انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

برگ حنا

محفلین
شاعری سچ بولتی ہے؟

میں نے بہت سے شاعروں سے سُنا ہے کہ "رج" کے جھوٹ بولتے ہیں۔

جو" رج کے جھوٹ" پر مبنی ہو وہ تو "آورد "ہے اور "آورد "کو شاعری بھلا کون کہتا ہے جناب؟
شاعری تو" آمد "ہوتی ہے اور "آمد "کبھی جھوٹ نہیں ہوتی:)
 

تعبیر

محفلین
تعبیر سسٹر!
سب سے پہلے تومیرے تبصرے اور کمنٹس پسند کرنے کا شکریہ۔ مزید شکریہ آخری والی بات (مقطع میں آن پڑی ہے سحن گسترانہ بات) سے متفق نہ ہونے کا۔:D کہ آپ کسی کی رائے سے اتفاق نہ کرکے اس بات کا ثبوت فراہم کرتی ہیں کہ آپ خود بھی ایک صاحب رائے شخصیت کی حامل ہیں۔:D
بس یہ کلیہ یاد رکھئے کہ : ہر بات ہر ایک کو بتانے والی نہیں ہوتی۔ اس کی مزید تفصیلات آپ نے اپنے تجربے، مشاہدے اور اپنے گرد و پیش کے حالات و واقعات سے خود طے کرنے ہیں۔ کسی اور نے نہیں۔ یہ کلیہ آپ کے لئے بھی اتنا ہی کارآمد ہے، جتنا میرے لئے یا کسی اور کے لئے۔ مگر ہم سب سے منسلک اور وابستہ لوگ الگ الگ ہیں ۔ ان کے مزاج بھی الگ ہیں، تعلیم و تربیت بھی الگ ہین اور ان سب کا ماحول بھی جدا جدا ہے۔ لہٰذا عین ممکن ہے کہ آپ کا اپنی ہر بات اپنی بہن اور بھائی سے شیئر کرنا درست ثابت ہو لیکن میرا ایسا کرنا درست ثابت نہ ہو یا میرے لئے ایسا کرنا درست اور آپ کے لئے درست نہ ہو ۔ یہی مثال زوجین پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ بیوی اور میاں ایک گاڑی کے دو مساوی پہیے ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے مختلف بھی ہیں۔ میاں موٹر سائکل کا اگلا اور بیوی پچھلا پہیہ ہے۔ لہٰذا دونوں کی ذمہ داریاں بھی مختلف ہیں۔ بیوی کے لئے تو لازم ہے کہ وہ اپنے سے متعلق ہر بات لازماً اپنے شوہر سے شیئر کرے۔ لیکن شوہر کے لئے لازم نہیں کہ وہ لازماً ایسا کرے۔ اگر وہ یہ دیکھے کہ اس کی کچھ باتیں اس کی بیوی کو ناپسند ہیں، اور اس کے لئے ایسا کرنا بھی ضروری (اخلاقاً، قانوناً، شرعاً وغہرہ وغیرہ) ہو تو وہ بے شک ایسی باتیں اپنی بیوی سے شیئر نہ کرے۔ لیکن یہی رویہ بیوی کے لئے اختیار کرنا درست نہیں۔ اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے متعلق ہر بات سے اپنے شوہر کو آگاہ کرے، خواہ شوہر کو اس کی کوئی بات ناپسند ہی کیوں نہ ہو۔ مثلاً شوہر کو یہ بات ناپسند ہو کہ اس کی بیوی دروازوں پر آکر بیچنے والے سیلز مین سے خرید و فروخت کرے، خواہ آنے والی سیلز گرلز ہی کیوں نہ ہو۔ اب فرض کریں کہ بیوی نے کسی سیلز گرلز سے کچھ اچھا یا برا خرید لیا یا اسے کسی سیلز گرل یا سیلز مین نے دھوکہ دیکر زیادہ پیسے اینٹھ لئے یا کوئی غلط شئے دیدیا۔ اس کے باوجود بیوی پر لازم ہے کہ وہھ ایسی بات بھی اپنے شوہر کو ضرور بتلائے، خواہ شوہر ناراض ہی کیون نہ ہو۔
امید ہے کہ آپ میرا پوائنٹ آف ویو ضرور سمجھ گئی ہوں گی۔ سمجھنا شرط ہے۔ متفق ہونا شرط نہیں۔:D
اب میں کیا کہوں کہ صرف سمجھنا جو شرط ٹہرا :D
ویسے آپ نے اوپر میرے اس جملے کی مخالفت کی تھی کہ ہر بات ہر ایک کو بتانے والی نہیں ہوتی

