب کی بڑھ رہی ہیں لیکن یہ آٹے کا بحران تو اب آیا ہے۔ مسئلہ یہ نہیں کہ روٹی کی قیمت بڑھی ہے مسئلہ یہ ہے کہ آٹا ملک میں نہیں ہے اگر ہے بھی تو اسے چھپا کر رکھا گیا ہے۔۔۔ کہیں عوام کی نظر نہ پڑ جائے۔۔۔ اور اگر عوام اس دلدل سے نکل آئی تو سوچنے کا موقع مل جائے گا۔۔۔
ایک ایم این اے کی تنخواہ تقریباً 1 لاکھ 25 ہزار روپے ہے اور سارے ٹی اے ملا کر یہ کوئی 3 لاکھ تک چلی جاتی ہے۔۔۔ اور جو اوپر سے (پھٹی) لگتی ہے وہ علیحدہ ہے۔۔۔ اب ان کو کیا لگے مہنگائی سے۔۔۔ ویسے یہ کس بات کی اتنی تنخواہ لیتے ہیں۔۔۔

////////////////////////////

کیا کوئی بتائے گا کہ یہ میگا پروجیکٹ کسے کہتے ہیں؟ کیا ایک فلائی اوور، انڈر پاس یا کسی پل بنانے کے پروجیکٹ کو میگا پروجیکٹ کہتے ہیں؟ یا موبائل کمپنی بڑھنے کو یا پھر ٹی وی چینل بڑھنے کو یا اسلام آباد میں نئا پارک یا گراؤنڈ بنانے کو؟ یا پھر مہنگائی بڑھنے کو؟ یا حکومت کے اُس کارنامے کو جو 5 دن بھی نہ چل سکے؟ کہیں بجلی یا آٹے کے بحران کو تو نہیں کہتے؟ کیا سوات آپریشن کو میگا پروجیکٹ کا نام تو نہیں دیا جاتا؟
سنا تھا کہ حکومتیں 50 سالہ منصوبے تک کا سوچتی ہیں لیکن یہاں حال تو ایسا ہے کہ بس کام کرو چاہے دوسرے دن ہی سب کچھ ختم ہو جائے۔۔۔ بس عوام کو پاگل بنائے رکھو۔۔۔
مشرف صاحب کی ایک بات بہت مشہور ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ جہاں لوگوں کے پاس سائیکل تھی وہاں اب موٹر سائیکل ہے جہاں موٹر سائیکل تھی وہاں کار ہے۔۔۔ بندہ پوچھے اللہ بھلا کرے جناب آپ کا۔۔۔ وقت بدل رہا ہے آپ بھی پہلے لیفٹیننٹ تھے پھر آہستہ آہستہ جنرل بنے اور ساتھ ہی ایسا وقت بدلا کہ صدر بن گئے۔۔۔ مزاح کے علاوہ بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی عام ہو رہی ہے اگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو یہ رفتار بہت کم ہے۔۔۔

/////////////////////////////

امریکہ نے امداد دی۔۔۔ چین سے معاہدے ہوئے۔۔۔ فلاں کمپنی نے سرمایا کاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔۔۔ فلاں جگہ فلاں چور نے افتتاح کیا۔۔۔ عوام کے مسائل کو قابو کیا جائے۔۔۔ وزیراعظم نے آج وفاقی وزیر سے کہا کہ کچھ ٹھیک کیا جائے۔۔۔
یہ سب سن سن کر اب عوام تنگ آ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
یااللہ رحم کر ہم پر۔۔۔
پی ٹی وی کی نیوز دیکھو تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے ملک میں کوئی مسئلہ نہیں سب امن و امان ہے اور ملک دن بدن ترقی کر رہا ہے۔۔۔ پتہ نہیں وہ کس پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے نہ جانے وہ کون سا پاکستان ہے۔۔۔
/////////////////////////////

