انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

یوسف-2

محفلین
بیوی شوہر کا ہر حکم ماننے کی پابند ہے، بشرطیکہ شوہر کوئی ایسا حکم نہ دے جو قرآن و سنت کے حکم کے خلاف ہو (یعنی کوئی حرام کام کرنے کو کہے یا فرض کام کرنے سے روکے)۔ اس کے علاوہ وہ شوہر کا ہر حکم ماننے کی پابند ہے۔ جبکہ شوہر پر بیوی کا حکم یا اس کی بات ماننے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ البتہ شوہر کے لئے بیوی کے حق میں یہ حدیث موجود ہے کہ (مفہوم): تم مردوں میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے حق میں بہتر ہو۔ اور میں (صلی اللہ علیہ وسلم) تم سب مین بہترین ہوں۔
 
یوسف-2

محفلین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا:
«يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ! تَصَدَّقْنَ فَاِنِّیْ رأيتکنَّ اَکْثَرَ اَهْلِ النَّارِ»

’’اے عورتوں کے گروہ! صدقہ کیا کرو، میں نے جہنم میں تم کواکثریت میں دیکھاہے۔‘‘
سائل نے جس اشکال کا ذکر کیا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھی عورتوں نے یہی اشکال پیش کرتے ہوئے عرض کیا تھا: یا رسول اللہ! یہ کیوں؟ تو آپ نے جواب میں فرمایا تھا:
«تُکْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَکْفُرْنَ الْعَشِيرَ»صحیح البخاری، الحیض، باب ترک الحائض الصوم، ح:۳۰۴، وصحیح مسلم، الایمان، باب بیان نقصان الایمان بنقص الطاعات… ح:۷۹۔

’’تم کثرت سے لعنت کرتی ہو اور شوہر کی نافرمانی کرتی ہو یا شوہر کی ناشکری ہوتی ہو۔‘‘
 
ریفرنس مل جائے تو عنایت ہو گی ۔
 
یوسف-2

محفلین
طبقاتی فرق کا مقصد
یہ طبقاتی فرق انسان کے لیے ایک امتحان ہے کہ اس فرق کا استعمال بندہ کس طور پر کرتا ہے؟ قرآن کریم میں ایک دوسرے مقام پر ہے:
وَہُوَ الذِیْ جَعَلَکُمْ خَلٰئِفَ الاَرْضِ وَرَفَعَ بَعْضَکُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِیَبْلُوَکُمْ فِی مَا اٰتٰکُم انَّ رَبّک سریعُ العقابِ وَانہ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْم (۶:۱۶۶)
ترجمہ: اللہ پاک ہی نے تم کو زمین کا خلیفہ بنایا اور باہم فرق مراتب رکھا تاکہ تم کو عطا کردہ چیز کے بارے میں آزمائے، بیشک تیرا پروردگار جلد عذاب دینے والا ہے اور وہ یقینا بخشنے والا اور مہربان بھی ہے۔