اور یہاں اسی کو ڈھال بنا لیا
 

تعبیر

محفلین
نایاب بھائی نے سوچنا ہے کہ ان کے دھاگے میں یہ کیا چل رہا ہے :)
فرحت آپی سے فرصت صاحبہ تک کی کہانیاں پہنچ گئیں۔

اور ان سے کچھ نہیں پوچھا جا رہا :)

بالکل ویسے ہی جیسے انسان کسی ریسٹورینٹ میں بیٹھ کر اپنے گھر کا لایا ہوا کھانا کھا رہا ہوں:ROFLMAO:

:D
میں تو سوال پوچھ رہی ہوں لحاضا میرے بارے میں نایاب بھائی یہ نہیں کہ سکتے :LOL:
 

تعبیر

محفلین


انسانی شخصیت میں موجود ایسی خامی جو اس کی شخصیت میں موجود تمام خوبیوں کو دھندلا دے ۔
"کجی یا ٹیڑھ " کہلاتی ہے
جزاک اللہ خیر بھائی
اللہ آپ کے علم میں اور اضافہ کرے

اک ڈرائیونگ نہیں آتی محترم بہنا
باقی تمام علوم سے حسب منشاء استفادہ حاصل کرتے اس سچے اللہ سمیع العلیم کا شکر ادا کرتا ہوں ۔
جس نے مجھے ان علوم کو سمجھنے کی توفیق سے نوازا ۔۔۔
ان علوم میں کامل ہونے کا درجہ رکھنے والے کس صورت حال کا شکار ہوتے ہیں اس کی وضاحت اک مختصر واقعہ سے ۔

لیں جو سب سے آسان ہے وہی نہیں آتی
اب میرا بھی دل کر رہا ہے کہ اپنا ہاتھ آپ کو دکھاؤں
ویسے نایاب بھائی کیا ہاتھ دیکھنا اور دکھانا گناہ ہے؟؟؟

ان تایا جی ہی سے کچھ پامسٹری کے علم کا اکتساب کیا ۔
کامل تو نہیں ہوں مگر خاندان والے ہی کیا اک زمانہ مجھے ہاتھ دکھا اپنے خوابوں میں گم ہوجاتا ہے ۔
اور میرے لیئے چائے پینے کا سبب
نایاب بھائی آپ نے کہا کہ ان تایا جی کو پامسٹری کی قیمت چکانی پڑی تو کیا آپ کے ساتھ بھی کچھ ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے؟؟؟
کیا پامسٹ اپنا ہاتھ بھی پڑھ سکتا ہے؟؟؟


پرندوں سے توکل علی اللہ
گائے بھینسوں اونٹوں بکریوں سے " ادلے کا بدلہ " جیسا کھلاؤ گے ویسا دودھ پاؤ گے
زبردست مجھے آپکا یہ جواب سب سے بہترین لگا

×محفل پر آپکے آل ٹائم فیورٹ تین تھریڈ

سیاست ۔ مذہب ۔ بات چیت
نایاب بھائی لگتا ہے کہ میں آپ کو یہ سوال صحیح سے نہیں سمجھا سکی
میں نے زمروں کی نہیں بلکہ تھریڈز یعنی دھاگے ۔ان کا پوچھا تھا جیسے یہ ایک تھریڈ ہے اسی طرح محفل پر اب تک پوسٹ گیے گئے تمام تھریڈز میں سے آپ کے تین پسندیدہ جنہیں آپ بار بار پڑھھا چاہیں


وہ تینوں ہی میری بہنیں میری بیٹیاں ہیں ۔ اللہ سدا ان پر مہربان رہتے
ان کے گلشن اور ان کی راہ حیات میں بہاروں کا بسیرا رکھے آمین ثم آمین

تینوں ہی مطلب ؟؟؟
 

تعبیر

محفلین
نایاب بھائی سوالوں کے جواب خوشی خوشی دیتے ہیں یا یہ کہ کر کہ "اے مے کتھے فس گیا" کہ کر دیتے ہیں
اگر تو آپ کو جوابات دینے میں مزا آتا ہے تو میں مزید سوال کرونگی
ورنہ کوئی بات نہیں ہم اس انٹرویو کو ختم کر سکتے ہیں :)
 

