انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

نایاب

لائبریرین
حسین منصورحلاج کے عشاق میں توہم بھی اپنا نام شامل کرانے کے متمنی ہیں - عشق حقیقی کو حسین معراج عطا کی
عاشق ہویوں رب دا ہوئی ملامت لاکھ
لوکی کافر کافرآکھ دے تُوں آہو آہو آکھ

مجھ تو رشک آرہا ہے آپ پر اور تعبیر پر کہ کاش میں ایسے سوال پوچھ سکتا اور آپ سے جواب دے سکتا کہ آپ صاحب علم بھی ہیں اور صاحب عرفان بھی
میرے محترم بھائی
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی آپ کے میرے بارے گمان کو حقیقت میں بدل دے ۔
اور اس گمان کو اپنی رحمت آپ کے لیئے خاص فرماتے آپ کو صاحب علم و عرفان کرتے
آپ کو اپنے عاشقان عملی کے درجے میں کھڑا ہونے کی توفیق سے نوازے آمین
ابو عبد الله حسين بن منصور الحلاج (858 ع- 26 مارس، 922ع ) (244 ه۔ 309 ه۔)
جس صدا کے حامل تھے ۔اس کو سمجھنے واسطے بھی توفیق الہی ہی مددگار ۔
ورنہ
" محرم " مجرم "بنا راندہ درگاہ ہوتے دار پر کھڑا
 

تعبیر

محفلین
اب دیکھیں یہ فرصت صاحبہ کی آمد کب ہوتی ہے :)

اور پڑھیں کی فرصت صاحبہ کے ساتھ اور لکھیں گی پھر کب کو :)

ہاہاہا
فرصت صاحبہ کی بھی خوب کہی۔سچی سے کب سے چاہ رہی ہوں کہ اس سے دوستی کر لوں اور اسے پکی دوست بںا لوں لیکن فرصت صاحبہ ہیں کہ دوستی ہی نہیں کرتیں :p

چھوٹےآجکل تھوڑی دیر کو آنا ہوتا ہے یہاں اس لیے کم ہی سیکشنز کو وزٹ کر پاتی ہوں ۔
وہاں جواب تھوڑی نا دینا ہے بس پڑھنا ہی توہے :)
 

تعبیر

محفلین
سچ تو سچ ہوتا ہے میری محترم بہنا
لاکھ جھوٹ کے پردے ڈالو
اک دن کھل جاتا ہے
سو سچ کہو تاکہ کسی بھی شرمندگی سے بچ سکو
لیکن نایاب بھائی بعض سچ تو انسان خود سے بھی چھپاتا ہے
آپ کو نہیں لگتا کہ ہر بات بتانے والی نہیں ہوتی؟؟؟

اک زمانہ یہ کہتا ہے اور ہم سو جائیں گے کسی دن اس داستان کو کہتے کہتے
لکھنا نہیں آتا ورنہ لکھ ڈالوں تجسس میں الجھے خود پہ گزرے کرب کی داستان
سوال لازم ٹھہرتا ہے اور جواب میں کھلی کتاب ہوں میں

تعریف کروانا چاہتے ہیں نا نایاب بھائی :)
یاد ہے آپکو آپ نے ایک بار مجھے کہا تھا کہ میں بال کی کھال اچھی اتارتی ہوں
آج بھی میں یہی کام کرنے لگی ہوں :p
آج مجھے کام کرتے آپکا انٹرویو یاد آرہا تھا تب مجھے یاد آیا کہ
آپ نے ایویں ہی یہ بات کہی تھی انگلش ای کے بجائے آئی والی جبکہ انگلش سیکشن میں اچھا خاصا انگلش فارم لکھا ہوا ہے اور آپکی آبزرویشن تو کمال کی ہے میں نہیں مانتی یہ بات ویسے

دوسری جو بات پوچھنی ہے وہ یہ کہ عمران آپکا پسندیدہ کردار ہے اور وہ ایک detective تھا تو آپکو مجرم پکڑنے اور جرائم کا خاتمہ کرنے کے بجائے مجرم بننے کا شوق کیوں تھا ؟؟؟