* والدین اور اولاد دو مختلف طبقے ہیں، مگر اسلام نے دونوں کے مراتب کا مکمل لحاظ رکھتے ہوئے قانونی ہدایات دی ہیں، ایک طرف والدین کا اتنا عظیم حق بتایا گیا کہ ان کے سامنے اُف تک کہنے کی اجازت نہیں ہے، قرآن کریم میں ہے:
وَبِالْوَالِدَیْنِ احْسَاناً امَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَکَ الکِبَرَ أحَدُہُمَا أوْ کِلاَہُمَا فَلا تَقُل لَّہُمَا أفٍ وَلاَ تَنْہَرْہُمَا وَقُلْ لَّہُمَا قَوْلاً کَرِیْمًا وَاخْفِضْ لَہُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُل رَّبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِی صَغِیْراً (الاسراء:۲۴)
ترجمہ: اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو اگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اُف نہ کہو اور نہ جھڑکو، ان سے اچھے لہجے میں بات کرو اور رحمت وانکسار کے ساتھ ان کے آگے جھک جاؤ اور ان کے لیے دعاکرو کہ پروردگار ان پر رحم فرما، جس طرح انھوں نے بچپن میں میری پرورش کی تھی۔
احادیث میں والدین کے حق کو جہاد فی سبیل اللہ سے بھی مقدم بتایاگیا ہے، حضرت عبداللہ ابن مسعود روایت کرتے ہیں:
﴿قُلْتُ یَا رسولَ اللّٰہِ أیُّ العَمَلِ أحَبُّ الی اللّٰہِ؟ قَالَ: الصلاةُ علٰی وَقْتِہَا قُلْتُ ثُمَّ أيٌّ؟ قَالَ بِرُّ الْوَالِدَیْنِ، قُلْتُ ثُمَّ أيٌّ؟ قالَ الجہادُ فی سبیلِ اللّٰہ﴾
(بخاری مواقیت الصلوٰة: ۵۰۴، مسلم کتاب الایمان ۸۵، ترمذی باب البر والصلة ۱۸۹۸، نسائی المواقیت ۶۱۰، احمد ۱/۴۳۹، دارمی الصلوٰة ۱۲۲۵)
ترجمہ: میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! اللہ پاک کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا، وقت پر نماز پڑھنا، میں نے عرض کیا، اس کے بعد کس عمل کا درجہ ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا، والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا، میں نے عرض کیا پھر کون سا عمل؟ آپ نے فرمایا جہاد فی سبیل اللہ۔
دوسری طرف والدین کو اپنی اولاد کے حقوق کی طرف توجہ دلائی گئی اورانسان پر اولاد کی تعلیم و تربیت کی پوری ذمہ داری ڈالی گئی اور کہا گیا کہ اس سلسلے میں اللہ کے دربار میں ان کو جوابدہی کا سامنا کرنا ہوگا، ایک حدیث کے الفاظ ہیں:
﴿وَالرَّجُلُ رَاعٍ فی أہلہ ومَسْئُولٌ عن رَعِیَّتِہ﴾ (بخاری باب الجمعہ:۸۵۳)
ترجمہ: مرد اپنے گھروالوں کا نگراں ہے، اس سے اس کی رعیت کے بارے میں بازپرس ہوگی۔
اولاد کو انسان کی سب سے بڑی پونجی اور صدقہٴ جاریہ قرار دیاگیا، ارشاد نبوی ہے:
﴿اذا مَاتَ العبدُ انقطَعَ عَمَلُہ الاّ مِنْ ثلاثٍ: صَدَقَةٌ جَارِیةٌ أو عِلمٌ یُنْتَفَعُ بِہ مِنْ بَعْدہ أو وَلدٌ صَالِحٌ یَدْعُو لہ﴾ (مسلم الوصیة:۱۶۳۱)
ترجمہ: جب انسان مرجاتاہے تو اس کا عمل بند ہوجاتا ہے سوائے تین چیزوں کے کہ ان کا ثواب موت کے بعد بھی جاری رہتا ہے: (۱) صدقہٴ جاریہ (۲) ایسا علم جس سے بعد میں بھی نفع اٹھایا جاسکے (۳) نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے۔

* نکاح کے باب میں اولیاء کو ہدایت دی گئی کہ بالغ لڑکیوں کا نکاح ان کی مرضی کے بغیر نہ کیا جائے، ورنہ نکاح درست نہیں ہوگا۔
﴿وَالْبِکْرُ تُسْتَأذَنُ فی نَفْسِہا وَاذْنُہَا صمَاتُہا، متفق علیہ﴾ (مشکوٰة باب الولی فی النکاح ص:۲۷۰)
ترجمہ: کنواری لڑکی سے اجازت لی جائے گی، اور اس کی اجازت کا مطلب خاموشی ہے۔
دوسری طرف لڑکیوں کو متنبہ کیاگیا کہ اپنے اولیا کے مشورہ کے بغیر نکاح نہ کریں، جو عورت بغیر کسی مجبوری کے ایسا کرے گی وہ بے حیائی اور گناہ کی مرتکب قرار دی جائے گی، ارشاد نبوی ہے:
﴿أیُّمَا امْرَأة نَکَحَتْ نَفْسَہَا بِغَیْرِ اذنِ وَلِیِّہا فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ، رواہ احمد والترمذی﴾ (مشکوٰة:۲۷۰)
ترجمہ: جو عورت اپنے ولی کی مرضی کے بغیر اپنا نکاح کرے گی اس کا نکاح باطل ہے۔

* میاں اور بیوی گھریلو زندگی کے بڑے ستون ہیں،
ازدواجی زندگی میں دونوں کو الگ الگ ہدایات دی گئیں، شوہر سے کہا گیا کہ تمہاری یک گونہ فضیلت کے باوجود ان کے حقوق کے معاملہ میں تم اسی طرح جواب دہ ہو جس طرح کہ وہ تمہارے معاملے میں جواب دہ ہیں:
﴿وَلَہُنَّ مِثْلُ الذِی عَلَیْہِنَّ بِالمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلیہن درجة﴾ (بقرہ:۲۲۸)
ترجمہ: عورتوں کا مردوں پر اتنا ہی حق ہے، جتنا مردوں کا ان پر ہے؛ البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت حاصل ہے۔
جولوگ اپنے گھروالوں کے ساتھ اچھے طور پر رہتے ہیں، ان کو سوسائٹی کا اچھا آدمی قرار دیاگیا ، نبی کریم … نے ارشاد فرمایا:
خَیْرُکُمْ خَیْرُکُمْ لِاَہْلِہ وَأنَا خَیْرُکُمْ لِاَہْلِی الحدیث رواہ الترمذی والدارمی․ (مشکوٰة باب عشرة النساء:۲۸۱)
تم میں بہتر شخص وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے بہتر ہوں۔

