نادرا نے اسمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا، پہلا کارڈ صدر زرداری کو جاری

باسم نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 11, 2012

  1. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اسلام آباد (طاہر خلیل) نادرا نے موجودہ قومی شناختی کارڈ کی جگہ جدید ترین ہمہ جہتی سہولتوں کا حامل اسمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ ملک کا پہلا اسمارٹ کارڈ صدر آصف علی زرداری کو جاری کیا گیا ہے۔ نئے اسمارٹ ای شناختی کارڈ میں 36 سیکورٹی فیچرز ہوں گے۔ اس پر لگی چپ میں شناختی کارڈ کے حامل شہری کی تصویر مکمل خاندانی کوائف درج ہوں گے۔ صدر زرداری کے حکم پر اسمارٹ کارڈ رکھنے والوں کو لائف انشورنس (زندگی بیمہ) کی سہولت فراہم کی جائے گیاور حادثاتی موت کی صورت میں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اسمارٹ کارڈ کی چپ میں بائیومیٹرکس کے ساتھ، موٹر وے اور ہائی وے پر ٹول کے لئے ای ٹیگ، سیلاب و قدرتی آفات کی صورت میں ایمرجنسی ریلیف، اسلحہ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس اور الیکٹرانک ووٹنگ کی سہولت بھی شامل کی جائے گی۔ اسمارٹ ای کارڈ دس سال کے لئے 1500 روپے میں نادرا سے حاصل کیا جا سکے گا۔ جنگ سرچ ایبل
    چیئرمین نادرا طارق ملک کا اسمارٹ کارڈ سے متعلق تعارفی مضمون
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • معلوماتی معلوماتی × 12
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,560
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت اچھی خبر ہے۔ ایسا نہ ہو کہ ایک بندہ چھ چھ کارڈ بنوا لے۔
     
    • متفق متفق × 1
  3. ناعمہ عزیز

    ناعمہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    23,247
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    واہ جی یہ تو اچھا کام کیا انکل زرداری نے جاتے جاتے ۔
     
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,560
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہ تمہارے انکل زرداری جا کہاں رہے ہیں؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. افلاطون

    افلاطون محفلین

    مراسلے:
    584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    خواتین و حضرات! تیار ہو جائیے، فتویٰ آیا ہی چاہتا ہے کہ یہ بھی دجالی سازش ہے;);)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  6. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,383
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    ہممم
    پڑھنے میں تو یہ خبر بہت اچھی معلوم ہورہی ہے :)
     
  7. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    گریٹ میں جلد بنوا لوں گا :applause:
     
  8. عبدالروف اعوان

    عبدالروف اعوان محفلین

    مراسلے:
    607
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Bored
    ایک اچھا کام کرتے کرتے بھی اس میں "چؤؤل" مارنا یہ اپنا فرض سمجھتے ہیں ، ابتدائی معلومات کے مطابق تو آپکی ساری زندگی کی تفصیل ہی اس کارڈ میں ہو گی، اور پیچھے یہ سننے میں بھی آیا تھا کہ اس کا کانٹریکٹ UK کی ایک نجی کمپنی سے طے پایا تھا کہ وہ آپ کی ڈیٹابیس اور سسٹم کو مینج کریں گے۔ کیا آپ کسی دوسرے ملک پر اپنی اسقدر انفارمیشن پر ٹرسٹ کر سکتے ہیں :(
     
    • متفق متفق × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  9. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,560
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ ویسے بندہ ان سے پوچھے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی ہے کیا؟
     
    • متفق متفق × 1
  10. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ایسی خبریں آئی تھیں مگر پاکستانی کمیونٹی کے احتجاج پر نادرا کی جانب سے اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا - جنگ
    ویسے بھی جب نادرا اتنی صلاحیت رکھتا ہے کہ برطانوی کمپنیوں کو شکست دے کرپندرہ ارب کا کینیا کا پاسپورٹ اجراء کا کانٹریکٹ لے تو پھر اس کی کوئی ضرورت نہیں رہتی

    آئیڈنٹیٹی سیکٹر میں نادرا عالمی سطح پر اہم سسٹم انٹیگریٹر ہے اور نادرا نے کامیابی کے ساتھ ملٹی بائیومیٹرک نیشنل آئیڈنٹیٹی کارڈ اور ملٹی بائیومیٹرک ای۔پاسپورٹ سلوشن پاکستان کیلئے وضع کیا ہے۔ اس کے علاوہ کینیا کیلئے پاسپورٹ اجراءکا نظام، بنگلہ دیش کیلئے ہائی سیکورٹی ڈرائیونگ لائسنس، سوڈان کیلئے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم، یو این ایچ سی آر کیلئے سیکور کارڈ پراجیکٹ برائے رجسٹریشن افغان پناہ گزین، سسٹم انیٹگریشن سروسز اور نائیجیریا کیلئے شناختی دستاویز اور ورلڈ بینک کیلئے پاورٹی اسکور کارڈ منصوبے وضع و مکمل کئے ہیں۔ایلم نیوز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  11. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    پہلا کارڈ ہی غلط بنا دیا جس کام کا آگاز لفظ زرداری سے ہو گا اس کا انجام کیا ہو گا :D 18 کروڑ پاکستانی تھے کسی اور کا بنا دیتے بھئی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  12. فرحان دانش

    فرحان دانش محفلین

    مراسلے:
    3,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کچھ دنوں پہلے حیدرآباد میں نادرا کے لطیف آباد اور سول اسپتال والے مراکز پر جانے کا اتفاق ہوا تھا وہاں بہت رش ہوتا ہے۔دونوں مراکز کا اسٹاف بہت ہی بدتمیز اور بد اخلاق ہے اُن کو بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔ نادرا اسٹاف اپنا کام بہت سست روی سے کرتاہے، آدھے سے زیادہ اسٹاف میں گپیں ہانکتا رہتا ہے۔ اور بیچاری عوام اُن کو گالیاں دیتی رہتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    آخر صدرِ پاکستان تھا نا بھئی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    یہی ہماری سب سے بڑی بد قسمتی بھی ہے :mrgreen:
     
  15. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,560
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    "تھا" کیا مطلب؟ اب نہیں ہے کیا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. افلاطون

    افلاطون محفلین

    مراسلے:
    584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    جان دئیو جی! اتنی بڑی قومی غلطی کے سامنے اس چھوٹی سی ٹائپنگ غلطی کی کیا اہمیت ہے:):)
     
    • متفق متفق × 1
  17. افلاطون

    افلاطون محفلین

    مراسلے:
    584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    ویسے ان سب سہولتوں میں سے آصف علی زرداری کو کس سہولت کی ضرورت تھی؟؟
     
  18. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    تھا، ہے اور رہے گا ;)
    وہی جس کا اس نے حکم دیا اسمارٹ کارڈ رکھنے والوں کو لائف انشورنس (زندگی بیمہ) کی سہولت فراہم کی جائے گی
    اور حادثاتی موت کی صورت میں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
     

اس صفحے کی تشہیر