یوسف-2

محفلین
میرے قابل احترام بھائی
احادیث قول رسول علیہ السلام اسم رسول علیہ السلام کا حامل ہوتے اک تقدس کی حاملہوتی ہیں۔
اس لیئے انہیں ہنسی مذاق ٹھٹھے کے طور پر دوران گفتگو استعمال کرنا ۔ کوئی اچھا امر نہیں ہو تا ۔
آپ نے جتنے بھی دلائل دیئے ۔ یہ سب رد ہیں ۔
آپ کی کاپی پیسٹ کردہ تمام احادیث جنت میں داخلہ کو کچھ رشتوں کی اطاعت سے منسلک ٹھہراتی ہیں ۔
قران پاک واضح طور پر کسی بھی رشتے تعلق کی بنیاد کو جنت کا ضامن نہیں ٹھہراتا ۔
صرف " شوہر و بیوی " کو اک جیسے لباس سے معنون کرتے شوہروں کو بیویوں کے ساتھ اچھے احسن سلوک کا حکم دیتا ہے ۔
اور اچھا احسن سلوک کیا ہوتا ہے ۔
یہ آپ جناب نبی پاک علیہ السلام کی حیات مبارکہ کو مختلف آیات میں بیان کرتے واضح فرما دیا گیا ہے ۔
میرے محترم بھائی یہ جو آپ نے حدیث مبارکہ تحریر کی ہے کہ
"جہنم میں عورتوں کی کثرت دیکھی آپ جناب نبی پاک علیہ السلام نے اور صدقے کا حکم دیا "
اس حدیث کی رو سے تو عورت بارے " یہود و نصاری " کا فلسفہ کہ عورت اصل شیطان ہے اور جہنمی ہے ۔
اور نسل انسانی کی گمراہی کا سبب ہے سچ ثابت ہوتا ہے ۔
چاہے وہ جتنا بھی صدقہ خیرات کر لے ۔
میرے محترم عاجزانہ گزارش ہے کہ پے در پے احادیث کو کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے
دوران گفتگو ان سے اخذ کردہ نکات کو اپنی گفتگو کا حصہ بنانا بہتر ۔ اور ان کی بالواسطہ اور بلا واسطہ توہین سے بچا رہنے میں معاون ۔
میرے محترم بھائی میں آپ کی اجازت سے مدیران کرام سے التماس کرنا چاہتا ہوں کہ براہ کرم اس دھاگے میں سے
یہ تمام مبنی بر بحث والے تبصرے حذف کر دے ۔
کیا آپ متفق ہیں ۔؟
میرے پیارے بھیا! اگر آپ کو ان احادیث سے ”اختلاف“ ہے یا آپ کو یہ احادیث ”پسند“ نہیں تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ احادیث کو ”کاپی پیسٹ“ کیا جانا، اس سے بہتر ہے کہ اپنی طرف سے” لکھا ، اخذ یا گھڑا“ جائے۔ :D یہ ”نایاب بھائی سے باتیں کریں“ والا دھاگہ ہے، جس میں باتوں ہی باتوں میں رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں بھی شامل ہوگئی ہیں۔ اگر آپ کو اپنی باتوں کے درمیان رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں پسند نہیں تو آپ مدیر سے رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو اپنی ذمہ داری پر ”حذف“ کرواسکتے ہیں۔ اللہ تعلیٰ آپ کو اپنی باتوں کے ستاھ ساتھ رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو بھی پسند کرنے اور انہیں تسلیم کرنے کی توفیق دے آمین ثم آمین۔ سدا خوش رہیں بھائی۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
 

یوسف-2

محفلین
شاعری سچ بولتی ہے؟
میں نے بہت سے شاعروں سے سُنا ہے کہ "رج" کے جھوٹ بولتے ہیں۔

بالعموم شاعروں کے قول و فعل میں تضاد ہوتا ہے۔ اس بات کی گواہی تو خود اللہ نے دی ہے۔
لَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ (الشعراء 226-227)
کہ کیا تو نہیں دیکھتا کہ شاعر ہر وادی میں سرگردان پھرتے ہیں اور جو کچھ وہ کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ قول و فعل مین تضاد انسانی کردار کی خوبی نہیں بلکہ خامی ہے۔ اور یہ بھی ایک طرح کا جھوٹ ہی ہے کہ ایسی بات کہی جائے جو کرنے والی نہ ہو۔
شاعری میں صنعت مبالغہ بہت عام ہوتا ہے، جس سے شاعری ”خوبصورت“ تو ہوجاتی ہے مگر ”حقیقت“ سے دور بھی ہوجاتی ہے۔ :D میر تقی میر کا ایک خوبصورت شعر ہے​
نازکی ان کے لب کی کیا کہئے
پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے۔
اس شعر میں مبالغہ ہی اس کی واحد خوبی ہے۔ ورنہ ہم سب جانتے ہیں کہ کہاں نازنین کے لب اور کہاں گلاب کی پنکھڑی:D
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
محترم نایاب صاحب
آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا میں تو آپ کو لڑکا بالا سمجھتا رہا اور بھائی کہتا رہا گستاخی معاف
میں بھی سوال کرنے کی جسارت کررہا ہوں کیونکہ آپ جواب دینے میں دیر نہیں کرتے
سسپنس ڈائجسٹ کا مقبول ناول دیوتا کتنا حقیقت پر مبنی ہوسکتا ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
جزاک اللہ خیر بھائی
اللہ آپ کے علم میں اور اضافہ کرے

