رضا نعت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم

مؤثرہ

محفلین
بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے ۔
کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے ۔
کُھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے ۔
چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ۔
ڈالیں ھری ھری ہیں تو بالیں بھری بھری
کشتِ امل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ۔
ہاں ہاں رہ مدینہ ہے غافل ذرہ تو جاگ
اُو پاؤں رکھنے والے یہ جا چشم و سر کی ہے ۔
کیوں تاجدارو!خواب میں دیکھی کبھی یہ شے
جو آج جھولیوں میں گدایان ِ در کی ہے ۔
جاؤں کہاں پکاروں کسے کس کا منہ تکوں
کیا پرسش اور جا بھی سگ بے ہنر کی ہے
سنکی وہ دیکھ باد شفاعت کہ دے ہوا
یہ آبرو رضا تیرے دامانِ تر کی ہے ۔
 

مہ جبین

محفلین
جاؤں کہاں پکاروں کسے کس کا منہ تکوں
کیا پرسش اور جا بھی سگ بے ہنر کی ہے
سنکی وہ دیکھ باد شفاعت کہ دے ہوا
یہ آبرو رضا تیرے دامانِ تر کی ہے ۔
سبحان اللہ
بہترین کلامِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ
جزاک اللہ مؤثرہ
 
Top