جو حکومت آئی اُس نے کچھ اچھے کام بھی کئے لیکن زیادہ بُرے کام۔ چاہے وہ کوئی پچھلی حکومت تھی یا مشرف صاحب کی۔۔۔ سب ایک سے بڑھ ایک نکلے۔۔۔ نواز شریف نے بینظیر اور زرداری کو دبایا اور بینظیر نے نواز شریف کو اور اسی سلسلہ کو بڑھاتے ہوئے مشرف صاحب نے بھی وہی کیا۔۔۔ اگر مشرف صاحب اتنے اچھے تھے تو اتنے سال زرداری کو قید میں رکھا گیا۔ کیس چلایا گیا لیکن وہ اتنے سالوں میں زرداری سے لوٹا ہوا مال نہیں نکلوا سکے یا پھر زرداری نے لوٹا ہی نہیں تھا؟ آخر کار وہ رہا ہوا۔۔۔ اس سے بات صاف صاف ہو جاتی ہے وہ یہ کہ سب انتقام میں لگے ہوئے تھے اور زرداری بے قصور ہے۔۔۔ یا پھر سب چور ملے ہوئے ہیں۔۔۔

ایک بات بتاتا جاؤں کہ مجھے نہ نون لیگ اچھی لگتی ہے، نہ قاف لیگ، نہ یہ ایم ایم اے اور نہ ہی پیپلز پارٹی لیکن جو بات میرے ذہن نے کہا لکھ دی۔۔۔ اگر یہ سب چور ہیں تو مشرف صاحب کسی سے کم نہیں۔۔۔
یہاں سب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں۔ کسی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نے ملک کا نہیں سوچا۔ سب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی کرسی بنانے کے چکر میں ہیں۔
تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ ان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی جگہ اپنی مرضی سے جو چاہیں لکھ لیں۔ میں نے جو لکھا ہے وہ آپ سن نہیں سکتے یا محفل پر میں سنا نہیں سکتا۔۔۔
اگر اس تحریر سے کسی کا دل دکھے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔
 

arifkarim

معطل
یہ رہا جی‌ڈی‌پی پی‌پی‌پی فی کس کا سالانہ گروتھ ریٹ جسے میں نے کچھ رف سا مختلف حکومتوں‌میں تقسیم کر دیا ہے۔ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نواز شریف کا دوسرا دور بہت خراب تھا جب ایٹمی دھماکے اور کارگل پیش آئے۔ مشرف کا سی‌ای‌او والا دور بھی کچھ خاص اچھا نہ تھا۔

1988-1990 | 1990-1993 | 1993-1996 | 1996-1999 | 1999-2002 | 2002-2008
5.82% | 4.93% | 4.03% | 1.45% | 3.31% | 6.71% |

ان ایٹمی دھماکوں نے پاکستانی معیشیت کو بھی اڑا دیا۔ کاش ہم یہ قدم نہ اٹھاتے۔ :rolleyes:
 

arifkarim

معطل
بلال بھائی:‌آپ بھی میری طرح پاکستانی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، مگر افسوس ان کروڑوں پاکستانیوں کا جو سب کچھ جانتے بوجھتے بھی اسی سیاسی نظام میں‌ رہنا چاہتے ہیں اور اس سے الگ ہونا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ :(
 

arifkarim

معطل
p5-03.jpg
 

بلال

محفلین
ان ایٹمی دھماکوں نے پاکستانی معیشیت کو بھی اڑا دیا۔ کاش ہم یہ قدم نہ اٹھاتے۔ :rolleyes:

بات تو آپ کی ٹھیک ہے میرے بھائی۔۔۔ لیکن حالات کچھ ایسے تھے کہ میرے خیال میں ایٹمی دھماکے کرنا مجبوری تھی۔۔۔ ایک طرف عوام کہہ رہی تھی کہ کرو اور دوسری طرف انڈیا نے کئے تو ایک سیاسی مجبوری بن گئی تھی۔۔۔ اسلحہ ہے تو بری چیز لیکن دنیا میں توازن رکھنے کے لئے ضروری بھی بہت ہے۔۔۔
اور ہاں اگر میری یہ بات غلط لگے یا اس پر کوئی اعتراض ہو تو نئا دھاگہ کھول لیا جائے یہاں مزید بحث نہ کی جائے اس موضوع پر کیونکہ یہ موضوع اس بحث کے لئے نہیں ۔۔۔۔ میری اس پوسٹ کی چھوٹ ہونی چاہئے۔۔۔
 