آمین ثم آمین

لیں جو سب سے آسان ہے وہی نہیں آتی
اب میرا بھی دل کر رہا ہے کہ اپنا ہاتھ آپ کو دکھاؤں
ویسے نایاب بھائی کیا ہاتھ دیکھنا اور دکھانا گناہ ہے؟؟؟


محترم بہنا اک مشہور کہاوت ہے کہ
آپ دیا تو دودھ برابر مانگ لیا تو پانی
کوئی ہماری پیاس کا احساس کرتے ہمیں بنا مانگے پانی پلا دے تو وہ پانی نہیں بلکہ دودھ کی مثال ہوگا
اور کوئی ہماری پیاس کا احساس نہ کرے اور ہم اس سے پیاس بجھانے کو پانی مانگیں تو وہ ہمیں
اگر دودھ بھی دے تو پانی کی ہی مثال ہوگا
کچھ ایسی ہی صورت ہاتھ دیکھانے اور دیکھنے کی ہے ۔
خود سے کبھی کسی پامسٹ کو اپنا ہاتھ دیکھانا
خود سے کسی نجومی سے مستقبل بارے پوچھنا
کسی پامسٹ کسی نجومی کو اللہ کے علم غیب میں شریک سمجھنا ہے ۔
اگر کوئی ہمارا اپنا ہماری ظاہری شخصیت کو جو کہ ہمارے جسم پر موجود " تل " ہمارے ہاتھ کی لکیریں ۔
ہماری پیشانی ۔ ہمارا نام ہماری لا شعوری حرکات کا مطالعہ کرتے
ہمیں کوئی نصیحت کوئی آگہی دے تو اس میں کچھ برائی نہیں ۔

نایاب بھائی آپ نے کہا کہ ان تایا جی کو پامسٹری کی قیمت چکانی پڑی تو کیا آپ کے ساتھ بھی کچھ ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے؟؟؟
کیا پامسٹ اپنا ہاتھ بھی پڑھ سکتا ہے؟؟؟

جی بہت بار اس اذیت سے پالا پڑا ہے ۔
میرے گھر والے یہ کہتے ہیں کہ جب بھی تیرا فون آتا ہے ہم سب چونک جاتے ہیں ۔
کہ جانے کیا خبر دے گا ۔ ظاہر ہے کہ میرے ہاتھ کی لکیریں میرے سامنے کھلی رہتی ہیں ۔

نایاب بھائی لگتا ہے کہ میں آپ کو یہ سوال صحیح سے نہیں سمجھا سکی
میں نے زمروں کی نہیں بلکہ تھریڈز یعنی دھاگے ۔ان کا پوچھا تھا جیسے یہ ایک تھریڈ ہے اسی طرح محفل پر اب تک پوسٹ گیے گئے تمام تھریڈز میں سے آپ کے تین پسندیدہ جنہیں آپ بار بار پڑھھا چاہیں

اوہ
اراکین محفل کے انٹرویوز
خوبصورت نظمیں
ذہانت آزمائیے


تینوں ہی مطلب ؟؟؟

وہ تینوں جن سے میری ذاتی پیغامات میں گفتگو رہتی ہے

نایاب بھائی سوالوں کے جواب خوشی خوشی دیتے ہیں یا یہ کہ کر کہ "اے مے کتھے فس گیا" کہ کر دیتے ہیں
اگر تو آپ کو جوابات دینے میں مزا آتا ہے تو میں مزید سوال کرونگی
ورنہ کوئی بات نہیں ہم اس انٹرویو کو ختم کر سکتے ہیں


