افتخار عارف نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

محمداحمد

لائبریرین
نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
افتخار عارف

دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے
درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے

میں بس یونہی تو نہیں آگیا ہوں محفل میں
کہیں سے اذن ملا ہے تو حاضری ہوئی ہے

جہانِ کن سے ادھر کیا تھا، کون جانتا ہے
مگر وہ نور کہ جس سے یہ زندگی ہوئی ہے

ہزار شکر غلامانِ شاہِ بطحا میں
شروع دن سے مری حاضری لگی ہوئی ہے

بہم تھے دامنِ رحمت سے جب تو چین سے تھے
جدا ہوئے ہیں تو اب جان پر بنی ہوئی ہے

سر اٹھائے جو میں جارہا ہوں جانبِ خلد
مرے لئے مرے آقا نے بات کی ہوئی ہے

مجھے یقیں ہے وہ آئیں گے وقتِ آخر بھی
میں کہہ سکوں گا زیارت ابھی ابھی ہوئی ہے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے
درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے

میں بس یونہی تو نہیں آگیا ہوں محفل میں
کہیں سے اذن ملا ہے تو حاضری ہوئی ہے

بہم تھے دامنِ رحمت سے جب تو چین سے تھے
جدا ہوئے ہیں تو اب جان پر بنی ہوئی ہے

سر اٹھائے جو میں جارہا ہوں جانبِ خلد
مرے لئے مرے آقا نے بات کی ہوئی ہے

مجھے یقیں ہے وہ آئیں گے وقتِ آخر بھی
میں کہہ سکوں گا زیارت ابھی ابھی ہوئی ہے

واہ واہ واہ
سبحان اللہ
کیا ہی بہترین نعت اور عمدہ انتخاب ہے
بہ زبانَ افتخار عارف سننے کا تو مزہ ہی الگ ہے
جزاک اللہ
 

محمداحمد

لائبریرین
دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے
درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے

میں بس یونہی تو نہیں آگیا ہوں محفل میں
کہیں سے اذن ملا ہے تو حاضری ہوئی ہے

بہم تھے دامنِ رحمت سے جب تو چین سے تھے
جدا ہوئے ہیں تو اب جان پر بنی ہوئی ہے

سر اٹھائے جو میں جارہا ہوں جانبِ خلد
مرے لئے مرے آقا نے بات کی ہوئی ہے

مجھے یقیں ہے وہ آئیں گے وقتِ آخر بھی
میں کہہ سکوں گا زیارت ابھی ابھی ہوئی ہے

واہ واہ واہ
سبحان اللہ
کیا ہی بہترین نعت اور عمدہ انتخاب ہے
بہ زبانَ افتخار عارف سننے کا تو مزہ ہی الگ ہے
جزاک اللہ

بہت شکریہ بلال!

اگر بہ زبانِ شاعر نعت انٹرنیٹ پر کہیں موجود ہے تو (فرصت ملنے پر) یہاں بھی پیش کیجے۔
 
بہم تھے دامنِ رحمت سے جب تو چین سے تھے
جدا ہوئے ہیں تو اب جان پر بنی ہوئی ہے
بہت خوبصورت نعت،بہت مقتدر شاعر اور لاجواب انتخاب ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک زمانہ تھا قریش پور تھے ، عبید اللہ بیگ تھے اور افتخار عارف تھے اور ٹی وی کا انوکھا پروگرام کسوٹی،ایک علمی ،ادبی، معلوماتی
پروگرام۔۔۔۔۔یہ پروگرام تو دیکھنے والا تھا ہی مگر علم و ادب کی ایسی بھاری بھرکم شخصیات کا وہ عجز وانکسار بھی قابلِ دید تھاجس نے اِس پروگرام کو ایک تہذیبی نشست بنادیا تھا۔عبید صاحب اور قریش
پور صاحب تو خُلد نشیں ہوئے ۔خدا افتخار صاحب کو تادیر سلامت رکھے،آمین ثم آمین!
 

سیما علی

لائبریرین
دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے
درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔

 
Top