ناعمہ کا چائے خانہ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کراچی کے حالات پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے اقرار کیا ہے کہ پاکستانی معاشرہ ایک جنگلی اور وحشی معاشرہ ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
کوئی شک ہے جی، بلاشبہ پاکستان معاشرہ وحشیوں کا معاشرہ ہے، کراچی میں تو غنڈہ گردی ہے، اسلام آباد میں اب دن دیہاڑے وارداتیں ہو رہی ہیں اور قانون خاموش ہے
 

میم نون

محفلین
ہین اتنی سردی میں بھی چائے خانہ خالی ہے؟

شمشاد بھائی آپکا کاروبار ٹھیک نہیں چل رہا۔
میں سوچ رہا ہوں کہ اس میں حصہ ڈالوں کہ نہیں :confused: :grin:
 

mfdarvesh

محفلین
مارکیٹ میں آج کل مندے کا رجحان ہے نا، حصص کی قیمتوں کو بھی سردی لگ گئی ہے،
خبر یہ ہے، رحمان ملک صاحب نے فرمایا ہے کہ ولی بابر مقتول جو جیو ٹی وی کے نمائندے تھا کے قتل کے وجوہات کو سامنے نہیں لایا جا سکتا اور دوسری خبر یہ ہے کہ کراچی کے مخصوص علاقوں میں کرفیو اور آپریشن کا ٍ فیصلہ کیا گیا ہے
 

میم نون

محفلین
مجھے تو نہیں لگتا :rolleyes:

گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں اور آپنے چند دن پہلے کمائی کا بتانے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
مجھے لگتا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ارے آپ کو معلوم ہی نہیں۔ آج ایک چائے کے کپ پر 36 روپے 35 پیسے منافع ہوا ہے۔
اگر روزانہ ایسے سو کپ چائے فروخت ہو جائے تو وارے نیارے ہیں کہ نہیں۔ باقی اشیاء اس کے علاوہ ہیں۔
 

میم نون

محفلین
شمشاد بھائی لگتا ہے آپ نے وہ چائے خود ہی پی ہو گی، چالیس روپے غلے میں ڈالے ہوں گے اپنی جیب سے جسمیں سے 3 روپے 65 پیسے چائے پر لگ گئے۔

-----------

ضروریہی بات ہو گی۔
ناعمہ بہن آپ پھر سے چائے بنانا شروع کر دیں، اب تو میں بھی حصہ خریدنے کے چکر میں ہوں :)
 

mfdarvesh

محفلین
نہیں بلکہ چائے کا رنگ دیکھ کے سب گاہگ بھاگ گئے ہیں، ناعمہ سے گزارش ہے کہ کوئی نئی ترکیب آزمائی جائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top