عورتوں کی دلدہی کا اس قدر خیال رکھا گیا کہ ان کی جبری اصلاح سے بھی روکا گیا، ارشاد فرمایاگیا:
﴿انَّ الْمَرْأةَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ وَلَنْ تَسْتَقِم لکَ علٰی طریقةٍ فانِ اسْتَمْتَعْتَ بِہَا اِسْتَمْتَعْتَ بِہا وَفِیْہا عِوَجٌ وَانْ ذَہَبْتَ تُقِیْمُہا کَسَرْتَہا وَکَسْرُہَا طَلاَقُہا﴾ (صحیح مسلم الرضاع: ۱۴۶۸)
ترجمہ: بیشک عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور وہ کبھی تمہارے ایک راستے پر سیدھی نہیں چل سکتی، پس اس سے جو نفع اٹھاسکتے ہو اٹھالو، اس میں کجی ہے اگر تم اس کو ٹھیک کرنے کے درپے رہے تو اس کو توڑ ڈالوگے،( توڑنے کا مطلب طلاق ہے)۔

ایک حدیث میں ہے:
﴿لاَیَفرکُ موٴمنٌ موٴمنةً ان کَرِہَ منہا خُلُقاً رَضِیَ منہا خُلُقاً آخرَ﴾ (مسلم الرضاع ۱۴۶۹، احمد ۲/۳۲۹)
ترجمہ: کوئی مومن مرد کسی مومن عورت سے نفرت نہ کرے؛ اس لیے کہ اگر ایک بات ناپسند ہوگی تو دوسری کوئی بات ضرور پسند آئے گی۔

دوسری طرف عورت کو تنبیہ کی گئی کہ:
﴿لَوْ کُنْتُ آمِراً أحداً ان یَسْجُدَ لِأحَدٍ لأمرتُ المرأةَ تَسْجُدُ لِزَوْجِہَا وَلَو أَمَرَہَا أنْ تَنْتَقِلَ مِنْ جَبَلِ أصفرَ الٰی جَبَلِ أسودَ وَمِنْ جَبَلِ أسودَ الٰی جَبَلِ أبْیَضَ کَانَ ینبغی لَہا أنْ تَفْعَلَہ﴾ (رواہ احمد والترمذی الرضاع ۱۵۹، مشکوٰة باب الخلع والطلاق ص۲۸۳)

ترجمہ: اگرمیں کسی کو کسی کا سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کا سجدہ کرے اور اگر شوہر حکم دے کہ زرد پہاڑ سے سیاہ پہاڑ پر چلی جائے اور سیاہ پہاڑ سے سفید پہاڑ کی طرف منتقل ہوتو عورت کو یہ حکم مان لینا چاہیے۔

ایک حدیث میں ہے کہ:
﴿اذَا دَعَا الرَّجُلُ الٰی فِرَاشہ فَأبَتْ أَنْ تَجِیءَ فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَیْہَا لَعَنَتْہَا المَلائِکَةُ حَتی تَصْبَحَ﴾ (بخاری باب بدء الخلق ۳۰۶۵، مسلم النکاح ۱۴۳۶)
ترجمہ: مرد اگر اپنی بیوی کو اپنے پاس بلائے اور عورت آنے سے انکار کردے، پھر شوہر اس سے ناراض ہوکر سوجائے تو صبح تک فرشتے اس عورت پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔

ایک دوسری حدیث میں ہے:
﴿لَا یَحِلُّ لامْرَأةٍ أنْ تَصُوْمَ و زَوْجُہا شاہدٌ الّا باذنہ، ولا تأذن لأحد فی بیتہ الا باذنہ﴾ (البخاری، النکاح ۴۸۹۹، مسلم الزکاة ۱۰۲۶، احمد۲/۳۱۶)
ترجمہ: کسی عورت کے لیے درست نہیں کہ شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر (نفل) روزہ رکھے یاکسی کو اس کی مرضی کے بغیر اس کے گھر میں آنے کی اجازت دے۔

