تاسف نامور ادیب، ڈرامہ نگار اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد انتقال کرگئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید عاطف علی

لائبریرین
نامور ادیب، ڈرامہ نگار اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد انتقال کرگئے


1694576-anwarsajjad-1559837538-497-640x480.jpg

انور سجاد پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھے،اہلیہ ، فوٹو: فائل

لاہور: نامور ادیب، ڈرامہ نگار و اداکار ڈاکٹر انور سجاد علالت کے باعث 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر انور سجاد کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انور سجاد پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھے اور انہوں نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا تھا۔

انورسجاد علالت کے دوران لاہور رائیونڈ روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر ہی موجود رہے، انہوں نے سوگوار میں بیوی اور بیٹی چھوڑی ہے۔
ڈاکٹر انور سجاد آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور رہے اور انہیں علاج کے لیے بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا رہا جب کہ اہلیہ نے صدر پاکستان کو خط لکھا تھا جس کے بعد امداد ملنا شروع ہوئی تاہم حکومت کی مالی امداد بھی معروف ادیب کی مشکلات کا مداوا نہیں کر سکی تھی۔
انور سجاد نے بے شمار ٹی وی ڈراموں کی کہانی تحریر کی جب کہ خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازاگیا تھا۔
ڈاکٹر انور سجاد نے 1965 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اداکار ومصنف کیا تھا، انہوں نے لاتعداد ڈرامے اور افسانے لکھنے کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں میں کام بھی کیا، ان کی تصانیف میں زردکونپل،سمندر، جنم روپ، نوٹ بک اور دیگر شامل ہیں۔

anwar-1559837691.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون

اپنے دورِ عروج میں کافی دبنگ شخصیت رہے۔ کئی ڈراموں میں خود بھی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جس میں ایک ڈراما 'زرد دوپہر'آج تک یاد ہے۔ علامتی ادب کے فروغ میں ڈاکٹر انور سجاد کا کردار کلیدی نوعیت کا رہا ہے۔ پی ٹی وی پر کئی ڈرامے بھی تحریر کیے۔ سیاسی طور پر، اُن کا جھکاؤ پیپلزپارٹی اور بعدازاں تحریک انصاف کی طرف رہا۔ آمریت کے کٹر مخالف تھے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top