محترم بہنا
سوال و جواب کی حامل شخصیت ہے میری
کوئی سوال پوچھے تو اچھا لگتا ہے ۔ اور جواب دیتے مزہ بھی آتا ہے ۔
مجھے تو بذات خود یہ گمان ستاتا ہے کہ
آپ سوال پوچھتے پوچھتے کہیں تھک کر یہ نہ سوچنے لگیں کہ
" کس زنبیل کو کھول بیٹھی ہوں میں "
بلا شبہ آپ جیسی ہستیوں کے سوالوں کے جواب دیتے مجھے اپنی ذات کا محاسبہ کرنے کا موقع ملتا ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
میرے پیارے بھیا! اگر آپ کو ان احادیث سے ”اختلاف“ ہے یا آپ کو یہ احادیث ”پسند“ نہیں تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ احادیث کو ”کاپی پیسٹ“ کیا جانا، اس سے بہتر ہے کہ اپنی طرف سے” لکھا ، اخذ یا گھڑا“ جائے۔ :D یہ ”نایاب بھائی سے باتیں کریں“ والا دھاگہ ہے، جس میں باتوں ہی باتوں میں رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں بھی شامل ہوگئی ہیں۔ اگر آپ کو اپنی باتوں کے درمیان رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں پسند نہیں تو آپ مدیر سے رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو اپنی ذمہ داری پر ”حذف“ کرواسکتے ہیں۔ اللہ تعلیٰ آپ کو اپنی باتوں کے ستاھ ساتھ رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو بھی پسند کرنے اور انہیں تسلیم کرنے کی توفیق دے آمین ثم آمین۔ سدا خوش رہیں بھائی۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

مجھ گنہگار سیاہ کار کی باتوں کے ساتھ اس ہستی مبارک جس کی ذات پاک پر اللہ اور اس کے فرشتے درود پڑھتے ہیں
کے اقوال مبارک کیسے مناسب لگ سکتے ہیں ۔ میرے محترم بھائی
اللہ تعالی ہم سب کو اقوال صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے آگہی اخذ کرنے اور اس آگہی پر عمل پیرا ہونے کی
توفیق سے نوازتے ہمیں شعوری اور لاشعوری طور پر ہمیں ان احادیث مبارکہ کو انتشار و افتراق کا سبب بنانے سے محفوظ رکھے آمین ۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم نایاب صاحب
آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا میں تو آپ کو لڑکا بالا سمجھتا رہا اور بھائی کہتا رہا گستاخی معاف
میں بھی سوال کرنے کی جسارت کررہا ہوں کیونکہ آپ جواب دینے میں دیر نہیں کرتے
سسپنس ڈائجسٹ کا مقبول ناول دیوتا کتنا حقیقت پر مبنی ہوسکتا ہے؟
میرے محترم بھائی
اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
بچپن میں پچپن گزار چکا اب تو پچپن میں " لڑکا بالا " بنا رہنا اچھا لگتا ہے ۔
بڈھا نہ سمجھیئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
داستان " دیوتا سے پہلے ۔ کچھ معروف ڈائجسٹس میں "اقابلا ۔ انکا ۔ ہمزاد ۔" ایسی داستانیں تھیں جو کہ مافوق الفطرت کرداروں پر مشتمل عملیات کی دنیا کی راہ دکھاتی تھیں ۔ اور ان کرداروں پرقابو پانے کے لیئے جو عملیات بیان کیئے جاتے تھے وہ اکثر " ہندوانہ " ہوتے تھے۔
جناب محی الدین نواب نے اس سلسلے کو شروع کیا ۔ چونکہ ٹیلی پیتھی ۔ مسمریزم ۔ ہپناٹزم ۔ اور مراقبہ ان سب کی بنیاد " یکسوئی " پر ہے کو نواب صاحب نے اپنا موضوع بناتے " دیوتا " کا آغاز کیا ۔ فرہاد علی تیمور کتنی حقیقی شخصیت ہے اس بارے محترم نواب صاحب اور محترم خواجہ شمس الدین عظیمی آگہی رکھتے ہیں ۔ ٹیلی پیتھی بنا کسی مرئی سہارے کے اپنی بات کسی دوسرے کے ذہن تک پہنچا دینا ۔ یہ بھی اک علم ہے ۔
باقی جہاں تک دیوتا میں بیان کیئے گئے واقعات کی بات ہے تو میرے محترم یہ بہت حد تک اک فکشن ہے ۔ مختصر یہ کہ ٹیلی پیتھی کا علم سچا ہے اور اس داستان میں اس سچ کو کیش کرایا گیا ہے ۔
 

موجو

لائبریرین
شکریہ نایاب صاحب
آپ کے انٹرویو کو پڑھ کر میں بھی آپ سے گزارش کروں گا کہ اپنی جگ بیتی ضرور لکھیے
 
Top