شوہر کی رضا مندی کو عورت کے لیے جنت میں داخلہ کا وسیلہ قرار دیاگیا، حضرت ام سلمہ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ … نے ارشاد فرمایا:
أیُّما اِمْرَأةٍ مَاتَتْ وَزَوْجُہا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّةَ (الترمذی الرضاع ۱۱۶۱، ابن ماجہ النکاح ۱۸۵۴)
ترجمہ: جو عورت مرجائے اور اس کا شوہر اس سے راضی ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگی۔

* ایک طرف امراء وحکام کو عدل وانصاف، ادائے امانت، رحم وکرم، خوف خدا اور قانون کی بالادستی کی تاکید کی گئی، ﴿الرَّاحِمُونَ یَرْحَمُہُمُ الرَّحمٰنُ اِرْحَمُوا مَنْ فِی الأرْضِ یَرْحَمْکُمْ مَنْ فی السَّماء﴾ (رواہ ابوداؤد والترمذی:۴۳۲)
ترجمہ: رحم کرنے والوں پر رحمن رحم کرتا ہے، اہل زمین پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔

فہیم

لائبریرین
محترم بھائی آپ کا اس دھاگے پر آجانا ہی میرے لیئے اک اعزاز کی بات ہے ۔
اس عالمی گاؤں پر آباد اس گوشہ اردو میں سب اپنا اپنا کھانا گھر سے لاتے ہیں اور مل بانٹ خوش گپیاں کرتے کھاتے ہیں ۔

محبت ہے نایاب بھائی آپ کی :)
بالکل بجا کہا آپ نے :)
 
نایاب

لائبریرین
(×) بالکل ٹھیک ۔ میں نے کب اس کے برعکس کہا ہے

(×) میرا تو خیال ہے کہ تینوں احادیث سے یہ بات واضح ہورہی ہے۔ لیکن اگر آپ میری رائے سے متفق نہیں ہیں تو آپ اپنی رائے رکھنے میں آزاد ہیں۔ مجھے آپ کی رائے کا بھی اتنا ہی احترام ہے، جتنی اپنی رائے کا۔

(×) حدیث یا قرآن میں اگر کوئی ایسی بات آپ کو ملتی ہے تو ضرور شیئر کریں کہ ۔۔۔ جو مرد اس حالت میں دنیا سے جائے کہ اس کی بیوی اس سے راضی اور خوش نہ ہو تو وہ جنت میں نہیں جائے گا :eek: ۔۔۔ مرد کی جنت اس کی ماں کی خوشنودی میں ہے ( بیوی کی خوشنودی مین نہیں) ۔ جبکہ (شادی کے بعد) بیوی کی جنت اس کے شوہر کی خوشنودی میں ہے (کسی اورکی خوشنودی میں نہیں) یہ دونوں نکات تو احادیث سے صاف واضح ہیں۔ اگر آپ مطمئن نہیں تو آپ کی مرضی بھائی۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔:D

بیوی شوہر کا ہر حکم ماننے کی پابند ہے، بشرطیکہ شوہر کوئی ایسا حکم نہ دے جو قرآن و سنت کے حکم کے خلاف ہو (یعنی کوئی حرام کام کرنے کو کہے یا فرض کام کرنے سے روکے)۔ اس کے علاوہ وہ شوہر کا ہر حکم ماننے کی پابند ہے۔ جبکہ شوہر پر بیوی کا حکم یا اس کی بات ماننے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ البتہ شوہر کے لئے بیوی کے حق میں یہ حدیث موجود ہے کہ (مفہوم): تم مردوں میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے حق میں بہتر ہو۔ اور میں (صلی اللہ علیہ وسلم) تم سب مین بہترین ہوں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا:
«يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ! تَصَدَّقْنَ فَاِنِّیْ رأيتکنَّ اَکْثَرَ اَهْلِ النَّارِ»

’’اے عورتوں کے گروہ! صدقہ کیا کرو، میں نے جہنم میں تم کواکثریت میں دیکھاہے۔‘‘
سائل نے جس اشکال کا ذکر کیا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھی عورتوں نے یہی اشکال پیش کرتے ہوئے عرض کیا تھا: یا رسول اللہ! یہ کیوں؟ تو آپ نے جواب میں فرمایا تھا:
«تُکْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَکْفُرْنَ الْعَشِيرَ»صحیح البخاری، الحیض، باب ترک الحائض الصوم، ح:۳۰۴، وصحیح مسلم، الایمان، باب بیان نقصان الایمان بنقص الطاعات… ح:۷۹۔