مہوش علی

لائبریرین
بلال بھائی:‌آپ بھی میری طرح پاکستانی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، مگر افسوس ان کروڑوں پاکستانیوں کا جو سب کچھ جانتے بوجھتے بھی اسی سیاسی نظام میں‌ رہنا چاہتے ہیں اور اس سے الگ ہونا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ :(

آپ کونسے سیاسی نظام سے الگ ہونے کی بعد کر رہے ہیں بھائی جی؟

اور اسکا کونسا متبادل سیاسی نظام آپ پیش کرنا چاہتے ہیں اور کونسی سیاسی پارٹی یا لیڈر کے پیچھے قوم کو چلنا چاہیے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
بلال بھائی،

سب سے پہلے تو یہ کہ آپ کی سوچ بہت اچھی اس لحاظ سے واقعی کسی پارٹی نے تسلی بخش کام نہیں کیا۔ مجھے آپ کے دل میں پاکستان سے بہت محبت نظر آتی ہے۔

دوسرا جو مسئلہ مجھے نظر آ رہا ہے وہ یہ کہ آپ ہر سیاسی پارٹی، ہر نظام کے خلاف ہیں اور آپ کے چاروں طرف مایوسی ہی مایوسی ہے اور آپکے پاس ان مایوسیوں، ان خطرناک اور مشکل حالات سے باہر نکلنے کا کوئی پلان بھی موجود نہیں ہے۔

تیسرا، باتیں پیش کرنے کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگرچہ کہ آپکی باتیں مکمل حقائق پر ہی کیوں نہ مشتمل ہوں، مگر چونکہ آپ نے موازناتی طریقے سے ہٹ کر باتیں بیان کرنے کے لیے مطلق طریقہ اختیار کیا ہے، اس لیے آپ کے پاس مسائل کا کوئی حل موجود نہیں، کوئی مشعل راہ نہیں۔ نہ کوئی متبادل سیاسی پارٹی آپکی لسٹ پر موجود ہے، اور اگر آپ پاکستانی جمہوریت سے بیزار ہیں تو نہ کوئی متبادل سیاسی نظام۔ اور جب بھی آپ ان متبادلات پر بات کریں گے، تو پھر خود بخود آپ کو مطلق سے نکل کر موازناتی سٹڈی کی طرف رجوع کرنا ہو گا۔


چوتھا یہ کہ یہ ہو سکتا ہے کہ میں مشرف صاحب کی حامی ہوں، مگر اس بنیاد پر میرے دلائل کو رد کیا جا سکتا ہے نہ انکا وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ دیکھئیے اصول وہ ہے جو کہ علی ابن ابی طالب نے فرمایا ہے: "یہ نہ دیکھو کون کہہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے۔"
تو میرے دلائل کا وزن آپ کو اس بات سے قطع نظر رہتے ہوئے کرنا ہے کہ میں کس کی حامی یا کس کی مخالف ہوں۔ یہ عین ممکن ہے کہ وابستگیوں کے باوجود میری دلیل صحیح ہو۔

/////////////////////////////////////

میں آپکی پوری پوسٹ کا جواب تو نہیں دے رہی، مگر مثال کے طور پر صرف ایک بجلی کے بحران پر جو آپ نے لکھا ہے، اس سلسلے میں میں جو سمجھ سکی ہوں وہ آپ کے گوش گذار کر رہی ہوں۔

آپ نے بجلی کے بحران پر تحریر فرمایا ہے:

بجلی کا بحران
اگر پچھلی حکومتوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کیا یعنی بینظیر نے کچھ کیا تو نواز شریف نے نہ ہونے دیا۔۔۔ اب بات ہے موجودہ دور کی تو محترم مشرف صاحب نے کیا کیا؟ اگر پچھلے اس معاملے میں غلط تھے تو یہ محترم اُن سے کسی کام میں پیچھے نہیں۔۔۔

" نواز لیگ جس نے رتہ بھر ڈیم بنانے کی مہم میں صدر مشرف کا ساتھ نہ دیا۔ "
نواز لیگ نے تو آج تک مشرف کا کسی معاملے میں ساتھ نہیں دیا۔۔۔ وہ تو مشرف کی صدارت کے بھی خلاف ہیں، وہ تو جامعہ حفصہ کو بھی لئے بیٹھے ہیں، ججوں کا معاملہ بھی سب سے زیادہ انہوں نے ہی اُٹھایا ہے۔۔۔ لیکن مشرف سب ان معاملوں میں اپنی یا اپنی کابینہ کی مرضی سے چلتے رہے تو پھر ڈیم بنانے والے معاملے میں کیا تکلیف ہو گئی تھی۔۔۔ رہی بات عوام کی مخالفت کی تو عوام بھی ان معاملوں میں مشرف صاحب کی مخالف ہے لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہیں کی اور اپنی مرضی کرتے رہے لیکن ڈیم کی باری آئی تو جی وہ ہمیں نواز لیگ یا عوام نے نہیں بنانے دیا۔۔۔ مشرف صاحب شروع کے دور میں اگر تاجر برادری سے کسی ٹیکس کے معاملے پر ضد کر کے مہینے بھر کے لئے مارکیٹ بند ہونے پر بھی ضد برقرار رکھتے ہیں اور آخر اپنی بات منوا ہی لیتے ہیں تو پھر بہتری یعنی ڈیمز کی بات پر ایسا رویہ کیوں؟ اگر مشرف صاحب وانا، سوات، درہ آدم خیل اور جنوبی وزیرستان جیسے آپریشن عوام اور باقی تمام جماعتوں کی مخالفت لے کر چلا سکتے ہیں تو یہ پھر ڈیمز کی بات پر بہانے کیوں بناتے ہیں۔۔۔ ان سب باتوں میں خون خرابہ ہوا اور عوام کو کیا ملا صرف لاشیں اگر ڈیمز بنانے کے لئے کچھ سختی کرتے تو کسی نے کچھ نہیں کرنا تھا زیادہ سے زیادہ دو چار جلوس نکال کر بیٹھ جانا تھا۔۔۔ کم از کم ملک کو بجلی جیسے بحران سے تو بچا لیتے۔۔۔ ہم یہاں 10 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ میں جل رہے ہیں، صبح طالب علم کا امتحان ہوتا ہے تو بجلی نہیں ہوتی، انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے۔ پھر کہوں گا کہ پچھلی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا تو مشرف صاحب نے کونسا تیر مارا ہے؟؟؟؟؟؟؟

بھائی جی،

سب سے پہلے یاد رکھئیے کہ اگر میں چھوٹی موٹی تنقید کروں تو اسکا مقصد آپکی توہین ہرگز نہیں ہے، بلکہ آپ کے لیے میرے دل میں بہت عزت ہے اور میرا مقصد صرف اپنے خیالات کا اظہار کرنا جو کہ صحیح بھی ہو سکتے ہیں اور غلط بھی۔

برادر دیکھئیے، میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ہر ہر چیز کو کئی کئی زاویوں سے پیش کیا جا سکتا ہے۔ کبھی ایک چیز کو ہم اچھا کہہ رہے ہوں گے، کبھی اسی چیز کوبرا کہہ رہے ہوں گے اور کبھی اسی چیز کو "بہت بہت برا"۔
تو اسکی کیا وجہ ہے کہ ہم ایک ہی چیز کے متعلق اتنے مختلف آراء پر پہنچتے ہیں؟


