السلام علیکم، ہم میں سے اکثر لوگ نماز میں وسوسوں کا شکار رہتے ہیں اور ہمارا نماز میں دھیان نہیں لگتا۔ طرح طرح کے خیالات آتے ہیں اور بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آتی ہیں۔ کبھی کبھی ہم یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ ہم نے کتنی رکعت پڑھی ہیں اور کتنی پڑھنی باقی ہیں۔ یعنی نماز میں جو حاضری ہوتی ہے وہ غیر حاضر دماغی سے بدل جاتی ہے۔ نماز کو پوری توجہ نہ دینے کی وجہ سے ہم نماز کی روح سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اسی لئے نماز میں خشوع کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا ہے۔ اور جو لوگ خشوع کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں اُن کی نماز واقعتاً نماز ہوتی ہے۔ نماز میں خشوع کیسے قائم کیا جائے اس کے لئے ایک کتاب میں یہاں منسلک کر رہا ہوں ۔ اس کا عنوان ہے "نماز میں خشوع! کیوں اور کیسے؟" ۔ یہ کتاب علامہ محمد صالح امنجد کی عربی کتاب کا ترجمہ ہے اور اس کے مترجم جناب ابو عبدالرحمٰن شبیر بن نور صاحب ہیں اور اسے کتاب و سنت ڈاٹ کام والوں نے بغرض اصلاح لوگوں کے لئے مفت فراہم کیا ہے۔ یہ بہت مختصر اور اچھی کتاب ہے اور اس سے نماز میں بہتری آنے کے کافی امکانات ہیں۔ اگر آپ اپنی نماز کو اہمیت دیتے ہیں تو میری رائے میں اس کتاب پر لگایا گیا تھوڑا سا وقت آپ کے لئے بے حد مفید رہے گا۔ ان شاءاللہ۔ پی ڈی ایف کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ربط
زبردست! ماشاءاللہ۔ بہت شکریہ۔ واقعتا ہمیں بہت ضرورت ہے خشوع خضوع کی خاص طور پہ میرے جیسی بندی کو۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ان شاءاللہ پڑھتے ہیں۔
ماشاء اللہ جب ہماری نماز ٹھیک ہو گئی تو ہمارا باطن نکھارجائے گا نماز سجدوں میں لذت پیداکرتی ہے رکوع اور قیام میں سرور پیدا کرتی ہے اور یہ نیتوں کے اندر خلوص اور استقامت پیدا کرتی ہے، یہ ہمارے اعمال کے اندر حسن پیدا کرےگی ان شاء اللہ بشرطیکہ کہ نیک نیتی اور باجماعت آداکریں ۔ اللہ سوہنا، ہمیں تمام نمازیں باجماعت پہلی صف میں پڑھنے کی توفیق عطاء فرمائیں ۔ آمین یارب
نماز کے احکام اردو، انگلش، فارسی، سندھی، ہندی، گجراتی، بنگالی، پشتو اور تیلگو زبانوں میں دستیاب ہے۔ کتاب میں شامل ذیلی رسالے: وضو کا طریقہ وضو اور سائنس غسل کا طریقہ فیضان اذان نماز کا طریقہ مسافر کی نماز قضا نمازوں کا طریقہ نماز جنازہ کا طریقہ فیضان جمعہ نماز عید کا طریقہ مدنی وصیت نامہ فاتحہ کا طریقہ