’’تم کثرت سے لعنت کرتی ہو اور شوہر کی نافرمانی کرتی ہو یا شوہر کی ناشکری ہوتی ہو۔‘‘
طبقاتی فرق کا مقصد
یہ طبقاتی فرق انسان کے لیے ایک امتحان ہے کہ اس فرق کا استعمال بندہ کس طور پر کرتا ہے؟ قرآن کریم میں ایک دوسرے مقام پر ہے:
وَہُوَ الذِیْ جَعَلَکُمْ خَلٰئِفَ الاَرْضِ وَرَفَعَ بَعْضَکُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِیَبْلُوَکُمْ فِی مَا اٰتٰکُم انَّ رَبّک سریعُ العقابِ وَانہ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْم (۶:۱۶۶)
ترجمہ: اللہ پاک ہی نے تم کو زمین کا خلیفہ بنایا اور باہم فرق مراتب رکھا تاکہ تم کو عطا کردہ چیز کے بارے میں آزمائے، بیشک تیرا پروردگار جلد عذاب دینے والا ہے اور وہ یقینا بخشنے والا اور مہربان بھی ہے۔

* والدین اور اولاد دو مختلف طبقے ہیں، مگر اسلام نے دونوں کے مراتب کا مکمل لحاظ رکھتے ہوئے قانونی ہدایات دی ہیں، ایک طرف والدین کا اتنا عظیم حق بتایا گیا کہ ان کے سامنے اُف تک کہنے کی اجازت نہیں ہے، قرآن کریم میں ہے:
وَبِالْوَالِدَیْنِ احْسَاناً امَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَکَ الکِبَرَ أحَدُہُمَا أوْ کِلاَہُمَا فَلا تَقُل لَّہُمَا أفٍ وَلاَ تَنْہَرْہُمَا وَقُلْ لَّہُمَا قَوْلاً کَرِیْمًا وَاخْفِضْ لَہُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُل رَّبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِی صَغِیْراً (الاسراء:۲۴)
ترجمہ: اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو اگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اُف نہ کہو اور نہ جھڑکو، ان سے اچھے لہجے میں بات کرو اور رحمت وانکسار کے ساتھ ان کے آگے جھک جاؤ اور ان کے لیے دعاکرو کہ پروردگار ان پر رحم فرما، جس طرح انھوں نے بچپن میں میری پرورش کی تھی۔
احادیث میں والدین کے حق کو جہاد فی سبیل اللہ سے بھی مقدم بتایاگیا ہے، حضرت عبداللہ ابن مسعود روایت کرتے ہیں:
﴿قُلْتُ یَا رسولَ اللّٰہِ أیُّ العَمَلِ أحَبُّ الی اللّٰہِ؟ قَالَ: الصلاةُ علٰی وَقْتِہَا قُلْتُ ثُمَّ أيٌّ؟ قَالَ بِرُّ الْوَالِدَیْنِ، قُلْتُ ثُمَّ أيٌّ؟ قالَ الجہادُ فی سبیلِ اللّٰہ﴾
(بخاری مواقیت الصلوٰة: ۵۰۴، مسلم کتاب الایمان ۸۵، ترمذی باب البر والصلة ۱۸۹۸، نسائی المواقیت ۶۱۰، احمد ۱/۴۳۹، دارمی الصلوٰة ۱۲۲۵)
ترجمہ: میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! اللہ پاک کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا، وقت پر نماز پڑھنا، میں نے عرض کیا، اس کے بعد کس عمل کا درجہ ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا، والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا، میں نے عرض کیا پھر کون سا عمل؟ آپ نے فرمایا جہاد فی سبیل اللہ۔
دوسری طرف والدین کو اپنی اولاد کے حقوق کی طرف توجہ دلائی گئی اورانسان پر اولاد کی تعلیم و تربیت کی پوری ذمہ داری ڈالی گئی اور کہا گیا کہ اس سلسلے میں اللہ کے دربار میں ان کو جوابدہی کا سامنا کرنا ہوگا، ایک حدیث کے الفاظ ہیں:
﴿وَالرَّجُلُ رَاعٍ فی أہلہ ومَسْئُولٌ عن رَعِیَّتِہ﴾ (بخاری باب الجمعہ:۸۵۳)
ترجمہ: مرد اپنے گھروالوں کا نگراں ہے، اس سے اس کی رعیت کے بارے میں بازپرس ہوگی۔
اولاد کو انسان کی سب سے بڑی پونجی اور صدقہٴ جاریہ قرار دیاگیا، ارشاد نبوی ہے:
﴿اذا مَاتَ العبدُ انقطَعَ عَمَلُہ الاّ مِنْ ثلاثٍ: صَدَقَةٌ جَارِیةٌ أو عِلمٌ یُنْتَفَعُ بِہ مِنْ بَعْدہ أو وَلدٌ صَالِحٌ یَدْعُو لہ﴾ (مسلم الوصیة:۱۶۳۱)
ترجمہ: جب انسان مرجاتاہے تو اس کا عمل بند ہوجاتا ہے سوائے تین چیزوں کے کہ ان کا ثواب موت کے بعد بھی جاری رہتا ہے: (۱) صدقہٴ جاریہ (۲) ایسا علم جس سے بعد میں بھی نفع اٹھایا جاسکے (۳) نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے۔

