نئے فورم/ذیلی فورم "سیر و سیاحت" کی ضرورت

اسد

محفلین
میں نے دیکھا ہے کہ مشاغل کے فورم میں ذیلی فورم نہیں ہیں۔ میرے خیال میں چند مخصوص ذیلی فورم ہونے چاہئیں، جن میں "سیر و سیاحت" بھی ہونا چاہئیے۔ بعض مشاغل کے علیحدہ سے فورم/ذیلی فورم موجود ہیں لیکن جن کے نہیں ہیں ان کے لئے کچھ ہونا چاہئیے۔
ایک فورم تصاویر کے نام سے ہے جو فوٹوگرافی کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں ہم سیر و سیاحت سے متعلق تصویریں اور تصویری مضامیں تو ڈال سکتے ہیں لیکن سیاحت سے متعلق غیر تصویری مواد شامل نہیں کر سکتے۔
اگر آپ میری تجویز سے اتفاق کرتے ہیں تو دیگر مشاغل بھی نامزد کریں۔
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں فورم کے زمرہ جات میں ردوبدل کے بارے میں سوچ بچار کر رہا ہوں۔ ایک مرتبہ اس کے لیے تجاویز اکٹھی بھی کی تھیں لیکن اس پر کام آگے نہیں بڑھا تھا۔ میں ایک مرتبہ پھر سے اس موضوع پر آراء طلب کروں گا کہ فورم میں کن نئے زمرہ جات کا اضافہ کیا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی پرانے زمرہ جات کو ضم کرنے کی ضرورت ہے اور ایک آرکائیو سیکشن بھی تشکیل دیا جائے گا جہاں غیر فعال زمرہ جات کو مقفل کرکے انہیں اس سیکشن میں منتقل کر دیا جائے گا۔
 
Top