ایسے لوگوں پر جو بظاہر عام سے مسکین صفت سادہ سے لگتے ہوں ۔
عام لوگ انہیں پاگل دیوانہ کے لقب سے پکارتے ہوں ۔
لیکن ان کی محفل میں بیٹھ کر جب ان کی گفتگو سنو تو
ان کا حرف حرف کرن کی طرح اجالا اور لفظ لفط خوشبویں بکھیرتا محسوس ہو۔
نایاب بھائی معصوم اور مخلص لوگوں کی پہچان کیسے ہوتی ہے کہ آجکل تو کسی پر بھی اعتبار کا زمانہ نہیں اور زیادہ اللہ اللہ کرنے والے ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے خود ہی سمجھ جائیں



جی اک ہستی ایسی ہے جس سے مجھے حسد ہوا ۔
اور یہ حسد سراسر ذاتی بنیاد پر ہوا ۔
کیونکہ میری من چاہی نے مجھے مسترد کرتے اس کو قبول کیا ۔
دعاگو ہوں کہ اللہ انہیں شادوآباد رکھے سدا آمین
مزید کچھ لکھنے سے معذرت کہ
وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا
اس میں بھی اللہ کی کوئی مصلحت ہو گی
آپ نے اتنا ہی بتا دیا یہی بہت ہے اور میری طرف سے معذرت کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ اتنا تلخ سوال ہو گا

منصور بن حلاج ۔ جس نے" انا الحق " کا نعرہ مستانہ بلند کیا
اور کہا اگر مجھے دعوی خدائی کرتے پاؤ تو سولی ہی میری سزا
اور یہی نعرہ " انا الحق " کا لگاتے ہاتھ پاؤں کٹواتے سولی چڑھ گیا
سوری بھائی مجھے ان کے بارے میں نہیں پتہ کہ کون شخصیت ہیں تاریخ میں
کہیں بنو امیہ یا بنو عباس کے دور میں تو نہیں تھے؟؟؟

صرف تین ؟
یہ تو بہت لمبی فہرست ہے محترم بہنا
ڈاکٹر یونس ۔ سیپوزا۔ فاروق سرور خان ۔زیک ۔تفسیر ۔ الف عین ۔ فاتح ۔ ظفری بھائی ۔
محب علوی ۔ سیدہ شگفتہ ۔ ساجد ۔ فرحت کیانی ۔قیصرانی ۔ خوشی ۔ تعبیر ۔ ابن سعید ۔
حجاب ۔ شمشاد ۔سخنور ۔عارف کریم ۔ محمد وارث ۔ محمد احمد۔ میر انیس ۔ نبیل ۔
مہ جبین ۔ فہیم ۔ یوسف ثانی ۔ ناعمہ ۔ عائیشہ۔ مقدس ۔
قریب سب ہی بہن بھائی بھتیجے اور معصوم شریر سی بیٹیاں
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
کس کس کا نام لکھوں محترم بہنا
محفل اردو کے تمام اراکین میرے لیئے بدرجہ استاد ہیں بلا لحاظ عمر و جنس ۔
ان سب کی صحبت نصیب ہوجائے کسی صورت تو
سبحان اللہ
لیکن ہر اک کے ساتھ اکیلے اکیلے ڈنر یا لنچ
کیسی " خواہش نایاب " ہے نا میری بہنا

اکیلے اکیلے کیوں؟؟؟
ویسے اگر آپکو خود بل دینا پڑ گیا نا تو خاصی مہنگی پڑ سکتی ہے یہ خواہش :p
میرا بھی ذکر ہے کمال ہے ۔۔شکریہ شکریہ
لیکن میں استاد کیسے ہوئی جبکہ میرا علم تو زیرو ہے آپکے آگے :(

انٹر نیٹ
کیونکہ مجھے اس ایجاد سے مالی اور علمی فائدہ حاصل کرنے کا موقع ملا ہے ۔
مالی اس طرح کہ " یاہو " اس سے بات کرنے کا مفت موقع فراہم کرتا ہے جو کہ " پل پل دل کے پاس رہتی ہے "
دوسرے اس انٹرنیٹ پر مجھے " اردو محفل " القلم " اردو لنک " جیسے علمی ادبی فورمز تک رسائی ملی ۔
اور مجھے بہت پیارے مخلص دوست ملے ۔ اور وکی پیڈیا جیسی کتابوں سے بھرا کمرہ ۔