* نکاح کے باب میں اولیاء کو ہدایت دی گئی کہ بالغ لڑکیوں کا نکاح ان کی مرضی کے بغیر نہ کیا جائے، ورنہ نکاح درست نہیں ہوگا۔
﴿وَالْبِکْرُ تُسْتَأذَنُ فی نَفْسِہا وَاذْنُہَا صمَاتُہا، متفق علیہ﴾ (مشکوٰة باب الولی فی النکاح ص:۲۷۰)
ترجمہ: کنواری لڑکی سے اجازت لی جائے گی، اور اس کی اجازت کا مطلب خاموشی ہے۔
دوسری طرف لڑکیوں کو متنبہ کیاگیا کہ اپنے اولیا کے مشورہ کے بغیر نکاح نہ کریں، جو عورت بغیر کسی مجبوری کے ایسا کرے گی وہ بے حیائی اور گناہ کی مرتکب قرار دی جائے گی، ارشاد نبوی ہے:
﴿أیُّمَا امْرَأة نَکَحَتْ نَفْسَہَا بِغَیْرِ اذنِ وَلِیِّہا فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ، رواہ احمد والترمذی﴾ (مشکوٰة:۲۷۰)
ترجمہ: جو عورت اپنے ولی کی مرضی کے بغیر اپنا نکاح کرے گی اس کا نکاح باطل ہے۔

* میاں اور بیوی گھریلو زندگی کے بڑے ستون ہیں،
ازدواجی زندگی میں دونوں کو الگ الگ ہدایات دی گئیں، شوہر سے کہا گیا کہ تمہاری یک گونہ فضیلت کے باوجود ان کے حقوق کے معاملہ میں تم اسی طرح جواب دہ ہو جس طرح کہ وہ تمہارے معاملے میں جواب دہ ہیں:
﴿وَلَہُنَّ مِثْلُ الذِی عَلَیْہِنَّ بِالمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلیہن درجة﴾ (بقرہ:۲۲۸)
ترجمہ: عورتوں کا مردوں پر اتنا ہی حق ہے، جتنا مردوں کا ان پر ہے؛ البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت حاصل ہے۔
جولوگ اپنے گھروالوں کے ساتھ اچھے طور پر رہتے ہیں، ان کو سوسائٹی کا اچھا آدمی قرار دیاگیا ، نبی کریم … نے ارشاد فرمایا:
خَیْرُکُمْ خَیْرُکُمْ لِاَہْلِہ وَأنَا خَیْرُکُمْ لِاَہْلِی الحدیث رواہ الترمذی والدارمی․ (مشکوٰة باب عشرة النساء:۲۸۱)
تم میں بہتر شخص وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے بہتر ہوں۔

عورتوں کی دلدہی کا اس قدر خیال رکھا گیا کہ ان کی جبری اصلاح سے بھی روکا گیا، ارشاد فرمایاگیا:
﴿انَّ الْمَرْأةَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ وَلَنْ تَسْتَقِم لکَ علٰی طریقةٍ فانِ اسْتَمْتَعْتَ بِہَا اِسْتَمْتَعْتَ بِہا وَفِیْہا عِوَجٌ وَانْ ذَہَبْتَ تُقِیْمُہا کَسَرْتَہا وَکَسْرُہَا طَلاَقُہا﴾ (صحیح مسلم الرضاع: ۱۴۶۸)
ترجمہ: بیشک عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور وہ کبھی تمہارے ایک راستے پر سیدھی نہیں چل سکتی، پس اس سے جو نفع اٹھاسکتے ہو اٹھالو، اس میں کجی ہے اگر تم اس کو ٹھیک کرنے کے درپے رہے تو اس کو توڑ ڈالوگے،( توڑنے کا مطلب طلاق ہے)۔

ایک حدیث میں ہے:
﴿لاَیَفرکُ موٴمنٌ موٴمنةً ان کَرِہَ منہا خُلُقاً رَضِیَ منہا خُلُقاً آخرَ﴾ (مسلم الرضاع ۱۴۶۹، احمد ۲/۳۲۹)
ترجمہ: کوئی مومن مرد کسی مومن عورت سے نفرت نہ کرے؛ اس لیے کہ اگر ایک بات ناپسند ہوگی تو دوسری کوئی بات ضرور پسند آئے گی۔

