نظریہ ارتقاء پر اعتراضات اور ان کے جواب

اگر آپ سائنس کو مانتے ہیں تو آپ کو خدا کے تصور کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ خدا کو مانتے ہیں تو سائنس آپ کے کسی کام کی نہیں :)
میرے نزدیک یہ بات بالکل غلط ہے کہ اسلام یا اللہ تعالی میں یقین رکھنے کے بعد سائنس کسی کام کی نہیں۔ رب نے تو خود کائنات میں غور و فکر اور تحقیق کی ترغیب دلائی ہے۔ البتہ جو سائنسی نظریات قرآنی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں ان پر یقین نا رکھیں اور ایسے سائنسی شواہد تلاش کریں جو خلاف قرآن سائنسی نظریات کو غلط ثابت کریں۔
 
زیک

مسافر
البتہ جو سائنسی نظریات قرآنی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں ان پر یقین نا رکھیں اور ایسے سائنسی شواہد تلاش کریں جو خلاف قرآن سائنسی نظریات کو غلط ثابت کریں۔
اس میں ایمانداری کی شدید ضرورت ہے جو اکثر دیکھنے میں نہیں آتی
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے نزدیک یہ بات بالکل غلط ہے کہ اسلام یا اللہ تعالی میں یقین رکھنے کے بعد سائنس کسی کام کی نہیں۔ رب نے تو خود کائنات میں غور و فکر اور تحقیق کی ترغیب دلائی ہے۔ البتہ جو سائنسی نظریات قرآنی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں ان پر یقین نا رکھیں اور ایسے سائنسی شواہد تلاش کریں جو خلاف قرآن سائنسی نظریات کو غلط ثابت کریں۔
اور اگر ایسے سائنسی ثبوت مل گئے جو مذہب کے خلاف ہوں تو انہیں رد کر دیا جائے؟ :)
ویسے کائنات کی جہاں تک بات ہے تو مجھے تو آج تک نہ آسمان کی سائنسی تعریف سمجھ آ سکی ہے اور نہ ہی یہ کہ قرآن پاک میں دیگر کہکشاؤں کا تذکرہ کیوں نہیں؟ شاید اسی وجہ سے مذہب اور سائنس کو الگ الگ رکھا جاتا ہے :)
 
بات موضوع سے بہت ہٹ جائے گی مگر مذہب کے اس سوشل فنکشن سے زیادہ اہم مذہب کی نیوروسائنس ہے۔ اس بارے میں سکاٹ اٹران اور پاسکل بویر کا کافی کام ہے
بہت شکریہ میں ان دونوں حضرات کا نقطہءِ نظر پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کروں گا۔
عین ممکن ہے کہ دونوں حدوں کے بیچ صرف چند جواب ہوں جن کے سوال اور جواب دونوں ابھی حضرتِ انسان نے کھوجنے ہوں اور عین ممکن ہے کہ ہمیں دونوں اطراف کی باتیں سچ ثابت ہو جائیں کیوں کہ نہ تو ابھی علم ختم ہوا ہے اور نہ ہی نظریے اور نا ہی تحقیق کھوج اور کسی دن کچھ ایسے سوال کسی جینئس کے ذہن میں آ سکتے ہیں جو دونوں نظریات پر اپنے شبہات کو رد کرنے اور جوابات تلاشنے کے بعد ایسے حقائق کھوج ڈالے جو یہ بتا دیں کہ دراصل یہ تمام نظریات تو ایک دوسرے سے باہم رہ کر ہی حقیقت بن سکے ہیں۔
 
