نبیل کی نذر

nabeelnaqvixt8.jpg


واللہ کیا عظیم کیا کام، واہ واہ
اردو کو خوب خوب کیا عام واہ واہ

محفل کو چھوڑ کر کہیں جاتے نہیں ہیں ہم
ایسا پلادیا ہے ہمیں جام، واہ واہ

محفل میں گونجتی ہے صدا تیرے نام کی
ہر صبح واہ واہ، ہر اِک شام واہ واہ

تاریخ بھی لکھے گی سنہرے حروف سے
سید نبیل نقوی تیرا نام، واہ واہ

عمار کی دعا ہے خداوند کے حضور
تا دیر تیرا فیض رہے عام، واہ واہ​
 

مکی

معطل
تو اب آپ نے خیر سے شاعری بھی شروع کردی ہے.. بے چارے شاعروں کی خیر نہیں..

اچھی مدح ہے.. ویسے اگر واہ واہ کی جگہ ہائے ہائے لگا دیں تو کیسا رہے گا.. :mrgreen:
 

زین

لائبریرین
واہ واہ واہ بہت خوب !!!!!!!!!
فہیم بھائی، یہ کرائے کے ہاتھ کدھر سے لائے ہو ؟
:)
 
تو اب آپ نے خیر سے شاعری بھی شروع کردی ہے.. بے چارے شاعروں کی خیر نہیں..

اچھی مدح ہے.. ویسے اگر واہ واہ کی جگہ ہائے ہائے لگا دیں تو کیسا رہے گا.. :mrgreen:
شاعری شروع کردی؟ نہیں جناب۔ اب تو ہم نے اس شوق سے تقریبا تقریبا کنارا کرلیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ عمار، اتنی محبت سے یہ نظم لکھنے کا۔
محفل فورم کی مقبولیت اور اس کا معیار کسی ایک شخص کی کاوش نہیں ہے بلکہ اس کو اس مقام تک پہنچانے میں بہت سے لوگوں کی محنت شامل ہے۔
یہ محفل فورم کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں اردو سے محبت کرنے والے اور اس کے لیے بے لوث خدمت کرنے والے لوگ موجود ہیں۔ یہی لوگ اردو کے لیے اور ہم سب کے لیے باعث افتخار ہیں۔
 
Top