نبیل کا اردو ویب پیڈ

جیسبادی

محفلین
کاپی پیسٹ کیلئے دوسرے شارٹ کٹ ہوتے ہیں جو شاید کام کریں، یعنی "کنٹرول انسرٹ"، "شفٹ ڈیلیٹ"، "شفٹ انسرٹ"۔

چونکہ فورم کا اردو پیڈ ابھی تمام براؤزر میں توقع کے مطابق کام نہیں کرتا، اس لیے میری تجویز ہے کہ لوگوں کو یہ سہولت دی جائے کہ وہ اس کی بجائے ایک سادہ ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل۔ ٹیکسٹ باکس کا انتخاب کر لیں۔ مثلاً ابھی میں یہ پیغام کونقرر میں لکھنے لگا(جو میرے آر۔ایس۔ایس اگریگیٹر akregator میں کام کرتا ہے) تو عنوان کا ڈبہ تو کام کر رہا تھا مگر ٹیکست باکس میں فونٹ کی جگہ صرف خالی ڈبے نظر آ رہے تھے، چنانچہ بیرونی براؤزر فائرفاکس کھولنا پڑا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
اعجاز اختر صاحب، اردو ایڈیٹر لائٹ میں Ctrl+C, Ctrl+V وغیرہ شارٹ کٹس کے استعمال میں دقت کے بارے میں مجھے معلوم ہے۔ ابھی تک چونکہ کسی نے مجھے اس کے بارے کہا نہیں تھا، لہذا میں نے اس پر توجہ بھی نہیں دی، اب آپ کے کہنے پر دیکھوں گا کہ اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔

کوٹس واقعی میرے پروگرام میں صرف الٹے ہی ہیں۔ مجھے دراصل اس لاجک کی سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کس طرح دونوں کوٹس مہیا کروں۔ اس کے لیے ویب پیڈ میں ترمیم کی ضرورت ہے تاکہ اس میں کوٹس ڈالنے پر خود سے ضرورت کے مطابق سیدھا یا الٹا کوٹ شامل ہو۔ اگر میرے کوئی قابل دوست اس سلسلے میں میری مدد کرنا چاہیں تو میں بہت مشکور ہوں گا۔

اگر آپ کے پاس آن سکرین کی بورڈ چل رہا ہے تو شاید اس میں ٹول ٹپس بھی چل رہے ہوں گے۔ ان سے آپ کو پتا لگ سکتا تھا کہ آپ کو مطلوب اعراب یا دوسرے حروف اس میپنگ میں موجود ہیں۔ اگر آپ کو نہیں مل سکا تو ذیل میں لکھے دیتا ہوں؛

ؤ Shift+w
دوزبر Shift+m
دوزیر Shift+f
شدہ Shift+e


نبیل صاحب،

Nvu ایک بہت ہی شاندار اوپن سورس wyswyg ایڈیٹر ہے جس میں مکمل رائٹ ٹو لیفٹ لینگوئجز کی سپورٹ موجود ہے۔

http://www.nvu.com/

اگر صرف اس میں یونی پیڈ کی طرز پر اردو اور انگلش کیبورڈ شامل کر دیا جائے تو ہمارے پاس اردو کے لیے ایک مکمل نظام میسر ہو جائے گا (اور نئے آنے والوں کو بالکل پریشانی نہیں ہو گی)۔

آپ کا کیا خیال ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، مجھے ابھی NVu کو دیکھنے کا وقت نہیں ملا ہے۔ یہ بہت اچھا ویب پیج ایڈیٹر ضرور ہے لیکن یہ ایک ڈیسک ٹاپ سوفٹویر ہے۔ ہمیں ویب پیجز کے لیے ایسے کمپوننٹس کی ضرورت ہے جو صرف ویب براؤزر میں چل سکیں جیسے کہ اس فورم میں استعمال ہونے والا اردو ویب پیڈ۔ جہاں تک WYSIWYG کا تعلق ہے، آپ کچھ انتظار کریں، آپ کو ایسا ایک ویزی وگ ایڈیٹر بھی مل جائے گا۔ جہاں تک NVu کا تعلق ہے اس میں دیکھنا پڑے گا کہ اردو ایڈیٹر کی طرز پر کی بورڈ لے آؤٹ اس میں فراہم کرنا کس طرح ممکن ہے۔ ہاں اور شکریہ NVu کے بارے میں بتانے کا۔ :D
 

مہوش علی

لائبریرین
میں نے این وی یو کے بارے میں بات اس غرض سے کی تھی کہ اردو لائٹ کی خصوصیات کو اِس میں شامل کر کے ایک مکمل اردو ویب پبلشنگ ایڈیٹر مکمل کر لیا جائے۔ این وی یو نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔

جہاں تک ویب ایڈیٹر کا تعلق ہے، تو ذیل کے ربط کو فالو کریں:

http://www.fckeditor.net/

یہ بھی اوپن سورس ہے اور بطور ویب ایڈیٹر بہترین ہے اور بہت ساری آپشنز اس میں دی گئی ہیں۔ مگر اس میں مجھے ٹیکسٹ ڈائریکشن کو تبدیل کرنے کی آپشن نظر نہیں آئی ہے۔ صرف ایک طریقہ استعمال ہو جاتا ہے کہ براؤزر کی ڈائریکشن کو تبدیل کر لیا جائے تو یہ بالکل صحیح اردو لکھتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش مجھے Fckeditor کا پتا ہے۔ اب آپ نے ذکر چھیڑ ہی دیا ہے تو بتاتا چلوں کہ میں نے Fckeditor سمیت کئی آن لائن ویزی وگ ایڈیٹرز میں کامیابی سے رائٹ ٹو لیفٹ ایڈیٹنگ شامل کر لی ہے۔ میں فی الحال اردو ویب پیڈ پر کام کر رہا ہوں۔ اس پر کام مکمل ہونے کے بعد میں ویزی وگ پر توجہ دوں گا۔ اس سلسلے میں میرا مطمع نظر جو خصوصیات ہیں وہ ہیں سپیڈ، کراس براؤزر کمپیٹبلیٹی اور سٹینڈرڈز کمپلائنس۔ ان خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھے دو ایڈیٹرز RTE اور TinyMCE زیادہ پسند آئے ہیں۔ میں اس سلسلے میں کچھ ابتدائی کام بھی کر چکا ہوں۔ اب وقت ملنے کی شرط ہے ،اسے بھی پایہ تکمیل تک پہنچا دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اجی پیپل سافٹ، کچھ اپنے بارے میں تو بتائیں۔ اور اردو لکھنے میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے آپ کو؟

میں وزی وگ پر بھی کام کر رہا ہوں لیکن اس وقت مجھے فورم پر ایک اپگریڈ اپلائی کرنا ہے۔ اس کے بعد ہی وزی وگ پر توجہ دوں گا۔ اطلاعاً عرض ہے کہ میں TinyMCE پر کام کر رہا ہوں اور اس کام کی کچھ جھلک آپ ذیل کے ربط پر دیکھ سکتے ہیں:

http://www.urduweb.org/nabeel/tinymce/tinymce/examples/urdu_test.htm
 

peoplesoft

محفلین
:) no nabeel no problem with urdu.. just that it takes lesser time for to type in english then in urdu. but i will try to improve.any ways i looked at tiny mce and worked with it on my win XP machine with URDU support. and it worked pretty well. used the directionality plugin for right to left typing support but it sometimes changes (own itsown) from left to right. don't know what to do about it. besides that tinymce would fullfil my requirements.
 

دوست

محفلین
این ویو میں اردو ونڈوز 2000 اور ایکس پی میں با آسانی لکھی جاسکتی ہے اردو سپورٹ استعمال کرکے۔
ٹنی ایم سی ای پر کام ابھی تک وہیں‌ لگتا ہے۔کافی دن پہلے کی بات ہے جب آپ نے ٹیسٹ پیج بنایا تھا۔
اور سافٹ بھائی خوش آمدید۔کچھ اپنے بارے بھی بتائیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، TinyMCE پر کام آگے بڑھا ہے لیکن اس وقت میں کئی کاموں میں اکٹھا مصروف ہوں اسی لیے اسے جلد مکمل نہیں کر پا رہا۔
 

باذوق

محفلین
بہترین کام ۔۔۔

نبیل نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔
میں وزی وگ پر بھی کام کر رہا ہوں لیکن اس وقت مجھے فورم پر ایک اپگریڈ اپلائی کرنا ہے۔ اس کے بعد ہی وزی وگ پر توجہ دوں گا۔ اطلاعاً عرض ہے کہ میں TinyMCE پر کام کر رہا ہوں اور اس کام کی کچھ جھلک آپ ذیل کے ربط پر دیکھ سکتے ہیں:

http://www.urduweb.org/nabeel/tinymce/tinymce/examples/urdu_test.htm
نبیل ، آپ کا یہ پراجکٹ بہت زبردست ہے۔
اس کو علحدہ ویب پیڈ کے طور پر کب تک منظرِ عام پر لانے کی امید ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، TinyMCE میں اردو سپورٹ شامل کرنے کا کام تقریباً مکمل ہے۔ میں صرف نئی صوتی اردو میپنگ کے فائنک ہونے کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ تمام ویب بیسڈ کمپوننٹس میں یکساں کی میپنگ استعمال ہو۔
 

میمن حماد

محفلین
بڈی ے کا مجھے معوم ھے لیکن دونوں ایڈیڈرز مین ایک خالی ڈبا آ جا تا ھے۔۔۔۔۔اس کے بارے مین بتاٰین۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حماد نے کہا:
بڈی ے کا مجھے معوم ھے لیکن دونوں ایڈیڈرز مین ایک خالی ڈبا آ جا تا ھے۔۔۔۔۔اس کے بارے مین بتاٰین۔۔۔

حماد، مجھ سے تو آپ کا میسج پڑھا ہی نہیں جا رہا۔۔ پلیز ذرا ٹھیک سے لکھیں تاکہ اسے پڑھ سکوں۔
 

زیک

مسافر
حماد نے کہا:
بڈی ے کا مجھے معوم ھے لیکن دونوں ایڈیڈرز مین ایک خالی ڈبا آ جا تا ھے۔۔۔۔۔اس کے بارے مین بتاٰین۔۔۔

حماد آپ کونسے ایڈیٹر کی بات کر رہے ہیں؟

آپ کے کمپیوٹر پر کونسی ونڈوز ہے؟ میرا خیال ہے ونڈوز 98۔

آپ ایسا کریں کہ یہ فونٹ انسٹال کر لیں۔ اس سے شاید آپ کا مسئلہ حل ہو جائے۔
 
Top