متفق
آپ نے ایک ساتھ تین فارمز کے نام لکھے ہیں تو کیا آپ باقی دو کے بھی ممبر ہیں
ایک ساتھ اتنے فارمز کو وزٹ کیا جا سکتا ہےِ؟؟؟کیسے منیج کرتے ہیں آپ
میری بہنا آج کرے سو ابھی کر
اپنا تو یہ اصول میاں
جیسے آپ کی مرضی میں نے تو آپ کی سہولت کے لیے کہا تھا کہ ماشاءاللہ آپ بہت تفصیل سے لکھتے ہیں نا تو کہیں تھک نا جائیں
 

تعبیر

محفلین
مجھ تو رشک آرہا ہے آپ پر اور تعبیر پر کہ کاش میں ایسے سوال پوچھ سکتا اور آپ سے جواب دے سکتا کہ آپ صاحب علم بھی ہیں اور صاحب عرفان بھی
لیں میرا نام ایویں ای
آپ بھی تو اچھے اور دلچسپ سوال پوچھتے ہیں ۔یہ تو ہم سب آپ کے انٹرویووالے تھریڈ میں دیکھ چکے ہیں
آپ بھی سوال پوچھیے نا ۔نایاب بھائی کے جوابات خود بخود انہیں دلچسپ بنا دینگے

کوئی اور سوالات کیوں نہیں پوچھ رہا ؟؟؟
 

زبیر مرزا

محفلین
چلیں جی پوچھ لیتے ہیں نایاب بھائی سے سوالات
1- اگر آپ کو ایک دن ویرانے میں گزارنا پڑے تو کون سی تین اشیاء ساتھ لیں گے؟
2- کسی ناول یا کہانی کا کردار جس نے آپ کو بہت متاثر کیا ہو؟
3- اگر آپ کو ماضی میں جانے کی اجازت مل جائے تو زندگی کے کس دور میں جانا چاہیں گے اور کیوں؟
4- آپ کے خیال میں انسانی فلاح کی ضمانت کس میں ہے ؟
5- آپ کا تکیہ کلام کیا ہے؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
×اگر آپ کو موقع دیا جائے محفل کے تین افراد کے ساتھ ڈنر یا لنچ کا تو آپکا انتخاب کون تین لوگ ہونگے؟؟؟

صرف تین ؟
یہ تو بہت لمبی فہرست ہے محترم بہنا
ڈاکٹر یونس ۔ سیپوزا۔ فاروق سرور خان ۔زیک ۔تفسیر ۔ الف عین ۔ فاتح ۔ ظفری بھائی ۔
محب علوی ۔ سیدہ شگفتہ ۔ ساجد ۔ فرحت کیانی ۔قیصرانی ۔ خوشی ۔ تعبیر ۔ ابن سعید ۔
حجاب ۔ شمشاد ۔سخنور ۔عارف کریم ۔ محمد وارث ۔ محمد احمد۔ میر انیس ۔ نبیل ۔
مہ جبین ۔ فہیم ۔ یوسف ثانی ۔ ناعمہ ۔ عائیشہ۔ مقدس ۔
قریب سب ہی بہن بھائی بھتیجے اور معصوم شریر سی بیٹیاں

نایاب لالہ میری شدید خواہش ہے کہ آپ کے ساتھ اور شمشاد چاچو کے ساتھ ایک لنچ یا ڈنر ضرور کروں :rolleyes:
 

یوسف-2

محفلین
بعض سچ تو انسان خود سے بھی چھپاتا ہے
آپ کو نہیں لگتا کہ ہر بات بتانے والی نہیں ہوتی؟؟؟

جھوٹ بولنا ایک الگ بات ہے اور سچ نہ بولنا یا سچ چھپانا ایک دوسری بات ہے۔ اگر کسی سچ سے فساد فی الارض کا خدشہ ہو تو اسے نہ بولنا اور اسے چھپانا ہی بہتر ہے۔ بلکہ ایسے موقع پر اگر سچ یا جھوٹ میں سے ایک لازماً بولنا پڑ جائے تو جھوٹ ہی بولنا چاہئے۔ اسلام بھی فساد فی الارض سے بچنے کی غرض سے جھوٹ بولنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر بات ہر ایک کو بتانے والی نہیں ہوتی۔ جیسے سسرال کی ہر بات میکہ میں یا میکہ کی ہر بات سسرال میں بتلانا کبھی بھی سود مند نہیں ہوتا۔ بالخصوص ایسی متنازعہ بات جس پر کسی ایک گھرانے کی دل شکنی کا اندیشہ ہو۔
اسی طرح مرد اگر بیوی بچوں کے ساتھ ساتھ بہن بھائیوں اور اپنے ماں باپ کی بھی ”دیکھ بھال“ کر رہا ہو تو اس دیکھ بھال کی ”جزیات“ سے بیوی کو آگاہ کرنا بھی بالعموم سود مند نہیں ہوتا :D