آپ نے ڈیموں کے متعلق اپنی تحریر کو جس انداز سے پیش کیا ہے، اس سے مجھے جامعہ حفصہ کے واقعات یاد آ گئے۔ اور وہ یہ تھے کہ جب صدر مشرف اس آپریشن کو ٹال رہے تھے تو معترضین ان پر الزام لگا رہے تھے کہ جان بوجھ کر جامعہ حفصہ کو ڈھیل دے رہے ہیں تاکہ انتہا پسندی کا ایشو کھڑا رہے اور مغربی ممالک صدر مشرف کو بطور لبرل سپورٹ کرتے رہیں۔ اور جب کئی مہینے کے صبر اور بات چیت کے بعد آپریشن کرتے ہیں تو یہ معترضین اب الزام لگاتے ہیں کہ آپریشن کیوں کیا اور بات چیت کے لیے مزید وقت دیتے تو یہ مسئلہ پر امن طریقے سے حل ہو جاتا۔

ان معترضین کے متعلق یہ بات صد فیصدی وثوق کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ صدر مشرف چاہے کوئی قدم اٹھاتے، انہوں نے اعتراض کرنے کا کوئی نہ کوئی رخ ڈھونڈ ہی لینا تھا۔

آپ کے نزدیک مشرف صاحب کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے سب پارٹیوں کو لات مارتے ہوئے اور تمام صوبوں کی اسمبلیوں اور سینٹ کو لات مارتے ہوئے زبردستی ڈیم کیوں نہیں تعمیر کر دیے۔ تو بھائی جی، کیا گارنٹی ہے کہ اگر مشرف صاحب نے یہ کام اسی طرح زبردستی کر دیا ہوتا، اور جوابا صوبائی قوم پرست جب مسلح حملے کرتے تو آپ ہی مشرف صاحب پر یہ اعتراض نہ کر رہے ہوتے کہ ان تمام تر مسلح حملوں کے ذمہ دار مشرف صاحب ہیں جنہوں نے ہر کسی کو لات مارتے ہوئے اپنی من مانی کی ہے؟

تو بھائی جی، اس مسئلے پر کیا بہتر اور مثبت رویہ یہ نہ ہو گا کہ مشرف صاحب کی بجائے ان سیاسی پارٹیوں پر بھرپور طریقے سے تنقید کی جائے جو کہ صرف اپنی سیاست کی خاطر پاکستانی مفادات کو بیچ رہے ہیں اور ڈیمز کی مخالفت صرف اپنی سیاست چمکانے کے لیے کر رہے ہیں؟ کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ یہ سب سیاسی پارٹیاں مل کر ڈیمز کے متعلق عوام میں شعور پیدا کریں اور اس طرح قوم مل جل کر اس ڈیم کو تعمیر کرے تاکہ بعد میں کوئی مسلح دہشت گردی نہ کرے؟

میں پھر وہی بات آپ سے کہہ رہی ہوں کہ اگر تنقید کا زور ان سیاسی پارٹیوں کی بجائے مشرف صاحب پر رکھا جائے گا تو یہ انصاف ہو گا نہ کوئی مثبت نتائج لا سکے گا۔ مشرف صاحب نے اس معاملے میں پاکستانی مفادات کے مطابق کام کیا ہے اور اسکا انہیں کریڈٹ دیں، اور جن سیاسی جماعتوں نے اپنی سیاست کے لیے پاکستانی مفادات کو قربان کیا ہے ان پر تنقید کریں۔ آپ چاہیں یا نہ چاہیں، مگر آپ کو موازناتی بنیادوں پر اپنی پارٹی اور اپنا لیڈر چننا پڑے گا، یہ پھر اگر کسی سے مطمئین نہیں تو اس جمہوری سیاسی نظام کا متبادل نظام موازناتی بنیادوں پر چننا پڑے گا، ورنہ آپ اسی طرح مایوسیوں میں گھر کر ہر کسی کو برا بھلا کہتے رہ جائیں گے اور عملی طور پر کبھی ان مایوسیوں سے آزاد نہیں ہو سکیں گے۔