دوسری طرف عورت کو تنبیہ کی گئی کہ:
﴿لَوْ کُنْتُ آمِراً أحداً ان یَسْجُدَ لِأحَدٍ لأمرتُ المرأةَ تَسْجُدُ لِزَوْجِہَا وَلَو أَمَرَہَا أنْ تَنْتَقِلَ مِنْ جَبَلِ أصفرَ الٰی جَبَلِ أسودَ وَمِنْ جَبَلِ أسودَ الٰی جَبَلِ أبْیَضَ کَانَ ینبغی لَہا أنْ تَفْعَلَہ﴾ (رواہ احمد والترمذی الرضاع ۱۵۹، مشکوٰة باب الخلع والطلاق ص۲۸۳)

ترجمہ: اگرمیں کسی کو کسی کا سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کا سجدہ کرے اور اگر شوہر حکم دے کہ زرد پہاڑ سے سیاہ پہاڑ پر چلی جائے اور سیاہ پہاڑ سے سفید پہاڑ کی طرف منتقل ہوتو عورت کو یہ حکم مان لینا چاہیے۔

ایک حدیث میں ہے کہ:
﴿اذَا دَعَا الرَّجُلُ الٰی فِرَاشہ فَأبَتْ أَنْ تَجِیءَ فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَیْہَا لَعَنَتْہَا المَلائِکَةُ حَتی تَصْبَحَ﴾ (بخاری باب بدء الخلق ۳۰۶۵، مسلم النکاح ۱۴۳۶)
ترجمہ: مرد اگر اپنی بیوی کو اپنے پاس بلائے اور عورت آنے سے انکار کردے، پھر شوہر اس سے ناراض ہوکر سوجائے تو صبح تک فرشتے اس عورت پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔

ایک دوسری حدیث میں ہے:
﴿لَا یَحِلُّ لامْرَأةٍ أنْ تَصُوْمَ و زَوْجُہا شاہدٌ الّا باذنہ، ولا تأذن لأحد فی بیتہ الا باذنہ﴾ (البخاری، النکاح ۴۸۹۹، مسلم الزکاة ۱۰۲۶، احمد۲/۳۱۶)
ترجمہ: کسی عورت کے لیے درست نہیں کہ شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر (نفل) روزہ رکھے یاکسی کو اس کی مرضی کے بغیر اس کے گھر میں آنے کی اجازت دے۔

شوہر کی رضا مندی کو عورت کے لیے جنت میں داخلہ کا وسیلہ قرار دیاگیا، حضرت ام سلمہ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ … نے ارشاد فرمایا:
أیُّما اِمْرَأةٍ مَاتَتْ وَزَوْجُہا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّةَ (الترمذی الرضاع ۱۱۶۱، ابن ماجہ النکاح ۱۸۵۴)
ترجمہ: جو عورت مرجائے اور اس کا شوہر اس سے راضی ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگی۔

* ایک طرف امراء وحکام کو عدل وانصاف، ادائے امانت، رحم وکرم، خوف خدا اور قانون کی بالادستی کی تاکید کی گئی، ﴿الرَّاحِمُونَ یَرْحَمُہُمُ الرَّحمٰنُ اِرْحَمُوا مَنْ فِی الأرْضِ یَرْحَمْکُمْ مَنْ فی السَّماء﴾ (رواہ ابوداؤد والترمذی:۴۳۲)
ترجمہ: رحم کرنے والوں پر رحمن رحم کرتا ہے، اہل زمین پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔
میرے قابل احترام بھائی
احادیث قول رسول علیہ السلام اسم رسول علیہ السلام کا حامل ہوتے اک تقدس کی حاملہوتی ہیں۔
اس لیئے انہیں ہنسی مذاق ٹھٹھے کے طور پر دوران گفتگو استعمال کرنا ۔ کوئی اچھا امر نہیں ہو تا ۔
آپ نے جتنے بھی دلائل دیئے ۔ یہ سب رد ہیں ۔
آپ کی کاپی پیسٹ کردہ تمام احادیث جنت میں داخلہ کو کچھ رشتوں کی اطاعت سے منسلک ٹھہراتی ہیں ۔
قران پاک واضح طور پر کسی بھی رشتے تعلق کی بنیاد کو جنت کا ضامن نہیں ٹھہراتا ۔
صرف " شوہر و بیوی " کو اک جیسے لباس سے معنون کرتے شوہروں کو بیویوں کے ساتھ اچھے احسن سلوک کا حکم دیتا ہے ۔
اور اچھا احسن سلوک کیا ہوتا ہے ۔
یہ آپ جناب نبی پاک علیہ السلام کی حیات مبارکہ کو مختلف آیات میں بیان کرتے واضح فرما دیا گیا ہے ۔
میرے محترم بھائی یہ جو آپ نے حدیث مبارکہ تحریر کی ہے کہ
"جہنم میں عورتوں کی کثرت دیکھی آپ جناب نبی پاک علیہ السلام نے اور صدقے کا حکم دیا "
اس حدیث کی رو سے تو عورت بارے " یہود و نصاری " کا فلسفہ کہ عورت اصل شیطان ہے اور جہنمی ہے ۔
اور نسل انسانی کی گمراہی کا سبب ہے سچ ثابت ہوتا ہے ۔
چاہے وہ جتنا بھی صدقہ خیرات کر لے ۔
میرے محترم عاجزانہ گزارش ہے کہ پے در پے احادیث کو کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے
دوران گفتگو ان سے اخذ کردہ نکات کو اپنی گفتگو کا حصہ بنانا بہتر ۔ اور ان کی بالواسطہ اور بلا واسطہ توہین سے بچا رہنے میں معاون ۔
میرے محترم بھائی میں آپ کی اجازت سے مدیران کرام سے التماس کرنا چاہتا ہوں کہ براہ کرم اس دھاگے میں سے
یہ تمام مبنی بر بحث والے تبصرے حذف کر دے ۔
کیا آپ متفق ہیں ۔؟
 