 

فہیم

لائبریرین
ہاہاہا
فرصت صاحبہ کی بھی خوب کہی۔سچی سے کب سے چاہ رہی ہوں کہ اس سے دوستی کر لوں اور اسے پکی دوست بںا لوں لیکن فرصت صاحبہ ہیں کہ دوستی ہی نہیں کرتیں :p

چھوٹےآجکل تھوڑی دیر کو آنا ہوتا ہے یہاں اس لیے کم ہی سیکشنز کو وزٹ کر پاتی ہوں ۔
وہاں جواب تھوڑی نا دینا ہے بس پڑھنا ہی توہے :)

اتفاق سے یہاں فرصت نامی کوئی صاحبہ نہیں
البتہ فرحت نامی ایک آپی ضرور ہیں آپ ان سے ہی دوستی کرلیں :)

بس ح اور ص کا ہی تو فرق ہے:ROFLMAO:
 

نایاب

لائبریرین
لیکن نایاب بھائی بعض سچ تو انسان خود سے بھی چھپاتا ہے

آپ کو نہیں لگتا کہ ہر بات بتانے والی نہیں ہوتی؟؟؟

سچ تو یہ ہے کہ ہر آدمی کا سچ الگ ہوتا ہے اور ہم سے مختلف ہوتا ہے
سچ تو سچ ہی ہوتا ہے میری بہنا
لاکھ چھپاؤ اک دن کھل جاتا ہے ۔
تو کیا فائدہ کچھ چھپانے کا ۔
ہر بات دو یا دو سے زیادہ انسانوں کے درمیان ہوتی ہے ۔
اس بات کی بنیاد " اعتماد و اعتبار " ہوتی ہے
اور اس اعتماد و اعتبار کی صرف اک ہی پکار ہوتی ہے کہ
آپس میں کچھ نہ چھپایا جائے ۔ سچ وہی چھپائے جانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
جو کسی صورت ہماری شخصیت و کردار کی کجی سے منسلک ہوں ۔
اور ان کے افشاء ہونے سے ہمیں شرمساری کا سامنا کرنا پڑے
سچ صرف وہی چھپانا بہتر جس سے انتشار و افتراق پھیلنے کا اندیشہ ہو ۔
کسی انسان کو بلا وجہ نقصان نہ پہنچے ۔
ایسے سچ غیبت کے درجے میں آتے ہیں ۔

تعریف کروانا چاہتے ہیں نا نایاب بھائی

تعریف تو اس سچے خالق حقیقی کو ہی سزاوار ہے ۔ محترم بہنا

یاد ہے آپکو آپ نے ایک بار مجھے کہا تھا کہ میں بال کی کھال اچھی اتارتی ہوں
آج بھی میں یہی کام کرنے لگی ہوں

بال کی کھال اتارنا بھی اک فن ہے اور بہت کم اس فن میں ماہر ہوتے ہیں
اور بلاشبہ آپ مہارت رکھتی ہیں ۔

آج مجھے کام کرتے آپکا انٹرویو یاد آرہا تھا تب مجھے یاد آیا کہ
آپ نے ایویں ہی یہ بات کہی تھی انگلش ای کے بجائے آئی والی جبکہ انگلش سیکشن میں اچھا خاصا انگلش فارم لکھا ہوا ہے اور آپکی آبزرویشن تو کمال کی ہے میں نہیں مانتی یہ بات ویسے

ماشاءاللہ
سچی بات کہ انگلش کے ہجے مجھے میری بٹیا نے بتائے کہ " ای " سے لکھی جاتی ہے ۔
آپ کے نہ ماننے پر بطور شکر یہی کلمہ کہہ سکتا ہوں کہ
یہ سب میرے رب کا فضل ہے کہ " پڑھا نہ لکھا محمد فاضل " کہلایا ۔۔


