نعمان اور اظہر حاضری دیں

نعمان اور اظہر دونوں سے مجھے شکایت ہے کہ اب تک کسی کتاب کے پوسٹ کرنے کی حامی نہیں بھری۔ جلدی سے دونوں یہاں آئیں اور صفائیاں دیں کہ وہ کیوں اس نیک کام میں حصہ نہیں لے رہے۔ جلدی جلدی آنا ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
میں اپنا کچھ مواد اکھٹا کر رہا ہوں ، انشااللہ بہت جلد کچھ پیش کروں گا ، کوشش کر رہا ہوں ایسی چیز پیش کروں جو پہلے نیٹ پر موجود نہ ہو ۔ ۔ ۔

دعا کرنا ۔ ۔ اللہ مجھے ثابت قدم رکھے (آمین)
 

نعمان

محفلین
میں اس سلسلے میں معذرت چاہوں گا کیونکہ میں کوئی ایسی ذمہ داری نہیں لینا چاہتا جو پوری نہ کرسکوں۔
 
نعمان اس میں ذمہ داری کی بات نہیں کوشش کی ہے ۔ تھوڑے کو بھی بہت جانیں گے شروع تو کرو، قطرہ قطرہ کر کے ہی سمندر بنتا ہے۔
 
اظہرالحق نے کہا:
میں اپنا کچھ مواد اکھٹا کر رہا ہوں ، انشااللہ بہت جلد کچھ پیش کروں گا ، کوشش کر رہا ہوں ایسی چیز پیش کروں جو پہلے نیٹ پر موجود نہ ہو ۔ ۔ ۔

دعا کرنا ۔ ۔ اللہ مجھے ثابت قدم رکھے (آمین)

اظہر بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ جلد کچھ پیش کروگے مگر یہ تو بتاو کہ کیا پیش کرنا ہے اور کب تک۔ کچھ نہ کچھ تذکرہ ہو گا تو ہل چل رہے گی :lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، تمہاری مرضی۔۔ ویسے محب ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ تم اسے کچھ بھاری ذمہ داری سمجھ رہے ہو حالانکہ ایسی بات نہیں ہے۔ اگر تم محض کسی کتاب کا سرورق یا دیباچہ ہی ٹائپ کر دو تو وہ بھی اچھی contribution ہو گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کاپی رائٹ‌کو تو پاکستان میں پبلشر بھی خاطر میں نہیں لاتے۔ :wink:

میرے خیال میں اس وقت کاپی رائٹ کی قدغن عائد کرنے سے اس پراجیکٹ کی رفتار پر منفی اثر پڑے گا کیونکہ سب اپنی پسند کی تحریریں برقیا رہے ہیں لیکن زیادہ تر نان کاپی رائٹڈ میٹریل پر ہی کام ہو رہا ہے۔ میرے خیال میں فی الحال کام کو اسی طرح چلنے دیں۔
 
بالکل جب کاپی رائٹ کا مسئلہ اٹھے گا تب اس کو دیکھا جائے گا فی الحال جو جس پر کرنا چاہے کام شروع کردے۔ ویسے بھی اگر کتابوں کی اچھی سائٹس پر دیکھیں تو ایک دو ابواب تو وہ خود پڑھنے کے لیے دیتے ہیں تاکہ کتاب خریدنے والے کو پتا ہو کہ وہ خرید رہا ہے۔ ہم تو مفت میں خدمت کر رہے ہیں کتابوں کی مفت پبلسٹی۔
 
Top