نغمہ و شعر کی سوغات

F@rzana

محفلین
لیجئے۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جتنا میں خاموشی اختیار کرتی رہی، اتنا ہی جاسوسوں نے اپنی کارستانیاں تیز کر دیں۔ ۔ ۔ :shock:

کل ہی جانب قیصرانی صاحب‘ فضا‘ کی فضاؤں میں گل افشانیاں کرتے پائے گئے۔ ۔ ۔

اور تو اور۔ ۔ ۔ پتہ چلا کہ رضوان اور ظفری بھی قافلے میں شامل ہوچکے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لہذا۔ ۔ ۔ کیوں نہ اس قافلے میں اضافہ کیا جائے۔ ۔۔ اب کھلم کھلا ہی اعلان کردیا جائے کہ۔۔۔۔۔۔۔
‘ میں‘ ریڈیو فضا نوٹنگھم پر انٹر نیٹ کے ذریعے بھی سنی جا سکتی ہوں،
اتہ پتہ، وقت، سب کچھ تفصیل سے حاضر ہے۔ ۔ ۔
بلکہ اب آپ سب پر فرض ہوگیا ہے کہ میرے پروگرام میں شریک ہوں، بذریعہ فون، ای میل یا ٹیکسٹ میسیج۔ ۔ ۔ جو بھی مناسب ہو۔ ۔۔
اب تو اپنی محفل کا پروگرام ہوگیا ہے نا جی،،،،،!

اب ہر ہفتے سب کی شرکت لازمی، پلیز ٹیک اوور :lol:


www.radiofaza.org.uk

کل قیصرانی نے کال کرکے بڑی خوشگوار حیرت سے دو چار کیا،
جناب نے میرے بلاگز کا چپہ چپہ چھان لیا ہے۔۔۔ہوںںںںںں!!!

آج پوسٹ پڑھیں توپتہ چلا کہ ظفری اور رضوان بھی شامل تھے،
ارے آپ لوگوں نے کال کیوں نہیں کیا؟؟؟؟

ہوجائے شعر و سخن کی محفل ‘ہوا کے دوش پر‘‘

لوکل فریکوئینسی یہ ہے 1۔97 ایف ایم

ای میل کرسکتے ہیںnaghmaosher1@yahoo.co.uk

اور براہ راست گفتگو کرسکتے ہیں اس نمبر پر

8440325 115 44 +
جبکہ اس نمبر پر صرف پیغام لکھوائے جاسکتے ہیں
44+115+8440052
ٹیکسٹ میسیج بھیج سکتے ہیں اس نمبر پر381239 7961 44 +

پروگرامز کی تفصیلات

1-مڈمورننگ شو-منگل کی صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک(میگزین شو)

2-نغمہ و شعر کی سوغات-منگل کی شام 9 بجے سے شب کے 12 بجے تک (شعر و شاعری)

3-بصیرت- جمعہ کو دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک (اسلامیات)

4-یادوں کے جگنو-ہفتے کو شام 9 بجے سے شب کے11 بجے تک (پرانے پاکستانی و انڈین گیت)

تمام پروگراموں میں لائیو کالز لی جاتی ہیں، جب بھی وقت ملے ان میں ضرور شرکت کریں۔

بہت شکریہ(کالز کا انتظار رہے گا)
 

قیصرانی

لائبریرین
فرزانہ میں نے آپ کے پیغام کو ایڈٹ کر کے اس میں فون نمبرز اور چینل کی فریکوئینسی کو ٹھیک کر دیا ہے۔ دیکھ کر کنفرم کیجیئے گا۔ امید ہے کہ ناراض بھی نہیں‌ ہوں گی
اور کمپلیمنٹس کے لیے شکریہ :D
قیصرانی
 
یہ تو عمدہ کام ہوگیا ، اب کم سے کم اپنی مرضی کے گانے تو سنے جاسکتے ہیں :lol:

میں ذرا گانوں اور شعروں کی فہرست مرتب کرلوں اور باقیوں کو بھی خبر کردوں۔
 

F@rzana

محفلین
میں کوئی ناراض واراض نہیں ہوتی مسٹر۔۔۔۔۔
بہرالحال آپ کی شمولیت کا شکریہ، بڑے مسکین بنے بول رہے تھے، کیا بات تھی؟؟؟

محب صاحب، منہ دھو رکھئے، ہم اپنی ‘پلے لسٹ‘ پہلے سے بنا لیتے ہیں،

ایویں ہی رعب مت جھاڑیں، ہاں اگر سچ مچ کوئی گیت سننا ہی ہے تو پھر ‘ ان ایڈوانس‘ بتائیے گا، (پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی)
:roll: :wink:
 