دوسری جو بات پوچھنی ہے وہ یہ کہ عمران آپکا پسندیدہ کردار ہے اور وہ ایک detective تھا تو آپکو مجرم پکڑنے اور جرائم کا خاتمہ کرنے کے بجائے مجرم بننے کا شوق کیوں تھا ؟؟؟

عمران کا کردار ابن صفی کے قلم سے ابھری اک ایسی شخصیت ہے ۔ جو ہر لحاظ سے کامل ہے ۔ مگر اس میں اک کجی ہے ۔ جو کہ اس کردار پر لکھے گئے ناولز کو پڑھنے پر ہی کھل سکتی ہے ۔ میرا مجرم بننے کا شوق کسی حد تک ایسی سوچ کا حامل تھا کہ کوئی بھی مجھے پکڑ نہ سکے ۔ عمران جیسے سراغرسانوں کو بھی چکر دے دیا کروں ۔ شکر ہے کہ یہ شوق عمل درآمد سے پہلے ہی دم توڑ گیا ۔ اور" نایاب "بننے کی سوچ نے اسیر کر لیا ۔ اس اسیری نے مطالعے اور گفتگو میں ایسی مہارت کا حامل کر دیا کہ میرے اپنے بھی مجھ سے دور دور ہی رہنا مناسب سمجھنے لگے ۔
ایسے ہی اور بہت سارے احمقانہ شوق مجھے اپنا اسیر کیئے رکھتے تھے ۔
جنوں سے دوستی کر لوں ۔
ٹیلی پیتھی سیکھ لوں ۔
ہمزاد قابو کر لوں ۔
نجومی بن جاؤں ۔
پامسٹری سیکھ لوں ۔
اور یہ میرے رب کا فضل کہ مجھ پر مہربان رہا
اور میرے بہت سے شوق و خواب کو تکمیل و تعبیر کی
منزل تک پہنچاتےمجھےمجرم بننے سے بچا لیا ۔۔


نایاب بھائی معصوم اور مخلص لوگوں کی پہچان کیسے ہوتی ہے کہ آجکل تو کسی پر بھی اعتبار کا زمانہ نہیں اور زیادہ اللہ اللہ کرنے والے ہی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آگے خود ہی سمجھ جائیں

اعتماد اور اعتبار بلا شبہ دھوکے کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے ۔
لیکن اس ڈر سے کہ دھوکہ ملے گا ۔ کسی پر اعتماد اور اعتبار نہ کرنا اپنی جگہ اک غلطی
اور اپنی ذات سے کسی دوسرے کو فائدہ پہنچنے سے روکنے کا سبب
پہچان کوئی بھی نہیں ہے ۔ سوا اس کے کہ جو سچا اور اللہ سے ڈرنے والا ہوگا ۔
وہ کبھی بھی اپنے ظاہری کردار اور شخصیت کو اپنی اس کیفیت کی نمائیش کے لیئے استعمال کرتا نہ دکھے گا ۔ جب ایسے انسان کے پاس تنہائی کی محفل نصیب ہو تو اس کا باطن کھلے گا کہ
اس کی حقیقت کیا ہے ۔؟
ایسے ہی تنہائی میں یہ حقیقت بھی کھل جاتی ہے کہ
" سانپ سانپ " کہتے ڈرانے والا خود کس قدر بڑا سانپ ہے ۔"
اعتماد و اعتبار کرنا اور کسی دوسرے کے ہم پر کیئے جانے والے اعتماد و اعتبار کو قائم رکھنا ۔
درحقیقت اس " جذبہ انس " کی بنیاد اور اہم ضرورت ہوتی ہے جو کہ انسانوں کے درمیان فلاح اور بھلائی کے کاموں کو وسعت دیتے انسانیت کو قائم کرتا ہے ۔

سوری بھائی مجھے ان کے بارے میں نہیں پتہ کہ کون شخصیت ہیں تاریخ میں
کہیں بنو امیہ یا بنو عباس کے دور میں تو نہیں تھے؟؟؟