برگ حنا

محفلین
السلام علیکم

اگر ایک شعر میں گزری ہوئی زندگی کا احاطہ کرنے کو کہا جائے تو کونسے شعر کو یہ شرف بخشیں گے جناب؟
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

اگر ایک شعر میں گزری ہوئی زندگی کا احاطہ کرنے کو کہا جائے تو کونسے شعر کو یہ شرف بخشیں گے جناب؟
محترم بہنا برگ حنا
محترمہ یاسمین حبیب صاحبہ کا یہ شعر کچھ کچھ صادق آتا ہے کہ

اک نیند میں بس عمر گزرتی رہی اپنی
اک خواب میں گھر ہم نے بنایا اسے کہنا

یا پھر محترم شکیل بدایونی کی یہ غزل کچھ گزری زندگی کا احاطہ کرتی ہے

زندگی ان کی چاہ میں گزری
مستقل درد و آہ میں گزری

رحمتوں سے نباہ میں گزری
عمر ساری گناہ میں گزری

ہائے وہ زندگی کی اک ساعت
جو تیری بارگاہ میں گزری

سب کی نظروں میں سر بلند رہے
جب تک ان کی نگاہ میں گزری

میں وہ اک رہرو محبت ہوں
جس کی منزل بھی راہ میں گزری

اک خوشی ہم نے دل سے چاہی تھی
وہ بھی غم کی پناہ میں گزری

زندگی اپنی اے شکیل اب تک
تلخی رسم و راہ میں گزری
 
شمشاد

لائبریرین
ایک شعر میں بھی لکھ دوں :

عشق بتاں، یاد رفتگاں، غمِ روزگار
اس زندگی میں اب کوئی کیا کیا کیا کرے
 
برگ حنا

محفلین
محترم بہنا برگ حنا
محترمہ یاسمین حبیب صاحبہ کا یہ شعر کچھ کچھ صادق آتا ہے کہ

اک نیند میں بس عمر گزرتی رہی اپنی
اک خواب میں گھر ہم نے بنایا اسے کہنا

یا پھر محترم شکیل بدایونی کی یہ غزل کچھ گزری زندگی کا احاطہ کرتی ہے

زندگی ان کی چاہ میں گزری
مستقل درد و آہ میں گزری

رحمتوں سے نباہ میں گزری
عمر ساری گناہ میں گزری

ہائے وہ زندگی کی اک ساعت
جو تیری بارگاہ میں گزری

سب کی نظروں میں سر بلند رہے
جب تک ان کی نگاہ میں گزری

میں وہ اک رہرو محبت ہوں
جس کی منزل بھی راہ میں گزری

اک خوشی ہم نے دل سے چاہی تھی
وہ بھی غم کی پناہ میں گزری

زندگی اپنی اے شکیل اب تک
تلخی رسم و راہ میں گزری

بہت خوب نایاب بھائی بہت اچھی طرح بیان کیا ہے آپ نے زندگی کو اشعار کے آئینے میں ماشاءاللہ بہت خوب
وہ کہتے ہیں ناں کہ "شاعری سچ بولتی ہے "
 
Top