نظم - خضاب اور شباب - برائےاصلاح

عظیم

محفلین
پھر خود کلام یوں ہوا میں چہرہ دیکھ کر
بہتر روانی کے لیے روفی بھیا

پھر خود سے یوں کلام کیا چہرہ،۔۔۔

ایسا بھی سن رسیدہ ابھی تک نہیں ہوں میں
اس میں 'ابھی تک' مس فٹ ہے

ایسا بھی سن رسیدہ جو دیکھوں نہیں ہوں میں

گر آ گئی ہے سر میں سفیدی تو کیا ہوا
'گر' کچھ اچھا نہیں لگ رہا

آ ہی گئی ہے سر میں ..
دوسرے مصرع میں 'ہوا' کیونکہ پہلے میں بھی ہے قافیہ کے طور پر تو خوب نہیں لگ رہا
کچھ اس طرح کا لے آئیں

جس کا ہو دل جوان اسے بوڑھا کہیں گے کیا

بیگم کے پاؤں کی جو بس آہٹ ذرا سنی
بیگم کے جوں ہی آنے کی آہٹ ذرا سنی

روانی میں بہتر معلوم ہوتا ہے

توبہ کا وقت ہے ارے کیجے خدا خدا
'ارے' کو یہاں سے غائب کر دیں تو بہت اچھی صورت نکل کر آتی ہے
مثلاً
توبہ کا وقت آتا ہے کیجے خدا ..

اور اس شعر پر بہت سی داد

آنکھیں ہوئیں جو چار تو بولی یوں نیک بخت
مدت ہوئی کہ باندھ چلا ہے شباب رخت

بابا سے معذرت کہ میں ان کے بعد بھی کچھ کہنے کی جسارت کر گیا ہوں
 
الف عین

لائبریرین
بہتر روانی کے لیے روفی بھیا

پھر خود سے یوں کلام کیا چہرہ،۔۔۔

اس میں 'ابھی تک' مس فٹ ہے

ایسا بھی سن رسیدہ جو دیکھوں نہیں ہوں میں

'گر' کچھ اچھا نہیں لگ رہا

آ ہی گئی ہے سر میں ..
دوسرے مصرع میں 'ہوا' کیونکہ پہلے میں بھی ہے قافیہ کے طور پر تو خوب نہیں لگ رہا
کچھ اس طرح کا لے آئیں

جس کا ہو دل جوان اسے بوڑھا کہیں گے کیا

بیگم کے جوں ہی آنے کی آہٹ ذرا سنی

روانی میں بہتر معلوم ہوتا ہے

'ارے' کو یہاں سے غائب کر دیں تو بہت اچھی صورت نکل کر آتی ہے
مثلاً
توبہ کا وقت آتا ہے کیجے خدا ..

اور اس شعر پر بہت سی داد

بابا سے معذرت کہ میں ان کے بعد بھی کچھ کہنے کی جسارت کر گیا ہوں
نہیں بیٹا عظیم تم اصلاح کرتے ہو تو خوشی ہوتی ہے کہ بالکل میرے اصلاحی مدرسے کی تقلید میں ہوتی ہے، اور جس پر میرا دھیان نہیں جاتا، یا سوچا ہو گا کہ یوں بھی چل سکتا ہے۔تمہاری اپنی لا تعداد غزلوں کی اصلاح کرنے کا ثمر ہے یہ شاید!
 
امین شارق

محفلین
بہت شکریہ شارق بھائی،
قسم سے زلیخا عورت تھی 😉۔۔۔
مذاق برطرف، جی ہاں محفل رخصت ہونے والی ہے اسی لیے تو دوسری محفل بنانے کی ضرورت پیش آئی اور آپ سب احباب کو دعوتِ عام و خاص بھی دی گئی۔
رؤوف بھائی محفل رخصت ہونے والی ہے تو محفل میں موجود مواد کا کیا ہوگا رہے گا یا نہیں؟
 
عظیم

محفلین
نہیں بیٹا عظیم تم اصلاح کرتے ہو تو خوشی ہوتی ہے کہ بالکل میرے اصلاحی مدرسے کی تقلید میں ہوتی ہے، اور جس پر میرا دھیان نہیں جاتا، یا سوچا ہو گا کہ یوں بھی چل سکتا ہے۔تمہاری اپنی لا تعداد غزلوں کی اصلاح کرنے کا ثمر ہے یہ شاید!
جزاک اللہ خیر بابا، میں تو بہر حال اس کو بے ادبی ہی سمجھتا ہوں، ڈر لگتا ہے آپ کے بعد کچھ بھی کہنے میں
اپنی غزلوں کو تو میں نے نہیں دیکھا، ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ انہیں رکھوں یا نہیں۔ ان پر محنت کروں یا نہیں
آپ اس معاملے میں بھی رہنمائی فرما دیں، آپ نے ایک مرتبہ فرمایا تو تھا کہ انہیں بھی دیکھو، مگر نناوے فی صد میں مجھے تو کچھ بھی ایسا نہیں نظر آتا کہ انہیں وقت دوں یا مزید محنت کروں
اور پھر یہ بھی خیال آتا ہے کہ اگر رکھوں بھی تو کیوں کہ یہ سب تو کہا جا چکا ہے
اللہ سبحان و تعالیٰ آپ کو ہر طرح کی برکتیں نصیب فرمائے
 
Top