حسین بن منصور حلاج کے بارے اتنا ہی لکھ دینا مناسب کہ
صوفیا میں یہ ہستی اور اس کے افکار بہت اہمیت رکھتے ہیں
یہ ہستی " حلول ووحدت الوجود والشہود " کے فلسفے کی بانی کہلائی جاتی ہے
اور اکثریت کے نزدیک متنازغہ ہستی ہے ۔
یہ اپنے " سچ " کے اعتراف میں بہت مشہور ہیں اور ان کا نام اکثر
کسی " سچ " بولنے والےپر بطور مثل چسپاں کر دیا جاتا ہے ۔
ان کے بارے اکثر اشعار " اقبال و فیض " نے کہے ہیں ۔
کبھی وقت ملا تو جو اکتساب میں نے کیا ہے ان کے قصے سے
وہ تحریر کر دوں گا ۔

اکیلے اکیلے کیوں؟؟؟

تاکہ ان سب سے کھری کھری سن سکوں اور سنا بھی سکوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے اگر آپکو خود بل دینا پڑ گیا نا تو خاصی مہنگی پڑ سکتی ہے یہ خواہش

شوق دا مل کوئی نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری بہنا ۔۔

میرا بھی ذکر ہے کمال ہے ۔۔شکریہ شکریہ
لیکن میں استاد کیسے ہوئی جبکہ میرا علم تو زیرو ہے آپکے آگے

آپ استاد کے درجے میں اس لیئے ہیں کہ آپ کی وجہ سے انگلش کا ماہر بن گیا ۔
اٹکل پچو تکے آپ کی نظر میں آبزرویشن ٹھہرے خود پر اعتماد حاصل ہوا ۔۔۔۔۔
مذاق برطرف ۔۔۔ میں جب اس علمی گاؤں پر آباد ان گاؤں کی سیاحت پر نکلا تو جو کہ مختلف ناموں سے اردو کی ترقی کے لیئے مصروف عمل ہیں ۔ تو مجھ میں اک احساس کمتری تھا کہ یہ سب ہستیاں اتنی پڑھی لکھی ہیں ۔ مجھ میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ میں ان سے گفتگو کر سکوں ۔ اپنے خیال و سوچ کو ان کے سامنے بیان کر سکوں ۔ کافی عرصہ خاموشی سے سیاحت کرتا رہا اور مصروف گفتگو ہستیوں کی گفتگو سے علم کے موتی اکٹھے کرتا رہا ۔ آپ ان محترم بہنوں کی صف میں شامل ہیں جن کے کمنٹس نے مجھے کسی بھی تحریری گفتگو میں حصہ لینے کا اعتماد دیا ۔ اک آپ اور دوسرے سیدہ شگفتہ بہنا نے میرے ڈرے ڈرے سے شروع کے دو چار کمنٹس پر حوصلہ افزا تبصرہ کیا ۔ اور مجھ میں اعتماد ابھارتے میری دعاؤں کی حقدار ٹھہریں ۔ اللہ تعالی میری سب بہنوں بیٹیوں کو سدا اپنی امان میں رکھے ۔ آمین

آپ نے ایک ساتھ تین فارمز کے نام لکھے ہیں تو کیا آپ باقی دو کے بھی ممبر ہیں
ایک ساتھ اتنے فارمز کو وزٹ کیا جا سکتا ہےِ؟؟؟کیسے منیج کرتے ہیں آپ

کبھی لمبے لمبے خطوط لکھنے کا بہت شوق تھا ۔ پھر کمپیوٹر سے آشنائی ہوئی ۔ یاہو اک واسطہ بنا میرے اور اس " پل پل دل " کے پاس رہنے والی کے درمیان ۔ رومن میں لکھی ای میلز لکھتے پڑھتے کچھ مزہ نہ آتا ۔ سو اردو کی تلاش میں " اردو لنک " جو کہ اک چیٹ روم تھا تک پہنچا ۔ اور وہاں دوران چیٹ لکھے جانے والے اشعار کو اپنے خطوط سجانے کے لیئے جمع کرنا مشغلہ بنا لیا ۔ اب اردو فونٹس کی تلاش ہوئی اور " اردو محفل " اور " القلم " تک پہنچ گیا ۔ اور 2005 سے لیکر اب تک ان تینوں فورمز کا ہی رکن ہوں ۔
یہ وہ تینوں فورمز ہیں جہاں پر اراکین کے درمیان ہونے والی گفتگو سے مجھے علم حاصل کرنے اور اپنی شخصیت سنوارنے کا موقع ملا ۔ آج کل تو صرف "محفل اردو " پر حاضری لگواتا ہوں ۔

