نظر لکھنوی نظم: تلاش ٭ نظرؔ لکھنوی

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 3, 2016

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,862
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دادا مرحوم کی ایک نظم احباب کے ذوق کی نذر:
    تلاش

    بندۂ حق نگر و مردِ مسلماں کی تلاش
    پھر زمانہ کو ہوئی جراتِ ایماں کی تلاش

    صبحِ خاموش کو ہے مہرِ درخشاں کی تلاش
    شامِ تاریک کو ہے شمعِ فروزاں کی تلاش

    ہے عزائم کو بلا خیزئ طوفاں کی تلاش
    ہے مقدر کو ابھی گردشِ دوراں کی تلاش

    سینہ و دل کو ابھی گرمئ ایماں کی تلاش
    ہے نگاہوں کو ابھی منزلِ عرفاں کی تلاش

    اہلِ ایماں کو ہے اس رفعتِ ایماں کی تلاش
    لغزشِ پا کو ہو خود حلقۂ زنداں کی تلاش

    ایک وہ دور کہ انساں تھے فرشتہ خصلت
    ایک یہ وقت کہ انساں کو ہے انساں کی تلاش

    الاماں پستی اخلاقِ زمانہ ہمدم
    بے حیائی کو ہوئی دیدۂ حیراں کی تلاش

    میگسارانِ حقیقت ہیں ابھی بادہ بجام
    ہے انہیں فصلِ گل و ابرِ بہاراں کی تلاش

    موسمِ لالۂ و گل آئے مقدر چمکے
    ہو جنوں کو مرے پھر جیب و گریباں کی تلاش

    شمع بردارِ شریعت کو سنا دو مژدہ
    نظمِ عالم کو ہے اک شمع فروزاں کی تلاش

    یا الٰہی وہ نظامِ ازلی کر برپا
    جس میں حاکم کو ہو خود بے سر و ساماں کی تلاش

    مجھ کو آیا ہے نظرؔ خواب میں تعبیر کرو
    ہے زلیخا کو بہت یوسفِ کنعاں کی تلاش

    محمد عبدالحمید صدیقی نظر لکھنوی​
     
    • زبردست زبردست × 5
  2. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان محفلین

    مراسلے:
    6,688
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    بہت خوب ماشاءاللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,862
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ پسندیدگی کا بہن.
     
  4. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    یہ تو لگے آج کا ہی ذکر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    شراکت پر بہت شکریہ
    بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,862
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ محبتوں کا، نایاب بھائی

    یہ نظم 70 کی دہائی میں لکھی گئی. :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. سلمان دانش جی

    سلمان دانش جی معطل

    مراسلے:
    398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہے زلیخا کو بہت یوسفِ کنعاں کی تلاش
    واہ صاحب واہ صاحب واہ صاحب​
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,862
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پسند فرمانے پر ممنون ہوں سلمان بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر