نئے بلاگ لکھنے والے مایوس

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کچھ لوگ اگر یہ پڑھ رہے ہوں تو میں انکی توجہ دلاؤں انکے بلاگز کیطرف:
سیدہ شگفتہ:
بہت اچھا لکھتی ہیں لیکن بلاگسپاٹ پر ہونے کیوجہ سے اردو تبصرہ لکھنا عذاب بن جاتا ہے۔ بسا اوقات کمپیوٹر پر اردو سپورٹ انسٹال نہیں ہوتی، تو انکے بلاگ پر تبصرہ نہیں لکھا جا سکتا۔ چاہے تبصرہ لکھنے کی کتنی بھی خواہش ہو۔ بلاگسپاٹ تبصرے کے معاملے میں انتہائی ماٹھا ہے، چاہے انگریزی ہی کیوں نہ ہو۔ آپ سے گزارش ہے کہ ورڈپریس پلیٹ فارم پر کہیں بھی اپنا بلاگ منتقل کرلیں، آپ کی پرانی تحریریں بھی ضائع نہیں ہونگی۔

ڈانٹیں تو نہیں ناں ۔ ۔ ۔ ساجد بھائی دراصل میرا وہی حال ہے کہ دوسروں کو نصیحت اور خود ۔ ۔ ۔ :)

اردو ٹیک پر بلاگ بن جانے کے بعد وہاں پر پوسٹ تو میں نے کئی بار کی ہے لیکن تھیم کے مسائل سر پر سے گذر جاتے ہیں ۔ میں جب بلاگسپاٹ پر بلاگ بنایا تھا تو مجھے بھیا نے ایک کتاب دی تھی اس میں ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں لکھا ہوا تھا تو وہاں سے پڑھ پڑھ کے مجھے ذرا سی کچھ جو بھی سمجھ آئی تھی تو میں یہ کیا تھا کہ بلاگسپاٹ پر جو ٹیمپلیٹس موجود تھے انھی میں سے ایک لے کر اس میں تبدیلیاں کرنا شروع کر دی تھیں پھر اسی طرح کئی دن بلکہ ہفتے مہینے لگا کر تو اس ٹیمپلیٹ کا حشر نشر کر کر کے تو بلاگ کی یہ شکل بنائی جو ابھی نظر آتی ہے۔ میرا خیال تھا کہ یہاں اردو ٹیک بلاگ پر بھی اسی طرح کرنا ہوگا، لیکن یہاں تو اس طرح نہیں ہو سکا مجھ سے ۔ میں اتنی کوشش کی لیکن یہاں تو ایچ ٹی ایم ایل کی کہانی ہی نہیں اور اس کے علاوہ مجھے ککھ نہیں آتا اور نہ ہی کچھ سمجھ لگتی ہے۔ اردو ٹیک فورم پر یہی تھیم کے لیے ہفتوں پہلے تھریڈ کھولنا چاہ رہی تھی تو وہاں لاگ ان کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے رہ گیا۔ اب میں یا تو ساری زندگی سیکھنے پر لگاؤں یا پھر جو تھیمز موجود ہیں ان پر صبر کر لوں :( :( :(
 
میں خود بھی جناب باسم بھائی اور محب علوی کی حوصلہ افزائی پار بلاگنگ کی طرف ایا تھا ۔۔۔۔ مگر اب کافی دن ہو گئے ہیں اپنا بلاگ بھی وزٹ نہیں کیا۔۔۔۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔۔۔ ایک تو رہنمائی کا نہ ہونا اور دوسرا اپنی ہی زبان سے نا اشنائی۔۔۔۔۔۔

میں جب بھی اپنا بلاگ وزٹ کرتا ہوں اس میں بہت کمی نظر اتی ہے۔۔۔۔ میں نے ماورا کا بلاگ دیکھا تو لگا جیسے یہ ایک مکمل بلاگ ہے۔۔۔۔ محب کا بلاگ دیکھا تو وہاں بھی بہیت خوبصورتی نظر ائی۔۔۔۔ ظاہر ہے ہر کام کے لئے گائیڈ لائن کا ہونا ضروری ہے۔۔۔۔ اب اس حد تک مایوسی ہے کہ میں اپنا بلاگ وزٹ ہی نہیں کرتا ہوں۔۔۔۔ صرف ایک چھوٹی سے بات سمجھنے کے لئے مچھے کہ اگر کوئی کمنٹس کہیں سے اتا ہے تو اسکا جواب کیسے دیا جائے گا میں نے 36 افراد کو میلز کیں ۔۔۔ ہر طرف سے تسلی تو ملی ۔۔۔ حوصلہ افزائی کی باتیں تو ہوئیں مگر مسئلہ حل نہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلب صرف محتاجی ۔۔۔۔۔۔۔

اب بھی میں روزانہ 4 میلز اسطا کرتا ہوں یا اگر محب ان لائن نظر اجائے تو اسکا دماغ کھاتا ہوں۔۔۔۔ مگر اپنے بلاگ پر نہیں جاتا ہوں ۔۔۔۔ میں اپنے تھیم کو دیکھ دیکھ کر کڑھتا رہتا ہوں۔۔۔۔۔۔

اگر واقعی کوئی صاحب یا صاحبہ سنجیدگی سے مسئلوں کو حل کرنا چاہتے ہیں تو اگے ائیں ورنہ یہ دلنشین پیرائے میں تسلیاں نہ دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محض لفظی خوبصورتیوں کی وجہ سے ہم نے بھی بڑی مایوسی پاتئی ہے۔۔۔۔

لہجہ کی تلخی پر معافی چاہتا ہوں۔۔۔۔ حالانکہ میں فطرتا ایسا نہیں ہوں۔۔۔ مگر وقت کے زیاں نے ایسا کر دیا ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ کو اپنے بلاگ پر کمنٹس کے حوالے سے کس طرح کی مشکل پیش آ رہی ہے ؟

بظاہر تو بہت آسان ہے کمنٹ کرنا ۔ تبصرہ کے لیے تو باکس ہر تھیم میں موجود ہوتا ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں یہ بھی اضافہ کرنا چاہوں گی کہ

بلاگ پر سب سے اہم ہماری تحریر (بلاگ پوسٹس) ہے باقی سب چیزیں بشمول تھیم ، تبصرہ جات و دیگر ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔
تحریر ہی دراصل بلاگ کو مکمل بناتی ہے ۔ ذاتی طور پر میرے لیے کسی بلاگ پر موجود تحریر اہم ہوتی ہے یعنی بلاگر کس سوچ کا مالک ہے انسان دوست ہے یا کیا ہے ، صاحب تحمل ہے یا کیا ہے ، محض اپنی میں کے اندر مقید ہے یا اس سے باہر بھی جھانکنا آتا ہے ۔ محض دوسروں کو متاثر کرنا چاہتا ہے ظاہری طور پر یا واقعی اس کے پاس کچھ ہے جسے مفید کہا جا سکے۔ ۔ ۔ اسی طرح کے نکات وغیرہ
 
ساجداقبال

محفلین
ڈانٹیں تو نہیں ناں ۔ ۔ ۔ ساجد بھائی دراصل میرا وہی حال ہے کہ دوسروں کو نصیحت اور خود ۔ ۔ ۔ :)

اردو ٹیک پر بلاگ بن جانے کے بعد وہاں پر پوسٹ تو میں نے کئی بار کی ہے لیکن تھیم کے مسائل سر پر سے گذر جاتے ہیں ۔ میں جب بلاگسپاٹ پر بلاگ بنایا تھا تو مجھے بھیا نے ایک کتاب دی تھی اس میں ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں لکھا ہوا تھا تو وہاں سے پڑھ پڑھ کے مجھے ذرا سی کچھ جو بھی سمجھ آئی تھی تو میں یہ کیا تھا کہ بلاگسپاٹ پر جو ٹیمپلیٹس موجود تھے انھی میں سے ایک لے کر اس میں تبدیلیاں کرنا شروع کر دی تھیں پھر اسی طرح کئی دن بلکہ ہفتے مہینے لگا کر تو اس ٹیمپلیٹ کا حشر نشر کر کر کے تو بلاگ کی یہ شکل بنائی جو ابھی نظر آتی ہے۔ میرا خیال تھا کہ یہاں اردو ٹیک بلاگ پر بھی اسی طرح کرنا ہوگا، لیکن یہاں تو اس طرح نہیں ہو سکا مجھ سے ۔ میں اتنی کوشش کی لیکن یہاں تو ایچ ٹی ایم ایل کی کہانی ہی نہیں اور اس کے علاوہ مجھے ککھ نہیں آتا اور نہ ہی کچھ سمجھ لگتی ہے۔ اردو ٹیک فورم پر یہی تھیم کے لیے ہفتوں پہلے تھریڈ کھولنا چاہ رہی تھی تو وہاں لاگ ان کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے رہ گیا۔ اب میں یا تو ساری زندگی سیکھنے پر لگاؤں یا پھر جو تھیمز موجود ہیں ان پر صبر کر لوں :( :( :(
ہین۔۔۔۔۔۔میں نے کب ڈانٹا ہے :eek: میں نے تو محض آپ کے ”بے لاگ“ پر تبصرہ کیا تھا۔ :grin:
وہ ایچ ٹی ایم ایل والا سسٹم ورڈپریس میں بھی موجود ہے۔ آپ نے کبھی پوچھا نہیں۔ :confused: اگر اردو ٹیک مرحوم میں مسئلہ تھا تو یہاں پوچھ لیتیں۔ میں تو محب کو کہتا ہوں کہ اردوٹیک کا سارا سردرد ختم کرکے سب کچھ یہاں کریں، لیکن کمال ہے جو وہ مانیں۔:rolleyes:
 
ساجداقبال

محفلین
جب کسی تحریر پر تبصرہ نہ ہو تو میں نوری کا یہ گانا گنگناتا ہوں:
میرے بلاگ، میرے دوست
تیرے تبصرے کیوں خاموش
سب لکھ رہے ہیں ادھر
میرے لوگ :grin:

عزیزان من، یہ محفل پر آئی ٹی سے متعلقہ سوالات و جوابات کا زمرہ اسی لئے ہے کہ آپکو جو مشکل کسی سافٹ وئیر وغیرہ میں پیش آئے تو آپ پوچھیں اور کوئی دیکھے اور اسے حل پتا ہو تو تحریر کرے۔ کئی ایک دوست پوچھتے بھی ہیں اور انہیں تشفی بخش جوابات بھی مل جاتے ہیں (جس کے بعد غالباً وہ کچھ عرصہ کیلیے ہنسی خوشی رہتے ہیں :grin:
یونس رضا آپ نے 36 لوگوں کو ای میلز کیں (ویسے میرے خیال میں کُل 36 فعال اردو بلاگرز ہیں بھی نہیں) لیکن ہمارے پاس آپکی بات پر اعتبار کیلیے کوئی جواز موجود نہیں۔ اگر آپ کہیں اپنا سوال پوسٹ کرتے (بھلے اپنے بلاگ پر لکھ کر ربط دیتے) تو ہم کہہ سکتے تھے کہ آپ کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ ہم پاکستانیوں کا مسئلہ ہی یہی ہے کہ ہم مسائل حل کروانے کیلیے غلط فورم، میڈیم کا رخ کرتے ہیں (جیسے ہماری منگیتر کے گاؤں والے گھروں کے جھگڑے ہمارے گاؤں کے تھانے میں حل کرتے ہیں ;) )۔ اور دوسری بات یہ کہ کوئی اور نہ بتائے تو آپ نے کیا خود ہاتھ پاؤں مارے ہیں؟ آپ ماشاء اللہ سے انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں، گوگل پر الف لیلہ کی کسی کہانی کا کوئی مکالمہ لکھیں تو وہ آپکو ٹھیک ٹھاک جگہ پر پہنچا دیتا ہے۔۔۔۔کجا ایسی معمولی باتوں پر مایوسی؟ ویسے تبصرہ کے جواب کیلیے آپکو بھی تبصرہ لکھ کر شائع کرنا ہوتا ہے۔ :cool:

نوٹ: یہ بالکل نہ سمجھیے کہ میں نے اوپر کچھ ”تلخ“ باتیں لکھ کر جان چھڑوا لی ۔ آپ اپنے بلاگنگ کے مسائل شئیر کریں ، جہاں تک ہو سکا میں حل کرنی کی کوشش کرونگا۔ (تلخی کیوجہ یہ ہے دن کو مرچوں والی دال کھالی) :grin:
 
ساجد بھائی! بہت مناسب لکھا ہے آپ نے۔۔۔ واقعی لگ رہا ہے کہ دن کو مرچوں والی دال کھائی ہے۔۔۔۔ :grin: دال ماش کی تھی یا چنے کی؟ :lll:

ڈاکٹر یونس صاحب! بلاگ کے حوالہ سے کوئی بھی مسئلہ ہو، اب بلا جھجک ساجد اقبال کو کھڑکائیے گا۔۔۔ بصورت دیگر مجھ نالائق کو بھی یاد کرسکتے ہیں۔۔۔۔ :)
 
بھائی ساجد اقبال شکریہ کہ جواب سے نوازا ۔۔۔۔ بلاگنگ صرف اردو میں نہیں ہوتی ۔۔۔۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں نے اردو بلاگرز سے ہی مدد مانگی تھی۔۔۔۔ اور بھی ہیں جو یہ کام کر رہے ہین ۔۔۔ مطلب کچھ جانکار ٹائپ کے لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بات وہی ہے نا کہ ایک بار پھر بحث اور طنز کے روایتی انداز پر اکر ختم ہوگئی۔۔۔۔ اپ نے صحیح کہا کہ ہم پاکستانیوں کا المیہ یہی ہے کہ ہم بات کو غلط رخ پر لے جاتے ہیں یا غلط میڈیم اختیار کرتے ہیں۔۔۔۔ مگر دیکھیں کہ جو میں نے پوچھا وہ ہنوز اپنی جگہ ہے۔۔۔۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ مجھے بھی تھوڑی بہت معلومات ہو جائیں ۔۔۔ ہم نے اپنے تئیں کافی ھاتھ پاؤں مار لیے ہیں۔۔۔۔ مگر کچھ حاصل نہیں ہے ۔۔۔۔۔ اردو سے ہمارا جنون فطری ہے کیونکہ یہ ہماری قومی اور مادری زبان بھی ہے۔۔۔۔ مگر ہم کیا کریں اس کی طرف اتے ہیں تو یہ دور بھاگتی ہے۔۔۔

ہو سکے تو مدد کیجیے گا ۔۔۔ ورنہ گلہ کسی سے کوئی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور اگر کوئی اچھا اردو ٹائپنگ ٹیوٹر نظر میں ہو تو مطلع فرمائیں
شکریہ
 
ساجد بھائی! بہت مناسب لکھا ہے آپ نے۔۔۔ واقعی لگ رہا ہے کہ دن کو مرچوں والی دال کھائی ہے۔۔۔۔ :grin: دال ماش کی تھی یا چنے کی؟ :lll:

ڈاکٹر یونس صاحب! بلاگ کے حوالہ سے کوئی بھی مسئلہ ہو، اب بلا جھجک ساجد اقبال کو کھڑکائیے گا۔۔۔ بصورت دیگر مجھ نالائق کو بھی یاد کرسکتے ہیں۔۔۔۔ :)

