ناروے کو 202 واں جنم دن مبارک!

arifkarim

معطل
b8e11d500adfef91355a80e1d9702f27

تصاویر شام میں۔
 

arifkarim

معطل
۱۷ مئی کے روز خاص ناشتے کا اہتمام کیا جاتا ہے جو غیر معمولی نوعیت کا ہوتا ہے
CintSTCW0AQpDaJ.jpg:large
 

arifkarim

معطل
قومی لباس بوناد اس روز خاص اہتمام کیساتھ پہنا جاتا ہے۔ گو کہ یہ بڑی عمر کے افراد کیلئے ہوتا ہے البتہ کچھ سالوں سے بہت چھوٹے بچوں کیلئے بھی عام ہو گئے ہیں:
CimJbjgXIAM7dVt.jpg
 

arifkarim

معطل
اور چھ ماہ بعد سویڈن کے ساتھ۔ 1905 میں شاید علیحدہ ہوا۔
اسویڈن کے بادشاہ کو ناروے کی خودمختاری قبول نہیں تھی اسلئے اسنے حملہ کر کے ملک پر قبضہ کر لیا مگر آئین معطل نہیں کیا۔ خارجہ پالیسی کے علاوہ باقی تمام امور پارلیمان ناروے کے ہی ذمہ داری تھے۔ ۱۹۰۵ میں اسی پارلیمان نے بذریعہ قرارداد ناروے کو مکمل طور پر آزاد ملک کی حیثیت دے دی اور اسویڈش وزرا کو فارغ کر دیا۔
اسپر اسویڈن کا بادشاہ ایکشن لے سکتا تھا مگر اسوقت یورپ کے حالات ایسے تھے کہ جنگ کا نقصان اسویڈن کی سالمیت کو ہی ہونا تھا۔ مجبوراً بادشاہ کو اس قرارداد کی منظوری دینی پڑی اور یوں پر امن طور پر مک آزاد ہو گیا۔ تب سے لیکر اب تک صرف جرمنی نے ناروے پر قبضہ کیا ہے۔
 

زیک

مسافر
اسویڈن کے بادشاہ کو ناروے کی خودمختاری قبول نہیں تھی اسلئے اسنے حملہ کر کے ملک پر قبضہ کر لیا مگر آئین معطل نہیں کیا۔
ڈنمارک ناروے نے نپولین کا ساتھ دیا تھا اور سویڈن نے برطانیہ اور روس کا۔ لہذا نپولین کی شکست کے بعد ناروے کو سویڈن کے حوالے کرنا طے پایا۔ سویڈن کے بادشاہ کےتحت علیحدہ آئین دونوں طرف سے compromise تھا۔
 

arifkarim

معطل
ڈنمارک ناروے نے نپولین کا ساتھ دیا تھا اور سویڈن نے برطانیہ اور روس کا۔ لہذا نپولین کی شکست کے بعد ناروے کو سویڈن کے حوالے کرنا طے پایا۔ سویڈن کے بادشاہ کےتحت علیحدہ آئین دونوں طرف سے compromise تھا۔
جی یہ بھی ایک وجہ تھی مگر ایک قومی آئین کے ہوتے ہوئے اسویڈن کے بادشاہ کا جبرا ملک پر قبضہ کرنا ناروے کی خودمختاری پر حملہ تھا۔ یہاں کے تاریخ دان لکھتے ہیں کہ اسویڈن کے بادشاہ کی اس حرکت کی وجہ سے کئی دہائیوں تک ناروے اور اسویڈن کے تعلق اچھے نہیں رہے۔
 

arifkarim

معطل
ناروے ایک عجیب ملک ہے جو اپنی آزادی کے روز بھی اقلیتوں کے جھنڈے آویزاں کرنے پر پابندی نہیں لگاتا۔ پچھلے کئی سالوں سے مختلف ممالک سے آئے تارکین وطن اپنے اپنے جھنڈے ۱۷ مئی کے جلوس میں لیکر نکلتے ہیں۔ ذیل میں ناروے کی قدیم قبائلی قوم "سامی" کا قومی جھنڈا بادشاہ کے محل کے باہر:
CiA3-pNVIAA47Ku.jpg
 
Top