اور اگر ایسے سائنسی ثبوت مل گئے جو مذہب کے خلاف ہوں تو انہیں رد کر دیا جائے؟ :)
ویسے کائنات کی جہاں تک بات ہے تو مجھے تو آج تک نہ آسمان کی سائنسی تعریف سمجھ آ سکی ہے اور نہ ہی یہ کہ قرآن پاک میں دیگر کہکشاؤں کا تذکرہ کیوں نہیں؟ شاید اسی وجہ سے مذہب اور سائنس کو الگ الگ رکھا جاتا ہے :)
قرآن پاک میں کئی عالموں کا تذکرہ کیا گیا ہے اور چاند سورج اور ستاروں سے آگے کے جہانوں کے بھی حوالے بیان کیے گئے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قرآن پاک میں کئی عالموں کا تذکرہ کیا گیا ہے اور چاند سورج اور ستاروں سے آگے کے جہانوں کے بھی حوالے بیان کیے گئے ہیں۔
جی، لیکن اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی، جیسا کہ آسمان کے بارے ہمیں معلومات نہیں کہ وہ کیا ہے؟
 
اس سلسلے میں پڑھنا چاہا تو شمشاد بھائی ہی کا ایک مراسلہ ہاتھ آیا آپ بھی پڑھیئے۔

www.urduweb.org/mehfil/threads/قرآن-اور-یہ-کائنات.16859/

اور ایک یہ کتاب بھی

http://forum.mohaddis.com/threads/قرآن،-کائنات-اور-انسان.1314/

شاید ان دونوں مضامین میں ہمیں مزید آگے بڑھنے کا کچھ مواد ملے۔
 
دونوں ہی لگے ہاتھوں پڑھ لئے۔ صرف ان سائنسی نظریات کو قبول کیا گیا ہے جو مذہب کے حق میں ثابت ہو رہے تھے :)
 
محمد سعد

محفلین
کیا تھوڑا سا ابہام فائدہ مند نہیں ہے؟ انسان کو ذرا آزادی مل جاتی ہے دماغ دوڑانے اور کھوج لگانے کی۔ اگر تخصیص ہوتی تو شاید ہم انہی چیزوں میں اٹکے رہ جاتے جن کا ذکر ہوا ہوتا۔ کہ اس چیز کا ذکر قرآن میں وضاحت سے ہے تو اس کی سائنس میں زیادہ ثواب ہوگا۔
 
آپ شاید اس کے نتائج سے آگاہ نہیں ہیں کہ یہ احباب کچھ دیر بعد دلیل دیتے ہیں کہ جی سائنس میں کسی وقت بھی کوئی بھی نظریہ یا تھیوری بدل سکتی ہے۔ اس کے بعد سوچئے کہ اگر ان کے قرآن کے حق میں دیئے گئے سائنسی حقائق غلط ثابت ہوئے تو؟ :)
 
وہ پھر ان لوگوں کا مسئلہ جنہوں نے کہا ہوگا کہ قرآن کی جو سائنسی تشریح ہم نے کی ہے، اس کے علاوہ کوئی اور تشریح درست ہو ہی نہیں سکتی۔
 
اور اگر ایسے سائنسی ثبوت مل گئے جو مذہب کے خلاف ہوں تو انہیں رد کر دیا جائے؟ :)
ویسے کائنات کی جہاں تک بات ہے تو مجھے تو آج تک نہ آسمان کی سائنسی تعریف سمجھ آ سکی ہے اور نہ ہی یہ کہ قرآن پاک میں دیگر کہکشاؤں کا تذکرہ کیوں نہیں؟ شاید اسی وجہ سے مذہب اور سائنس کو الگ الگ رکھا جاتا ہے :)
کچھ باتیں تو قرآن پاک میں بالکل واضح طور پر بیان کر دی گئی ہیں جیسا کہ انسان کی پیدائش کے بارے میں۔ ان کے خلاف اگر کوئی سائنسی نظریہ پیش کیا جائے تو یقیناً اسے رد دینا چاہئے اور جیسا کہ میں پہلے عرض کیا کہ اس نظریے کے خلاف سائنسی شواہد تلاش کرنے چائیں۔
میرے خیال میں اسلام اور سائنس کو ایک دوسرے کا مخالف سمجھنے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم دونوں کو ساتھ لیکر انسانی بھلائی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ مجھے ذاتی طور پر سائنسی تحقیقات سے دین کو سمجھنے میں مدد ملی۔
مثلاً چند برس پہلے ایک تحقیق بھوک رکھ کر کھانے کی عادت کے متعلق سامنے آئی کہ اس سے آخری عمر میں جاکر ہونے والے امراض مثلاً دل کا دورہ، ہائی بلڈ وغیرہ کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ اس سے پہلے مجھے صرف یہی علم تھا کہ بھوک رکھ کر کھانا سنت ہے اور اس سلسلے میں بہت سی دینی ترغیبات کو پڑھا تھا۔ :)
 