بھائی ابھی ابھی اپ کا بھی بلاگ وزٹ کیا ہے۔۔۔۔۔ مسئلہ بھی لکھا ہے۔۔۔۔۔ اب اپ اپنا بلاگ کا تھیم دیکھیں اور ہمارا دیکھیں ۔۔۔۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہمیں ورڈ پریس والوں نے صدقہ میں دیا ہے۔۔۔۔۔ :)
 
ساجداقبال

محفلین
گو میں نے ابن انشاء کی نقل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ :(
بھائی لڑائی ختم کرتے ہیں کام کیطرف آتے ہیں۔ آپ نے فرمایا:
اور اگر کوئی اچھا اردو ٹائپنگ ٹیوٹر نظر میں ہو تو مطلع فرمائیں
چونکہ یہ دھاگہ اردو بلاگنگ کے متعلق ہے، اسلئے مناسب ہوتا کہ آپ الگ دھاگہ کھول لیتے۔ بہرحال اردو کا کوئی ڈیسکٹاپ ٹیوٹر میرے علم میں نہیں لیکن بوریت والے شارق بھائی نے یہ جاوا اردو ٹیوٹر بنایا تھا۔ امید ہے اس سے کام بن جائیگا۔
بھائی ابھی ابھی اپ کا بھی بلاگ وزٹ کیا ہے۔۔۔۔۔ مسئلہ بھی لکھا ہے۔۔۔۔۔ اب اپ اپنا بلاگ کا تھیم دیکھیں اور ہمارا دیکھیں ۔۔۔۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہمیں ورڈ پریس والوں نے صدقہ میں دیا ہے۔۔۔۔۔
بھائی آپکو یہ تھیم نہیں پسند تو Presentation میں جاکر کوئی دوسرا منتخب کرلیں۔ اگر زیادہ اصرار ہو تو عمار یہ تھیم آپ ڈاکٹر صاحب کو ہدیہ کر دیں۔ :grin:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہین۔۔۔۔۔۔میں نے کب ڈانٹا ہے :eek: میں نے تو محض آپ کے ”بے لاگ“ پر تبصرہ کیا تھا۔ :grin:
وہ ایچ ٹی ایم ایل والا سسٹم ورڈپریس میں بھی موجود ہے۔ آپ نے کبھی پوچھا نہیں۔ :confused: اگر اردو ٹیک مرحوم میں مسئلہ تھا تو یہاں پوچھ لیتیں۔ میں تو محب کو کہتا ہوں کہ اردوٹیک کا سارا سردرد ختم کرکے سب کچھ یہاں کریں، لیکن کمال ہے جو وہ مانیں۔:rolleyes:

شکریہ ساجد بھائی ،

دراصل پوچھنے سے پہلے کوشش کرتی ہوں کہ خود کچھ کر لوں لیکن اس طرح پھر کئی صدیاں بھی گذر جاتی ہیں۔ ہمت بھی کر لیتی ہوں پوچھنے کی ۔ نبیل بھائی ، زکریا بھائی ، بدتمیز ، محب علوی ، قیصرانی صاحب ، عمار ، ماوراء سب جب بھی کچھ معلوم کرنا ہو تو سب راہنمائی کرتے ہیں مسئلہ حل کر دیتے ہیں یا کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں ۔ لیکن میں خود اکثر صحیح سے پوچھتی نہیں یا سوچتی رہ جاتی ہوں پوچھنے کے لیے۔

ایچ ٹی ایم ایل اگر ممکن ہے ورڈ پریس میں تو پھر تو شاید میں خود کر ہی لوں گی۔ اس بارے میں کچھ بتائیں پلیز ۔
 
