انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

عزیزامین

محفلین
پر لک اور لنک کا کیا مقابلہ اردو لک اردو لنک سے بہتر ہے کبھی مسلم اور پاکستانی ہونے کے حوالے سے نیٹ پر کچھ کام کرنے کو دل چاہا؟
 

نایاب

لائبریرین
پر لک اور لنک کا کیا مقابلہ اردو لک اردو لنک سے بہتر ہے کبھی مسلم اور پاکستانی ہونے کے حوالے سے نیٹ پر کچھ کام کرنے کو دل چاہا؟
محترم عزیز امین بھائی
لک اور لنک کا مقابلہ کیا کس نے ؟
ذرا اس کو سامنے تو لاؤ ۔۔۔۔۔
مسلم اور پھر دل وہ بھی پاکستانی ۔۔۔۔۔۔۔۔
دل تو پگلا دیوانہ کھیلن کو مانگے چاند
مگر چاند لانے کو بہت دور کا سفر
اب اتنی مشقت کون کرے ۔۔
چاند کی جگہ پلاسٹک کی گیند ہی گوارا ۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
چاند تو چاند ہے ۔ کبھی پلاسٹک کا گیند دیکھ کر عید منائی؟
چاند دکھتا ہی کہاں ہے میرے محترم
آدھی رات کو خبر مل جاتی ہے صبح عید ہے
اور میرا چاند تو ویسے بھی مجھ سے بہت دور پردیس میں رہتا ہے ۔
کہیں سالوں میں صورت دکھتی ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین

تعبیر

محفلین
سوری نایاب بھائی آج میں تصاویر سیکشن میں بزی تھی نا سو یہاں نہیں آ سکی اور نا ہی پڑھ سکی
اس لیے سوری کہ کچھ کمنٹ نہیں کر سکتی
پڑھنے کے بعد کچھ پوچھ اور کہ سکوں گی
بہرحال آپکا بہت بہت شکریہ اتنا ٹائم نکالنے اور اتنی تفصیل سے جواب دینے کا :)
خوش رہیے
 

زبیر مرزا

محفلین
آپکی پسندیدہ تاریخی شخصیت اور کیوںمنصور بن حلاج ۔ جس نے" انا الحق " کا نعرہ مستانہ بلند کیا
اور کہا اگر مجھے دعوی خدائی کرتے پاؤ تو سولی ہی میری سزا
اور یہی نعرہ " انا الحق " کا لگاتے ہاتھ پاؤں کٹواتے سولی چڑھ گیا ۔

حسین منصورحلاج کے عشاق میں توہم بھی اپنا نام شامل کرانے کے متمنی ہیں - عشق حقیقی کو حسین معراج عطا کی
عاشق ہویوں رب دا ہوئی ملامت لاکھ
لوکی کافر کافرآکھ دے تُوں آہو آہو آکھ

مجھ تو رشک آرہا ہے آپ پر اور تعبیر پر کہ کاش میں ایسے سوال پوچھ سکتا اور آپ سے جواب دے سکتا کہ آپ صاحب علم بھی ہیں اور صاحب عرفان بھی
 

نایاب

لائبریرین
سوری نایاب بھائی آج میں تصاویر سیکشن میں بزی تھی نا سو یہاں نہیں آ سکی اور نا ہی پڑھ سکی
اس لیے سوری کہ کچھ کمنٹ نہیں کر سکتی
پڑھنے کے بعد کچھ پوچھ اور کہ سکوں گی
بہرحال آپکا بہت بہت شکریہ اتنا ٹائم نکالنے اور اتنی تفصیل سے جواب دینے کا :)
خوش رہیے
میری محترم بہنا
سدا خوش و شادوآباد رہیں آمین
ابھی پڑھنے کے بعد مزید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ تو آپ کا کہ مجھے اپنی شخصیت کو بیان کرتے سدھار کا موقع دیا ۔
جزاک اللہ خیراء
 
Top