ظفری

لائبریرین
واقعی کل میں اور رضوان تو سر دُھنتے رہے ۔۔ ایک عرصے کے بعد عالمگیر کو سُنا ۔۔۔۔ واہ مزا آگیا تھا ۔ فرزانہ جی ۔۔۔ آپ سے اس محفل کے توسط سے ایک گذارش یہ کرنی تھی کہ مجھے عالمگیر کا یہ گانا “ مجھے تم یاد آتے ہو ۔۔۔ “ ایک بار سننے کے بعد نہیں ملا ۔۔۔ غالباً 80 کی دہائی کا زمانہ تھا ۔ جب کراچی ٹی وی سے ایک پروگرام چلا کرتا تھا “‌رنگ ترنگ“ یہ گانا عالمگیر صاحب نے اُسی میں گایا تھا ۔ اگر آپ کے پاس ہو تو اس کو ضرور ہماری سماعت تک پہنچایئے گا ۔
 

F@rzana

محفلین
ظفری آپ کہیں اور ہم نہ مانیں :lol:

اس منگل کا پروگرام ضرور سنیئے گا،

میرے پاس عالمگیر کے بہت سے گیت ہیں ، بہت سے نہیں بھی ہیں :wink:
لیکن۔۔۔۔۔ ایک خاص بات۔۔۔۔کہ میرے پاس عالمگیر کی وہ غزلیں بھی ہیں جو انھوں نے کبھی ریلیز ہی نہیں کیں۔

کوشش رہتی ہے کہ میں اس پروگرام میں بہت ہی نایاب اور بہت اچھے گیتوں کا امتزاج پیش کروں، نئے پرانے گیتوں کا کامبینیشن ہوتا، تاکہ ہر ایک کا ذوق سماعت محظوظ ہو ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
میں کوئی ناراض واراض نہیں ہوتی مسٹر۔۔۔۔۔
بہرالحال آپ کی شمولیت کا شکریہ، بڑے مسکین بنے بول رہے تھے، کیا بات تھی؟؟؟

محب صاحب، منہ دھو رکھئے، ہم اپنی ‘پلے لسٹ‘ پہلے سے بنا لیتے ہیں،

ایویں ہی رعب مت جھاڑیں، ہاں اگر سچ مچ کوئی گیت سننا ہی ہے تو پھر ‘ ان ایڈوانس‘ بتائیے گا، (پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی)
:roll: :wink:
مسکین اس لیے بنا ہوا تھا کہ آن ائیر تھا دوسرا اس کی ریکارڈنگ بھی کر رہا تھا تو بعد میں خود پر ہنسنے سے تو بہتر ہے کہ مسکین بنا جائے :lol:
آپ کا کیا خیال ہے؟
قیصرانی
 

ظفری

لائبریرین
ضرور اب میں منگل کو یہاں امریکہ میں عام تعطیل کراؤں گا ۔۔ اگر نہیں ہوئی تو خود ہی تعطیل لے لوں گا ۔ مگر آپ کا پروگرام مس نہیں کروں ۔۔۔ اور اگر آپ کے پاس عالمگیر کی غزلوں کی ریلیز نہ ہونے والی بھی کیسٹس ہیں تو اور بھی مزا آجائے گا کہ ان کی غزل گائیگی کا بھی جواب نہیں۔۔۔ کیا تھی وہ غزل کہ پاس آکر کوئی دیکھے تو پتا لگتا ہے ۔۔۔ واہ
 

F@rzana

محفلین
مسٹر مسکین (نیا نام)

اچھا تو آپ نے مجھے ڈبے میں بھی بند کر لیا، کیسے کیا ذرا بتائیے گا؟

سنا تھا ایسی چیزیں شیشے کی بوتل میں بند کرکے، دریا کی نذر کردی جاتی تھی؟

:wink:
 
فرزانہ صاحبہ ، منہ تو میں دھو کر رکھ لوں گا مگر کیا اس کا براہ راست تعلق ہے کوئی پلے لسٹ سے یعنی کیا منہ دھونے سے پلے لسٹ میں من پسند گانے شامل ہونے لگتے ہیں۔ :p:

رعب کون جھاڑ سکتا ہے قیصرانی کی مسکینی کو دیکھ لینے کے بعد اور ‘ ان ایڈوانس ‘ فرمائش ہے کہ روشن آرا بیگم کا گانا

ہم نے تم سے پیار کیا ہے

اگر چل جائے تو نہایت مشکور و ممنون ہوں گا :lol:
 

F@rzana

محفلین
ظفری، تعطیل کا تو مجھے کوئی پتہ نہیں، پر کچھ بات ہے جو ‘ ماوراء سسٹر‘ بھی بش سے نمبر ملا کر بات کر نے کے چکر میں ہیں، تو آپ کو بھی عام تعطیل کروانی پڑ رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

ویسے آپ نے جس غزل کا تذکرہ کیا وہ ہے میرے پاس،

اگر آپ چاہیں تو مجھے وہ ٹائم ضرور بتائیے جب آپ میرا پروگرام سن سکتے ہیں؟؟؟

ایک بات اور بتادوں شاید دلچسپی کا باعث ہو کہ۔۔۔۔۔
پچھلے کئی ہفتوں سے میں پاکستان کی لوک کہانیاں پیش کر رہی تھی، ان کہانیوں کی آخری کہانی اب کے منگل پیش ہوگی،

اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ میں نے اس سلسلے میں ایک کتاب بھی شروع کی ہوئی ہے،
ہمارےان ثقافتی قصوں کہانیوں سےعام لوگ صرف فلموں کی حد تک واقف ہیں، جیسے لیلی مجنوں، شیریں فرہاد یا ہیر رانجھا وغیرہ،

میں نے ‘مومل رانو، نوری جام تماچی، لیلی چنیسر‘ وغیرہ جیسی تمام لوک کہانیوں کو ان کی اصل روداد میں پیش کیا ہے۔
۔ 8)
 

رضوان

محفلین
محفل کو اس پروگرام کے متعلق پتا بھی نہ چلتا اگر قیصرانی معاونت نہ کرتے اس لیے ہم قیصرانی کے شکر گزار ہیں کہ یہ اہم معلومات سب تک پہنچائیں۔ ورنہ ہمیں کہاں خبر ہوتی کہ دنیا کے دوسرے کونے پر کون نغمہ سراء ہے۔
ای میلز کے ذریعے آپ کے پروگرام میں شریک ہونے کی کوشش کریں گے۔ کل تو صرف علی صاحب سے آپ کی گفتگو سُنی۔ لوک کہانیوں کے سلسلے کو تھوڑا آگے بڑھاتے ہوئے دادیوں نانیوں کے قصہ کہانیوں کو بھی شامل کریں تو اور لطف آئے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
مسٹر مسکین (نیا نام)

اچھا تو آپ نے مجھے ڈبے میں بھی بند کر لیا، کیسے کیا ذرا بتائیے گا؟

سنا تھا ایسی چیزیں شیشے کی بوتل میں بند کرکے، دریا کی نذر کردی جاتی تھی؟

:wink:
کوئی بھی پروگرام جیسے جیٹ آڈیو یا جو بھی لائیو ریکارڈنگ کر سکے، یہ کام کرے گا۔ باقی تفصیل چاہیے ہو تو میں لکھ دوں؟
قیصرانی
 
رضوان نے کہا:
محفل کو اس پروگرام کے متعلق پتا بھی نہ چلتا اگر قیصرانی معاونت نہ کرتے اس لیے ہم قیصرانی کے شکر گزار ہیں کہ یہ اہم معلومات سب تک پہنچائیں۔ ورنہ ہمیں کہاں خبر ہوتی کہ دنیا کے دوسرے کونے پر کون نغمہ سراء ہے۔
ای میلز کے ذریعے آپ کے پروگرام میں شریک ہونے کی کوشش کریں گے۔ کل تو صرف علی صاحب سے آپ کی گفتگو سُنی۔ لوک کہانیوں کے سلسلے کو تھوڑا آگے بڑھاتے ہوئے دادیوں نانیوں کے قصہ کہانیوں کو بھی شامل کریں تو اور لطف آئے۔

رضوان بھائي : آپ ہی بتائیں کہ آپ ان کا پرگرام کون سے دن ، کتنے بجے اور کہاں سے سنتے ہیں ۔
 

رضوان

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
رضوان بھائي : آپ ہی بتائیں کہ آپ ان کا پرگرام کون سے دن ، کتنے بجے اور کہاں سے سنتے ہیں ۔
شمیل کل یعنی منگل کی رات تقریباً 3بجے کے بعد پہلی دفعہ یہ نشریات انٹرنٹ پر سنی تھیں آپ بھی اسوقت کوشش کریں کچھ تو چل رہا ہوگا پھر ٹائم ٹیبل تو فرزانہ نے اوپر دے رکھا ہے۔ وقت کا فرق پاکستان سے 4 گھنٹے ہے آجکل۔
www.radiofaza.org.uk
 

ماوراء

محفلین
فرزانہ سسٹر۔ میں نے بھی آپ کا پروگرام سنا تھا۔ قیصرانی نے بتایا نہیں کیا۔ :cry:

خیر۔ اس بار مجھے وقت پر نہیں پتہ چلا تھا اسی وجہ سے فون نہیں کر سکی۔ انشاءاللہ اگلی بار پہلی کال میری ہو گی۔ بس مجھے منصور۔ دن اور ٹائم یاد کروا دیں تو زبردست ہو گا۔ :p :D
 

F@rzana

محفلین
ماورا ڈیئر، اگر مجھے آپ کا پتہ ہوتا تو ضرور لکھتی،
خیر اب پتہ بھی چل گیا اور اگر آپ کے ‘پی سی‘ آپ کو شیڈول کے مطابق چلالیں گے تو انشاء اللہ منگل کو گفتگو بھی ہوجائے گی۔
:wink:
 

F@rzana

محفلین
شمیل بھیا، خوش آمدید

جیسا کہ رضوان نے لکھا موضوع کا آغازیہ دیکھ لیجئے ساری تفصیل مل جائے گی اور پھر پروگرام سنیئےگا،
ہو سکے تو ای میل پر تبصرے، تجاویز فرمائشیں بھی بھیجا کریں۔

:lol:
 
Top