اس میں مزید الجھن پیدا ہوتی ہے کہ اگر شروع میں ایک جوڑے کی بجائے دو جوڑے بن جاتے؟ کیا ایک ہی جوڑے کو بنا کر ان کی اولاد کو آپس میں یعنی بہن بھائیوں کی شادی کو جائز قرار دینا اور پھر اسی کو حرام کہنا؟ الجھنیں بہت بڑھ جاتی ہیں، کم نہیں ہوتیں
 
آپ کی اس الجھن (آدم و حوا کی پیدائش) کے حل کے لئے تفسیر کا مطالعہ مفید رہے گا :)
 
عثمان

محفلین
ان کے خلاف اگر کوئی سائنسی نظریہ پیش کیا جائے تو یقیناً اسے رد دینا چاہئے اور جیسا کہ میں پہلے عرض کیا کہ اس نظریے کے خلاف سائنسی شواہد تلاش کرنے چائیں۔
آپ سنجیدگی سے حیاتیاتی ارتقاء پر کتاب کا مطالعہ کب شروع کر رہے ہیں ؟ :)
 
میٹرک میں بائیالوجی کی کتاب میں ارتقا کے متعلق ایک باب تھا۔ اس کے علاوہ کوئی کتاب نہیں ملی پڑھنے کے لئے :)
جس سائنس میوزیم میں گئے وہاں بھی گائڈ نے ہمیں پہلے ہی صاف بتا دیا کہ خبردار یہ نظریہ اسلام کے خلاف ہے۔ :)
ہن بندہ ایتھے کیہ کرے؟
میٹرک کے بعد بائیالوجی پڑھی نہیں اس لئے اس بارے میں معلومات بہت قلیل ہیں۔ آپ درست اندازہ لگا رہے ہیں۔
کیا اس دھاگے پر گفتگو مذہب کو زیر بحث لائے بغیر نہیں ہوسکتی ؟
اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے پاس مذہب کے علاوہ بھی اس موضوع پر معلومات موجود ہوں۔ ;)
 
عثمان

محفلین
میٹرک میں بائیالوجی کی کتاب میں ارتقا کے متعلق ایک باب تھا۔ اس کے علاوہ کوئی کتاب نہیں ملی پڑھنے کے لئے :)
جس سائنس میوزیم میں گئے وہاں بھی گائڈ نے ہمیں پہلے ہی صاف بتا دیا کہ خبردار یہ نظریہ اسلام کے خلاف ہے۔ :)
ہن بندہ ایتھے کیہ کرے؟
میٹرک کے بعد بائیالوجی پڑھی نہیں اس لئے اس بارے میں معلومات بہت قلیل ہیں۔ آپ درست اندازہ لگا رہے ہیں۔

تو پھر مسئلہ کیا ہے ؟ سائنس پر کوئی اچھی کتاب اٹھائے اور مطالعہ شروع کیجیے۔ عام افراد کی سمجھ کے لیے لکھی بہت سی کتب آپ کو مل جائیں گی۔ معاملہ آپ کے سامنے خودبخود صاف ہوتا چلا جائے گا۔ :)

اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے پاس مذہب کے علاوہ بھی اس موضوع پر معلومات موجود ہوں۔ ;)
اس لیے تو کہہ رہا ہوں کہ مذہب پر آپ کا کافی مطالعہ ہے۔ اب سائنس کو سمجھنے کے لیے مخلصی سے سائنس کا مطالعہ کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ :)
 
Top