نظر لکھنوی نعت: نہیں ہے دم خم کسی میں اتنا، ثنا نبیؐ کی جو لکھے کامل

نہیں ہے دم خم کسی میں اتنا، ثنا نبیؐ کی جو لکھے کامل
ہے نعت گوئی میں میری نیت، رضائے خالق ہو مجھ کو حاصل

کمال و خوبی ہر ایک لے کے خمیرِ فطرت میں کر کے داخل
خدا نے پیدا کیا وہ ہادی کہ جس پہ کرنا تھا دین کامل

بھٹک چکا تھا جو دینِ حق سے، بچھڑ چکا تھا جو اپنے رب سے
شہِ ہدیٰ کے کرم کے صدقے بشر ہوا بازیابِ منزل

ہو مسئلہ پیچدار کوئی، ہو کوئی مشکل، ہو کوئی عقدہ
اس ایک مصحف سے حل ہوں سارے ہوا جو میرے نبیؐ پہ نازل

قلیل مدت میں کر دکھایا جو کام صدیوں نہ ہو سکا تھا
اگرچہ اپنا لہو بہایا اگرچہ گزرے کٹھن مراحل

ہزار سر اَب اٹھائے باطل، نہ حق کو لیکن مٹا سکے گا
نظرؔ جو کھائی تھی اس کے ہاتھوں، وہ مستقل ہے شکستِ باطل

٭٭٭
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 
Top