جہانزیب

محفلین
شگفتہ ۔ اگر آپ کو ایچ ٹٰی ایم ایل کا پتہ ہے تو باقی بہت آسان کام ہے، اپنے بلاگ پر میں‌جلد ہی کلاسیں‌ شروع کر رہا ہوں ۔ تب تک انتظآر کریں‌۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ جہانزیب بھائی ، بس آپ تیار رہیے گا سوال کر کر کے دماغ کا دہی بنانا مجھے بہت اچھی طرح آتا ہے ۔ ۔ ۔ :) اچھا یہ بتائیے کہ کتنا انتظار کرنا ہوگا ؟ کم یا زیادہ ۔ میرا دل ہے کہ بلاگ پر اب نئی پوسٹ اب دوسرے بلاگ پر ہی کروں ۔
 
جہانزیب

محفلین
ہممم، یہ تو وقت پر منحصر ہے ، لیکن میں نے دو اسباق تیار کر کے رکھے ہیں اور ارادہ ہے کہ ہر ہفتہ کو اگلا سبق تیار کر کے ارسال کروں گا، کیونکہ ہفتہ کے دن ہی میری چھٹی ہوتی ہے ۔ تو انشااللہ ایک مہینہ میں ایک پورا ٹمپلیٹ ورڈ پریس تھیم میں بدلنا ہے ۔ ویسے اگر آپ کو ورڈپریس کا بنا بنایا تھیم اردو میں بدلنا ہے تو تب زیادہ کام نہیں، صرف تھوڑی سی سی ایس ایس فائل بدلنا ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہتر ، جس طرح آپ آسانی سے کر سکیں ۔

اچھا یہ بتائیے کہ سی ایس ایس فائل میں تبدیلی میں خود سے کر سکتی ہوں اور کیسے ؟
 
جہانزیب

محفلین
بالکل کر سکتی ہیں، لیکن اگر آپ کی مراد اردو ٹیک والے بلاگ پر سی ایس ایس بدلنے سے ہے؟ تب نہیں کر سکتی ۔
اور یہ ویڈیو دیکھیں، سننے کی ضرورت نہیں ہے ۔
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=_8J4BNSC2E8[/ame]
 
ماوراء

محفلین
میں جب بھی اپنا بلاگ وزٹ کرتا ہوں اس میں بہت کمی نظر اتی ہے۔۔۔۔ میں نے ماورا کا بلاگ دیکھا تو لگا جیسے یہ ایک مکمل بلاگ ہے۔۔۔۔ محب کا بلاگ دیکھا تو وہاں بھی بہیت خوبصورتی نظر ائی۔۔۔۔ ظاہر ہے ہر کام کے لئے گائیڈ لائن کا ہونا ضروری ہے۔۔۔۔ اب اس حد تک مایوسی ہے کہ میں اپنا بلاگ وزٹ ہی نہیں کرتا ہوں۔۔۔۔ صرف ایک چھوٹی سے بات سمجھنے کے لئے مچھے کہ اگر کوئی کمنٹس کہیں سے اتا ہے تو اسکا جواب کیسے دیا جائے گا میں نے 36 افراد کو میلز کیں ۔۔۔ ہر طرف سے تسلی تو ملی ۔۔۔ حوصلہ افزائی کی باتیں تو ہوئیں مگر مسئلہ حل نہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلب صرف محتاجی ۔۔۔۔۔۔۔
یونس بھیا، کیا آپ کو معلوم ہے کہ بلاگرز میں سب سے زیادہ اناڑی میں ہوں۔ میں تو بس اپنے بلاگ پر تجربے کرتی رہتی ہوں۔ مجھے بھی کچھ نہیں آتا تھا، میں نے پوچھ پوچھ کر اور راتیں جاگ جاگ کر تھیمز کو اردوانا سیکھا ہے۔ اور اللہ بھلا کرے ساتھیوں کا۔۔ہر لمحہ مدد کی ہے۔ عبید، راہبر اور ساجد سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ آپ کو اگر مدد کی ضرورت ہو تو مجھ سے بھی کہیے گا۔ شاید کچھ میں کر سکوں۔ لیکن آپ پلیز بلاگ لکھنا نہ چھوڑئیے گا، آپ کی تحاریر اتنی اچھی ہوتی ہیں۔
 
Top