جیسے آپ کی مرضی میں نے تو آپ کی سہولت کے لیے کہا تھا کہ ماشاءاللہ آپ بہت تفصیل سے لکھتے ہیں نا تو کہیں تھک نا جائیں
میری محترم بہنا
یہ " تھک جانا " لکھ کر استعارے میں مجھے بوڑھے ہونے کا احساس تو نہیں دلا رہیں ۔؟
ابھی بوڑھا نہیں ہونا مجھے ۔ ابھی تو زندگی کا بہت قرض چکانا ہے ۔
اس لیئے اب غزل سننی پڑے گی " ابھی تو میں جوان ہوں " ۔۔
 

نایاب

لائبریرین
چلیں جی پوچھ لیتے ہیں نایاب بھائی سے سوالات
1- اگر آپ کو ایک دن ویرانے میں گزارنا پڑے تو کون سی تین اشیاء ساتھ لیں گے؟

پانی تو ہوگا نا وہاں محترم بھائی
اک دن کیا تین تین دن گزار آتا ہوں ویرانوں میں
سگریٹ
چائے
کمپیوٹر یا کتاب

2- کسی ناول یا کہانی کا کردار جس نے آپ کو بہت متاثر کیا ہو؟

ابن صفی کا تخلیق کردار عمران

3- اگر آپ کو ماضی میں جانے کی اجازت مل جائے تو زندگی کے کس دور میں جانا چاہیں گے اور کیوں؟

کاش کوئی لوٹا دے میرے بیتا ہوا بچپن
وہی سات سال کی عمر ہو اور میں ویسے ہی تیار ہو کر بستہ لیکر گھر سے نکلوں ۔
سیر کرتا ہوا سیدھا سکول جاؤں ۔ ماں کی خواہش کو پورا کروں ۔
دوسرے بہن بھائیوں کی طرح پڑھوں لکھوں افسری کروں ۔
اے کاش //////////
4- آپ کے خیال میں انسانی فلاح کی ضمانت کس میں ہے ؟

انسانیت کا فروغ ۔ اخلاق کی تبلیغ ۔مذہبی آزادی
آپ جناب نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب فتح مکہ کے بعد مکے میں داخل ہوئے
تو سراپا عجز کی علامت بنے فرما رہے تھے کہ
جو شخص ابو سفیان کے گھرمیں داخل ہو جائے وہ امان میں ہے ،جو شخص مسجد الحرام میں پناہ لے لے وہ امان میں ہے ،جو شخص اپنے گھر کے اندررہے اور دروازہ بند کر لے وہ بھی امان میں ہے۔“
یہ نہیں فرمایا کہ آج ہلاکت ہے اس کے لیئے جو اسلام قبول نہ کرے اور یہ " فلاح انسانی " کے وہ مصدقہ اصول ہیں جن پر کاربند رہنے والے انسانیت کو عروج پہ پہنچا دیتے ہیں
اور یہ کس سے مخفی ہے کہ جب تک امت مسلمہ ان اصولوں پہ کاربند رہی اسلام عروج کی بلندی تک پہنچا اور جب امت مسلمہ نے ان اصولوں سے روگردانی شروع کی زوال دروازے تک آن پہنچا

5- آپ کا تکیہ کلام کیا ہے؟

بلا شبہ
 

نایاب

لائبریرین
آپ عائشہ سے پوچھ لیں بے شک (n)
عائیشہ بٹیا کیا سچ میں خوراک بہت کم ہے ناعمہ بٹیا کی
ناشتہ میں صرف پانچ سات پراٹھے اور نہ نہ کرتے دو چار گلاس لسی ۔ اور زبردستی اک وڈا کپ چائے والا ؟
جب ناشتہ ہی اتنا کم ہوگا تو لنچ و ڈنر کا ذکر ہی کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
عائیشہ بٹیا کیا سچ میں خوراک بہت کم ہے ناعمہ بٹیا کی
ناشتہ میں صرف پانچ سات پراٹھے اور نہ نہ کرتے دو چار گلاس لسی ۔ اور زبردستی اک وڈا کپ چائے والا ؟
جب ناشتہ ہی اتنا کم ہوگا تو لنچ و ڈنر کا ذکر ہی کیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

صرف دو سلائس اور ایک کپ چائے کا لیتی ہوں میں لالہ :rolleyes:
 
Top