نابیدگی Dehydration

عندلیب

محفلین
نابیدگی Dehydration

نابیدگی ایک ایسی کیفیت ہے جس میں جسم کے مختلف حصوں سے مائعات کی غیر معمولی مقدار خارج ہو جاتی ہے ۔ مائعات کا اخراج آنتوں ، پیشاب کی نالی یا جلد سے ہوا کرتا ہے شدید گرم موسم اور اسہال اس کے اہم سبب ہوتے ہیں ۔
علامات:
1 ۔ مریض کی جلد کی جب چٹکی لی جاتی ہے تو جلد کسی خیمہ کی طرح اٹھی رہتی ہے ( یعنی فوری اپنی اصلی حالت میں نہیں آتی ) ۔
2 ۔ زبان خشک اور کھنچی ہوئی ہوتی ہے ۔
3۔ مریض جب کھڑا ہونے لگتا ہے تو اسے چکر آنے لگتی ہے ۔
4۔ دل تیز تیز دھڑکتا ہے ۔
5۔ صدمہ کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے ۔
اسباب :
نابیدگی کی شکایت کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ یہ عموماً آنتوں سے پیشاب کی نالی سے یا جلد سے معمول سے زیادہ مائعات کے اخراج سے واقع ہوتی ہے ۔ یہ کیفیات بڑی مقدار میں یا بار بار قے ، اسہال ، بہت زیادہ پسینہ نکل جانے ڈائیلاسس کروانے ۔ لمبے عرصے گردوں کا مرض لاحق رہنے پیشاب آور دواؤں کا زیادہ استعمال کرنے ، ذیابطیس اور دیگر امراض کے سبب ہوا کرتی ہے ۔
علاج عام اقدامات :
1۔ضائع شدہ مائعات کی مقدار کی بھر پائی کے لئے مائعات اور نمکیات کا استعمال کروانا ۔
2 ۔ پیشاب آور دواؤں کا استعمال ترک کر دینا ۔
3۔ آنتوں کے انفیکشن سے نا بیدگی اور مائعات کے ضائع ہونے کی کیفیت کو درست کرنے کے لئے خصوصی مائعات پلائے جاتے ہیں ۔
ان مائعات کا زیادہ سے زیادہ پیٹ میں انجذاب کے ذریعہ جسم میں مائعات کے توازن کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے ۔ اس قسم کے خصوصی مائعات میں حسب ذیل شامل ہیں ۔
a.عالمی صحت کا سفارش کردہ پلایا جانے والا مائع ORS) Oral Rehydration Solution
Rehydralyte.b
Pedialyte.c
Kaolectro.d
Electrolyte .e
4 ۔ عالمی ادارۂ صحت (W.H.O) کے سفارش کردہ معیاری نابیدگی کم کرنے والے مائع (ORS) کو حسب ذیل اشیاء کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے ۔
1 ایک لیٹر صاف پانی
2 نصف چائے کا چمچہ کھانے کا نمک
3 نصف چائے کا چمچہ کھانے کا سوڈا
4 پاؤ چائے کا چمچہ نمک کا متبادل ( پوٹاشیم کلورائیڈ)
5 دو بڑے چمچے شکر

نوٹ : اس مائع کو صرف نابیدگی کی شکایت دور کرنے لئے استعمال کیا جانا چاہیئے ۔
اس میں چونکہ نمک کی خاصی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے لہذا اس مائع کو محض کسی مائع کے ذریعہ کے طور پراستعمال میں نہیں لانا چاہئے ۔


بشکریہ روزنامہ : اعتماد
 

رانا

محفلین
واقعی بہت مفید معلومات شئیر کی ہیں آپ نے۔ انگلش میں تو یہ لفظ سنا ہی تھا اسکی درست اردو بھی آج ہی پتہ لگی ہے۔ شکریہ
 
Top