منیر نیازی نظم - ایک پرانی ریت ۔ منیر نیازی

literature

محفلین
ایک پرانی ریت

جو بھی گھر سے جاتا ہے
یہ کہہ کر ہی جا تا ہے
’’ دیکھوں، مجھ کو بھول نہ جانا
میں پھر لوٹ کے آئوں گا
دل کو اچھے لگنے والے
لاکھوں تحفے لائوں گا
نئے نئے لوگوں کی باتیں
آکر تمھیں سنائوں گا ‘‘
لیکن آنکھیں تھک جاتی ہیں
وہ واپس نہیں آتا ہے
لوگ بہت ہیں اور وہ اکیلا
ان میں گم ہو جاتا ہے

منیر نیازی
 

الف عین

لائبریرین
اچھی نظم ہے ادب۔۔ (اچھا ہوا آپ نے سپیلنگ درست کر لی۔ اب اپنا تعارف تو دیں(۔
اور ہمزہ (u)
+
w (و)
ملکر ’ئو‘ ہو جاتا ہے، جو کوئی کیریکٹر نہیں ہوتا اردو میں۔ ’ؤ‘ لکھنے کے لئے شفٹ ڈبلیو استعمال کریں۔
 

literature

محفلین
السلام و علیکم

آپ کا بہت شکریہ آپ اسی طرح میری غلطیاں درست کر واتے رہیں گے تو آگے پوسٹ ہونے والی شاعری غلطیوں سے پا ک ہو گی۔
رہی تعارف کی بات تو

جاوید محمود نام ہے، تعلیم پوسٹ گریجویٹ ہے، مشغلہ اپنے علم میں اضافہ کرنا اور اسے منتقل کرنا ہے (ٹیچر نہیں ہوں) ۔ پاکستان سے تعلق ہے مگر ابھی پر دیس میں رہتا ہوں۔
 
Top