نعت (گلشن گلشن ، جلوہ جلوہ )

ڈاکٹر مشاہد رضوی نے 'بچوں کی نظمیں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 31, 2013

  1. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ڈاکٹر مشاہد رضوی لائبریرین

    مراسلے:
    723
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Cheerful
    نعت
    گلشن گلشن ، جلوہ جلوہ
    پتّہ پتّہ ، بُوٹا بُوٹا

    تارا تارا ، روشن روشن
    صدقہ صدقہ ، اُن کا اُن کا

    بُوے زُلفِ شاہِ دنا سے
    کوچہ کوچہ ، مہکا مہکا

    دل سے ظلمت کوسوں بھاگی
    چہرہ چہرہ ، اُجلا اُجلا

    اُن کے تبسم کے صدقے سے
    غنچہ غنچہ ، چٹکا چٹکا

    ہے یہ قدومِ ناز کی برکت
    صحرا صحرا ، لالہ لالہ

    فاراں سے توحید کا ہر سُو
    نغمہ نغمہ ، گونجا گونجا

    ٹھہر مُشاہدؔ تیرا نصیبہ
    چمکا چمکا چمکا چمکا
     

اس صفحے کی تشہیر