نواز شریف کی واپسی

بی بی سی کی خبر ہے کہ واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ جیو کی خبر ہے کہ انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔ !
خدا جانے حقیقت!
 

ساجد

محفلین
ائیرفورس کا نہیں پی آئی اے کا طیارہ ہے۔ *ساجد* آپ اسوقت پاکستان میں ہوتے اور جانا ہوتا تو مفت میں چلے جاتے ۔ ;)
ساجد اقبال '
بھائی میرے ، اللہ بچائے ایسی مفت (خوری) سفری سے۔
ویسے اپنی ٹیچنگ لائف کے دوران انہی نواز شریف صاحب کی سیادت کے وقت میں اسلام آباد کے تین مفت سفر ،ان کے سیاسی مرشد جنرل ضیاءالحق مرحوم ، کو "خراجِ عقیدت" پیش کرنے کے لئیے با دلِ نخواستہ کر چکا ہوں۔ کیوں کہ "سرکاری نوکر" تھا۔ اور شاید میاں صاحب نے نہیں سن رکھا تھا "سرکاری نوکر کو ستانا ، اے صاحب یہ ٹھیک نہیں"۔
ویسے مشرف صاحب کا حال دیکھئیے کہ جنرل ہو کر "میاؤں" سے ڈرتے ہیں۔ حالانکہ ہم نے اپنے گھر میں دو "میاؤں" پال رکھی ہیں اور ہمارا گھر چوہوں سے پاک رہتا ہے۔:)
 

ملنگ بابا

محفلین
نواز شریف کو پہلے نیب کے وارنٹ سنائے پھر کہا کے آپ کو گرفتار کیا جارہا ہے پھر ہوا میں گھمایا پھر الو بنا کر واپس ائیرپورٹ پر لاکر لاتیں گھونسے مار کر زبردستی پلین میں بٹھایا اور نا معلوم جگہ بھیج دیا۔۔۔۔
 

ملنگ بابا

محفلین
آج ٹی وی نہیں آتا نا میرے ہاں۔جیو اورaryہیں۔۔۔۔۔دونوں پے آج معمول کی نیوز بھی سلایئڈ نہیں ھو رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم سہی کہتی ہو چاند پر آج کی ٹیلی کاسٹنگ ابھی نہیں ہے چاند پر بوسٹر لگانے کا سوچ رہے ہیں آج والے ۔۔۔۔:)
 

فاتح

لائبریرین
آج ٹی وی نہیں آتا نا میرے ہاں۔جیو اورaryہیں۔۔۔۔۔دونوں پے آج معمول کی نیوز بھی سلایئڈ نہیں ھو رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم غریب لوگ صرف وہ ٹی وی چینل دیکھتے ہیں جو مفت میسر ہوں یعنی FTA (Free to Air)۔ "آج ٹی وی" بھی مفت ہے اور AsiaSat 3 (وہی جس پر پی ٹی وی آتا ہے) پر دیکھا جا سکتا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
تسلی رکھیے ۔ ۔ ۔ میاں صاحب جدہ گئے ہیں۔ اور ہاں جیو وغیرہ تو خصوصی کوریج دے رہے ہیں۔ کہیں آپ لوگ جیو نیوز کی بجائے جیو ٹی وی تو نہیں دیکھ رہے؟؟
 

ملنگ بابا

محفلین
میں تو کوئی نیوز چینل ہی نہیں دیکھ رہا مجھے میرا بھائی بتاتا ہے فون پر آج نیوز میں ہے وہ ۔۔۔

ای ویژن پر آج نہیں آتا اس وجہ سے ای ویژن والے کچھ اور ہی دیکھ رہے ہیں۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
تسلی رکھیے ۔ ۔ ۔ میاں صاحب جدہ گئے ہیں۔ اور ہاں جیو وغیرہ تو خصوصی کوریج دے رہے ہیں۔ کہیں آپ لوگ جیو نیوز کی بجائے جیو ٹی وی تو نہیں دیکھ رہے؟؟

حسین نواز نے کہا ہے کہ "آپ جدّہ کے علاوہ باقی امکانات کو بھی پیش نظر رکھیں"۔
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا​
اس موقع پر پنجابی میں ایک نہایت مشہور محاورہ استعمال کیا جاتا ہے جس میں بار برداری میں استعمال ہونے والے ایک جانور کی مادہ کا بڑ کے درخت کی طرف جانے کا ذکر ہے۔;)
 

فاتح

لائبریرین
نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے فرمایا ہے کہ "موجودہ جسٹس صاحب کا نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ انتہائی منصفانہ تھا جس کی توہین ہوئی ہے"
اسی بیان میں یہ بھی فرما گئے کہ "1999ء میں جسٹس صاحب پرویز مشرف کے قدموں میں لیٹ گئے تھے"۔

یعنی جب فیصلہ اپنے حق میں ہو تو عدالت کا احترام لازم اور جب اپنے خلاف ہوا تو عدالت حکمرانوں کی پٹھو۔

واہ کپتان صاحب واہ! یہ بیانات کے بکھیڑے آپ کے بس کی بات نہیں۔ ویسے بھی آپ کو جو کام آتا تھا آپ نے وہ بحسن و خوبی انجام دیا تھا;)، اب خاموشی سے لوٹی ہوئی دولت پر مزے لوٹیں۔
 

پاکستانی

محفلین
تازہ اطلاع کوئی ۔۔۔۔۔۔۔ میاں صاحب کا طیارہ اسلام آباد سے کس وقت روانہ ہوا اور جدہ کب پہنچے گا ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ وہاں کی صورتحال
 
Top