صدر مشرف کی حکومت میں سینکڑوں برائیاں سہی، مگر ایک وقت آئے گا جب میں نے دیکھا کہ انکے موازنے میں بقیہ پارٹیوں میں سینکڑوں کیا ہزاروں برائیاں ہیں۔ اور اگر آج میں اس کم برے انسان کی حکومت کے لیے آواز نہیں اٹھاوں گی تو کل زرداری جیسے زیادہ کرپٹ لوگ مجھ پر مسلط ہوں گے۔ اور یہی ہوا اور اب قوم اگلے پانچ سال تک زرداری صاحب کے تحت مزے اٹھائیں۔ شاید اسکے بعد قوم کو سمجھ آ جائے اور وہ مطلق سے نکل کر موازناتی بنیادوں پر اپنے فیصلے کرنا شروع کر دے۔ امین۔

والسلام۔
 

arifkarim

معطل
آپ کونسے سیاسی نظام سے الگ ہونے کی بعد کر رہے ہیں بھائی جی؟

اور اسکا کونسا متبادل سیاسی نظام آپ پیش کرنا چاہتے ہیں اور کونسی سیاسی پارٹی یا لیڈر کے پیچھے قوم کو چلنا چاہیے؟

وہی نظام جو آجکل پاکستان میں رائج ہے۔ نام تو اسکا جمہوری نظام ہے، پر جمہوریت نہ ہونے کے برابر! کرپٹ لیڈر اور پارٹیاں عوام کو پچھلے 60 برس سے بیوقوف بنا رہی ہیں۔ کبھی ق لیگ، کبھی پیپلز پارٹی اور کبھی ایک اور پارٹی! ہم آخر کب تک ان پارٹیوں کے چکروں میں پڑ کر ایک دوسرے سے لڑتے مرتے رہیں گے۔ ہمارے ملک کو کون دیکھے گا؟

میرے نزدیک اگر کسے نے پاکستان کی سچی خدمت کی ہے تو وہ فیلڈ مارشل محمد ایوب خان تھے۔ وہ جمہوی طور پر منتخب نہیں ہوئے تھے۔ مگر پھر بھی پاکستان کیلئے ایسے کام کر گئے جو کسی جمہوری نمائندے نے نہ کیے ہوگی۔ تربیلا ڈیم اور اسلام آباد کی تعمیر ان کے بڑے کارنامے تھے۔ اگر آج تربیلا ڈیم نہ ہوتا تو پاکستان میں 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی!
 
نقار خانے میں طوطی کی آواز

السلام علیکم:
محترم دوستو آپ کی بات چیت کافی اچھی چل رہی ہے۔ بندہ ناچیز اس تھریڈ کے آغاز سے ہی خاموش قاری تھا۔ مگر اب اس جال خاموشی کے تارتار کرکے آپ کے ہاں حاضری چاہتا ہے۔
صاحبان محترم میں خود بھی ذاتی طور پر صدر محترم مشرف صاحب کا حامی ہوں۔
مگر ایک بات مسلم ہے جوکہ جھٹلائی نہیں جاسکتی کہ مشرف صاحب ایک ڈاکو تھے جنہوں نے چور دروازے سے عنان حکومت سنبھالی۔ مانا کہ نواز شریف صاحب برے تھے، سیاہ و سپید کے مالک بنے بیٹھے تھے مگر آخر تھے تو ھمارے اپنے منتحب کردہ تھے تو so called جمہوری وزیراعظم۔ اگر میری بات غلط ہے تو شاید عوام پھر نواز سریف کو منتحب نہ کیے ہوتے۔ مہوش صاحبہ آپ کی مکمل باتوں سے میں اتفاق کرتا ہوں مگر ایک بات آپ نے غلط کی کہ آصف زرداری جیسا لٹیرا ھم پر مسلط کردیا گیا ہے۔ شاید یہ غلط ہے کیونکہ مسلط کیا گیا نہیں بلکہ مسلط کروایا گیا ہے۔'
 
Top